قومی زبان

تنقید کیا ہے؟

(۱) تمہیدیوں کہنے کو تو تنقید کا سرمایہ بہت کچھ ہے، لیکن یہ سرمایہ کچھ یوں ہی سا ہے، اندر سے کھوکھلا۔ آپ نے سینٹسؔ بری کی بھاری بھرکم کتاب ’’تنقید کی تاریخ‘‘ دیکھی ہوگی اور نقادوں کی لمبی چوڑی فہرست دیکھ کر مرعوب بھی ہوں گے۔ ایسے بزرگ، نامی، مشہور نقاد جو گزشتہ صدیوں میں ...

مزید پڑھیے

کہ گوہر مقصود گفتگوست

دوستی تندہی اورمستعدی کا نام ہے یارو، محبت تو یونہی کہنے کی بات ہے۔ دیکھو تو ہرروز میں تم میں سے ہر پاجی کو ٹیلیفون کرتا ہوں، ہر ایک کے گھر پہنچتا ہوں، اپنے گھر لاتا ہوں، کھلاتا ہوں، پلاتا ہوں، سیر کراتا ہو،ں ہنساتا ہوں، شعر سناتا ہوں، پھر رات گئے بار بار سے سب کو گھر پہنچاتا ...

مزید پڑھیے

اردو شاعری میں عورت کا شعور

اگر چہ برصغیر کے سماجی نظام میں یہ گنجائش بہت کم تھی کہ خواتین تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کر سکیں پھر بھی اس صدی کے دوران انہوں نے جو ادب تخلیق کیا اسے نظر انداز کر نا ممکن نہیں رہا۔ اس صدی میں خواتین نے جو ادب تخلیق کیا وہ اردو ادب کے ورثے میں بہت اہم اور باوقار اضافہ ہے۔ ...

مزید پڑھیے

غزل کیا ہے

غزل سے پہلے قصیدے نے جنم لیا۔ قصیدہ کسی آدمی یا کسی اور موضوع پر مسلسل اشعار میں قافیہ اور ردیف کی پابندی ہوتی تھی۔ بہت سے قصیدوں میں صرف قافیہ ہوتا تھا ردیف نہیں ہوتی تھی۔ یہ صنفِ سخن عربی شاعری سے فارسی میں آئی اور فارسی سے اردو میں۔ ایک قصیدے میں بسا اوقات صدہا اشعار ہوتے ...

مزید پڑھیے

ایک سوال کے کئی جواب

اردو، ہندو مسلمانوں کی مشترکہ زبان ہے۔ ہندوستان کے جس حصہ کی بولی اردو ہے، اس حصہ کی اردوآبادی مسلمان آبادی سے بہت زیادہ ہے۔ لیکن اس کا کیا کارن ہے کہ اب تک نثر و نظم میں جتنے مسلمان اردو ادیب گذرے ان کے مقابلے میں نام کرنے والے اردو کے ہندو ادیب بہت کم گذرے۔ کم بھی گذرے اور ...

مزید پڑھیے

شعر و شاعر

ہر آدمی کو ہر لحظہ بے شمار باتیں یا چیزیں شعوری لیکن زیادہ تر تحت الشعوری طورپر متاثر کرتی رہتی ہیں۔ پھر شعوری تاثرات بھی تحت الشعور میں اتر آتے ہیں۔ تحت الشعور انھیں تاثرات کا ایک عالم انتشار ہے۔ ان تاثرات کا ہضم ہونا اسی حالت میں ممکن ہے جب یہ متوازن اور منظم ہو جائیں اور ان ...

مزید پڑھیے

ریاض

ایک بار الہ آباد یونیورسٹی کی ایک مختصر ادبی انجمن میں جب چائے کا دور چل رہا تھا، میں نے حاضرین سے کہا، ’’کوئی ایسا شعر سنائیے، جسے سن کر آنکھوں میں آنسو آجائیں۔’‘ انجمن پر ایک لمحے کے لئے خاموشی طاری ہوگئی۔ ایک صاحب نے بس اتنا کہا، ’’بڑا مشکل ہے۔‘‘ یعنی ایسا شعر اچانک ...

مزید پڑھیے

اردو ہندی مسئلہ (۱)

(۱۹۶۰ء اور ۱۹۶۵ء کے درمیان فراق صاحب نے اردو ہندی مسئلے اور کھڑی بولی ہندی کو موضوع بنا کر انگریزی اور ہندی میں کچھ مضامین اور کالمز لکھے تھے۔ انگریزی میں کئی مضامین اور انٹرویوز The Mistake of Hindi My Anti-Hinduism کے عنوان سے شائع ہوئے، بالعموم السٹرٹیڈ ویکلی انڈیا اور قومی روزنامے ...

مزید پڑھیے

یاد جگر

جگرؔ کے اٹھ جانے سے اردو شاعری کی دنیا اور ہزار ہا دلوں کی دنیا سونی ہوگئی۔ گزشتہ نصف صدی سے جگرؔ کی غزلوں کی لے ہندوستان وپاکستان کی فضا میں گونجتی رہی ہے اوراس طرح گونجتی رہی ہے کہ گویا اس لے میں ہزارہا لوگ اپنے دلوں کی دکھڑکنیں سن رہے ہیں۔ میں نے اپنے آپ کو زندگی بھر میں اتنا ...

مزید پڑھیے

پریم چند کی شخصیت

بات ہے ۱۹۰۹ء یا ۱۹۱۰ء کی یا اس سے پہلے کی بھی ہو سکتی ہے۔ اس وقت ہندوستان بھر میں اردو کے شاید تین چار ماہانہ رسالے شائع ہوتے تھے۔ اب تو شاید سوسے زیادہ رسائل شائع ہوتے ہیں۔ ان دنوں کانپور سے شائع ہونے والا رسالہ ’’زمانہ‘‘ سب سے اچھا اردو رسالہ سمجھا جاتا تھا۔ ہندوستان کے تمام ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6189 سے 6203