قومی زبان

لیتے ہی دل جو عاشق دل سوز کا چلے

لیتے ہی دل جو عاشق دل سوز کا چلے تم آگ لینے آئے تھے کیا آئے کیا چلے تم چشم سرمگیں کو جو اپنی دکھا چلے بیٹھے بٹھائے خاک میں ہم کو ملا چلے دیوانہ آ کے اور بھی دل کو بنا چلے اک دم تو ٹھہرو اور بھی کیا آئے کیا چلے ہم لطف سیر باغ جہاں خاک اڑا چلے شوق وصال دل میں لیے یار کا چلے غیروں کے ...

مزید پڑھیے

اے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھ

اے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھ ورنہ جگر کو روئے گا تو دھر کے سر پہ ہاتھ چھوڑا نہ دل میں صبر نہ آرام نے قرار تیری نگہ نے صاف کیا گھر کے گھر پہ ہاتھ کھائے ہے اس مزے سے غم عشق میرا دل جیسے گرسنہ مارے ہے حلوائے تر پہ ہاتھ خط دے کے چاہتا تھا زبانی بھی کچھ کہے رکھا مگر کسی نے دل ...

مزید پڑھیے

کوئی ان تنگ دہانوں سے محبت نہ کرے

کوئی ان تنگ دہانوں سے محبت نہ کرے اور جو یہ تنگ کریں منہ سے شکایت نہ کرے عشق کے داغ کو دل مہر نبوت سمجھا ڈر ہے کافر کہیں دعوائے نبوت نہ کرے ہے جراحت کا مری سودۂ الماس علاج فائدہ اس کو کبھی سنگ جراحت نہ کرے ہر قدم پر مرے اشکوں سے رواں ہے دریا کیا کرے جادہ اگر ترک رفاقت نہ کرے آج ...

مزید پڑھیے

ہنگامہ گرم ہستئ نا پائیدار کا

ہنگامہ گرم ہستئ نا پائیدار کا چشمک ہے برق کی کہ تبسم شرار کا میں جو شہید ہوں لب خندان یار کا کیا کیا چراغ ہنستا ہے میرے مزار کا ہو راز دل نہ یار سے پوشیدہ یار کا پردہ نہ درمیاں ہو جو دل کے غبار کا اس روئے تابناک پہ ہر قطرۂ عرق گویا کہ اک ستارہ ہے صبح بہار کا ہے عین وصل میں بھی ...

مزید پڑھیے

دریائے اشک چشم سے جس آن بہہ گیا

دریائے اشک چشم سے جس آن بہہ گیا سن لیجیو کہ عرش کا ایوان بہہ گیا بل بے گداز عشق کہ خوں ہو کے دل کے ساتھ سینے سے تیرے تیر کا پیکان بہہ گیا زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا ہے موج بحر عشق وہ طوفاں کہ الحفیظ بیچارہ مشت خاک تھا انسان بہہ ...

مزید پڑھیے

عزیزو اس کو نہ گھڑیال کی صدا سمجھو

عزیزو اس کو نہ گھڑیال کی صدا سمجھو یہ عمر رفتہ کی اپنی صدائے پا سمجھو بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو زبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو نہ سمجھو دشت شفاخانۂ جنوں ہے یہ جو خاک سی بھی پڑے پھانکنی دوا سمجھو سمجھ تو کورسوادوں کو ہو جو علم نہ ہو اگر سمجھ بھی نہ ہو کور بے عصا سمجھو پڑے ...

مزید پڑھیے

نالہ اس شور سے کیوں میرا دہائی دیتا

نالہ اس شور سے کیوں میرا دہائی دیتا اے فلک گر تجھے اونچا نہ سنائی دیتا دیکھ چھوٹوں کو ہے اللہ بڑائی دیتا آسماں آنکھ کے تل میں ہے دکھائی دیتا لاکھ دیتا فلک آزار گوارہ تھے مگر ایک تیرا نہ مجھے درد جدائی دیتا دے دعا وادیٔ پر خار جنوں کو ہر گام داد یہ تیری ہے اے آبلہ پائی دیتا روش ...

مزید پڑھیے

چشم قاتل ہمیں کیونکر نہ بھلا یاد رہے

چشم قاتل ہمیں کیونکر نہ بھلا یاد رہے موت انسان کو لازم ہے سدا یاد رہے میرا خوں ہے ترے کوچے میں بہا یاد رہے یہ بہا وہ نہیں جس کا نہ بہا یاد رہے کشتۂ زلف کے مرقد پہ تو اے لیلی وش بید مجنوں ہی لگا تاکہ پتا یاد رہے خاکساری ہے عجب وصف کہ جوں جوں ہو سوا ہو صفا اور دل اہل صفا یاد رہے ہو ...

مزید پڑھیے

دود دل سے ہے یہ تاریکی مرے غم خانہ میں

دود دل سے ہے یہ تاریکی مرے غم خانہ میں شمع ہے اک سوزن گم گشتہ اس کاشانہ میں میں ہوں وہ خشت کہن مدت سے اس ویرانے میں برسوں مسجد میں رہا برسوں رہا مے خانہ میں میں وہ کیفی ہوں کہ پانی ہو تو بن جائے شراب جوش کیفیت سے میری خاک کے پیمانہ میں برق خرمن سوز دانائی ہے نافہمی تری ورنہ کیا ...

مزید پڑھیے

سب کو دنیا کی ہوس خوار لیے پھرتی ہے

سب کو دنیا کی ہوس خوار لیے پھرتی ہے کون پھرتا ہے یہ مردار لیے پھرتی ہے گھر سے باہر نہ نکلتا کبھی اپنے خورشید ہوس گرمیٔ بازار لیے پھرتی ہے وہ مرے اختر طالع کی ہے واژوں گردش کہ فلک کو بھی نگوں سار لیے پھرتی ہے کر دیا کیا ترے ابرو نے اشارہ قاتل کہ قضا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 773 سے 6203