قومی زبان

اردو غزل کی ٹکنیک

فن کوئی بھی ہو اس میں ٹکنیک یا تعمیری قاعدے یا رموز، سانچہ ڈھانچہ یا بناوٹ کا گر یا بیل بوٹے کے نقشے، اس کی نوک پلک کے بھید، اس کی گڑھن، اس کی صورت گری یا رچاؤ اور نکھار کی تہہ در تہہ منزلیں ضرور ہوتی ہیں، لیکن غزل Trade secret پر باتیں کرنے میں اس کی تفصیل وتشریح میں بحث کے خشک ہو جانے ...

مزید پڑھیے

عشقیہ شاعری کی پرکھ

جنسی یا شہوانی محرکات کا شعر میں اظہارعموماً عشقیہ شاعری سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جس طرح کوئلے کو ہیرا نہیں سمجھا جاتا (اگرچہ کوئلہ ہی مدت درازمیں آفتاب کی تابندگی اپنے اندر جذب کر کے ہیرا بن جاتا ہے) اسی طرح شہوانی یا جنسی جذبہ جب تک وہ عشق کے عناصر اپنے اندر جذب نہ کرلے، عشقیہ ...

مزید پڑھیے

ادبی ڈائری

جس بولی کو کچھ لوگ ہندی، کچھ لوگ اردو اور کچھ لوگ ہندوستانی کہتے ہیں، اسے ہمارے ملک کے کم سے کم پندرہ کروڑ آدمی بولتے ہیں۔ اب پچیس تیس برس گزرنے سے پہلے ان صوبوں کے لوگ بھی یہ بولی سیکھ لیں گے جہاں دوسری بولیاں بولی جاتی ہیں اور اس صدی کے ختم ہوتے ہوتے یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا ...

مزید پڑھیے

اردو ہندی مسئلہ (۲)

شاید ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اردو شاعری پڑھتے ہوئے یا سنتے ہوئے اس طرف دھیان دیتے ہوں کہ سانچے میں ڈھلے ہوئے کتنے مصرعے یا کتنے شعر ٹھیٹھ اور خالص ہندی لفظوں سے اور صرف ہندی لفظوں سے تعمیر ہوئے ہیں۔ پچھلے سو برسوں سے کھڑی بولی ہندی میں کویتا کہی جا رہی ہے۔ ہندی کی ان کویتاؤں میں ...

مزید پڑھیے

حسرت موہانی

زندگی یا شاعری کا ایک دور ختم نہیں ہو چکتا کہ دوسرا دور شروع ہو جاتا ہے۔ امیرؔ و داغؔ کے دور کے زمانہ ہی میں اگلے دور تغزل کی پیش گوئی یا جھلک جلالؔ، حالیؔ، شادؔ عظیم آبادی، آسیؔ غازی پوری کی غزلوں میں سنائی اور دکھائی دیتی ہے۔ امیرؔ کی غزل گوئی میں ایک داخلی قسم کی خاموش ...

مزید پڑھیے

عہد حاضر کے مسائل اور صوفیہ کا پیام امن

تصوف دنیا کو امن، عدم تشدد اور محبت و بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ صوفیہ نے پوری دنیا کو محبت کا پیغام دیا۔ ان کا اخوت ومحبت کا پیغام آج بھی بامعنیٰ ہے جودلوں کو جوڑنے کا کام کرسکتا ہے۔ تصوف کی سب سے بنیادی تعلیم ہے کہ انسان اپنے خالق ومالک سے ایساروحانی رشتہ جوڑے کہ اسے اپنے دل ...

مزید پڑھیے

شاہی بیگمات کا ذوق جمال اور علم و ادب نوازی کا شوق

ہندوستان پر سینکڑوں سال تک حکومت کرنے والے سلاطین جہاں رزم و بزم میں یکتائے روزگار تھے۔ اُسی طرح ان کی بیگمات اورشہزادیاں بھی منفرد المثال تھیں۔ جس طرح یہ سلاطین اور شہزادے فاتح اورکشور کشا نیز علم دوست اور ادب نوازتھے۔ اُسی طرح شاہی محلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی فن حرب ...

مزید پڑھیے

قوالی کا فن ہندوستانی تہذیب کی وراثت

بھارت اور پاکستان میں قوالی کے فن کو مقبولیت حاصل رہی ہے اور بہت سی قوالیاں یہاں مقبول عام ہوچکی ہیں۔ حضرت امیر خسروؔ کی طرف منسوب ’’چھاپ تلک سب چھینی رے‘‘ ’’اے ری سکھی ری مورے خواجہ گھر آئے‘‘ سے لے کر ’’بھردو جھولی مری یامحمد‘‘ ’’سجدے میں سر کٹادی محمد کے لعل نے‘‘ تک ...

مزید پڑھیے

اردو شاعری میں دیوالی کی پھلجھڑیاں

بھارت میں منائے جانے والے تمام تہواروں میں دیپائولی۔ سماجی اور مذہبی دونوں نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ .اسے دیپ اتسو بھی کہتے ہیں۔ اسے ہندووں کے ساتھ ساتھ سکھ، بودھ اور جین مذہب کے لوگ بھی مناتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ دیوالی کے دن ایودھیا کے راجہ شری رام چندر اپنے چودہ ...

مزید پڑھیے

اردو شاعری میں ہندو فلسفہ و اعتقاد کا رنگ

اردو کا جنم ہی مختلف تہذیبوں اور زبانوں کے ملاپ سے ہوا ہے، لہٰذایہاں سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک کثیر جہاتی معاشرے میں جنم لینے والی زبان میں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو قرآن کی فضیلت پر نظمیں ملتی ہیں تو دوسری طرف آپ کو وید، پران اور گیتا کی عظمت پر بھی نظمیں مل جائینگی۔ جس طرح ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6190 سے 6203