قومی زبان

ادب اور شخصیت

(اس موضوع پر کراچی یونیورسٹی میں ایک سمپوزیم منعقد ہوا تھا۔ میں نے اس موضوع پر جو تقریر کی تھی اسے بعد میں قلم بند کر لیا تھا)اس موضوع کے دو متضاد پہلو ہیں۔ ایک تو یہ کہ ادب یا فن شخصیت کا اظہار ہے اور دوسرا یہ کہ ادب یافن شخصیت سے گریز ہے۔ غالباً شاعری سے متعلق ورڈس ورتھ کے اس ...

مزید پڑھیے

ہمارا کلچر اور ادب

(۱۸۵۷ء سے پہلے اور اس کے بعد)آج کے دن ہندوستان اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کی سو سالہ یادگار بڑے اہتمام سے منائی جا رہی ہوگی۔ مگر کس قدر حیرت کی بات ہے کہ اس عظیم ترین واقعے کی پہلی یادگار پورے سو سال کے بعدہی منائی جا رہی ہے۔ شاید اس لئے کہ سرسید احمد ...

مزید پڑھیے

مرزا یاس یگانہ کی شاعری

سرسید اور حالی نے اپنی ہم عصر شعروشاعری کی مصنوعیت کو دیکھتے ہوئے اصلیت (نیچرل ہونے) اور تاثر پر اس قدر زیادہ زور دیا کہ حالی کے بعد غزل گو شعرا کی جو کھیپ بالخصوص لکھنؤ میں ابھری، اس نے اپنی شاعری میں ایک نیا طرز اختیار کیا۔ لفظوں سے کھیلنے کی پرانی عادت نہ گئی، لیکن لفظوں کی ...

مزید پڑھیے

قومی بیداری میں اکبر کا حصہ

اکبر کا غیر ظریفانہ کلام بیشتر صوفیانہ اور واعظانہ ہے، لیکن جب وہ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار طنز و مزاح کی صورت میں کرتے ہیں تو محفل لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے۔ کبھی خیال کی ندرت سے تو کبھی الفاظ کے تصرف سے۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ یا تو اول اول اکبر کو اپنا مخصوص طرز اظہار نہیں ملا تھا ...

مزید پڑھیے

غالب ایک آفاقی شاعر

ہر بڑے اور اوریجنل شاعر کو زندگی کو دیکھنے، پرکھنے اور اپنے تجربات میں معنویت پیدا کرنے کے لئے ایک عالمی نقطہ نگاہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ یہ عالمی نقطہ نگاہ ایک شخصی آئیڈیالوجی کی صورت بھی اختیار کر لیتا ہے، جس سے وہ اپنے عہد کی آئیڈیالوجی کو پرکھتا ہے۔ شاعر دو طرح کے ہوتے ہیں، ...

مزید پڑھیے

صورت و معنی

ادبی کارخانے میں صورت اور معنی کے باہمی رشتے کو سائنسی طور پر دریافت کرنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ اس مسئلے پر صرف اس وقت سے صحیح روشنی پڑنے لگی ہے، جب سے جدلیاتی مادیت کا اسکول وجود میں آیا ورنہ اس سے پہلے تو اس پر عینی اسکول ہی کے مفکرین نے روشنی ڈالی ہے۔ عینی اسکول سے وہ ...

مزید پڑھیے

داستانوں کی ماہیئت

جامع مسجد دہلی کے ’’دروازہ شمالی کی طرف ۳۹سیڑھیا ں ہیں۔ اگرچہ اس طرف بھی کبابی بیٹھے ہیں اور سودے والے اپنی دکانیں لگائے ہوئے ہیں۔ لیکن بڑا تماشا اس طرف مداریوں اور قصہ خوانوں کا ہوتا ہے۔ تیسرے پہر ایک قصہ خواں مونڈھا بچھائے ہوئے بیٹھتا ہے اور داستان امیر حمزہ کہتا ہے۔ کسی ...

مزید پڑھیے

فیض کی انقلابی شاعری کا تغزلاتی اسلوب

میں نے یہ عنوان کچھ اس لئے منتحب نہیں کیا ہے کہ فیض کے اشعار سے ان کے تغزلاتی اسلوب کی مثالیں پیش کرکے یہ بتاؤں کہ کیونکر انہو ں نے غزل کے آہنگ اور اس کی ایمائی اور اشاراتی زبان میں اپنے انقلابی جذبات کا اظہار کیا ہے، بلکہ اس لئے منتخب کیا ہے کہ فیض کی شاعری کے پس منظر میں ہم کچھ ...

مزید پڑھیے

کیا ۱۹۸۰ء کے بعد کہانی نہیں لکھی گئی؟

اردو افسانے کو مغرب کی نقالی کے طور پر پیش کرنے کے تنقیدی رویّے نے ایک بیزار کن فضا پیدا کی اور اکثر و بیشتر نقاد اسی مغرب کی کسوٹی پر اردو فکشن کا جائزہ لیتے ہوئے اردو کی داستانی تہذیب کو مسخ کرتے ہوئے ہمارے سامنے آئے۔ آغاز میں اردو افسانے پر ایڈ گرایلن یو، گالز وروی، چیخوف، ...

مزید پڑھیے

جدید حقیقت نگاری بنام آج کی اردو کہانیاں

اردو کا اچھا ادب نکولائی گوگول کے اُوور کوٹ، سے نہیں، بلکہ فرقہ وارانہ فساد یا حادثوں کی کوکھ سے برآمد ہوتا ہے۔ یہ امر ایک ایسا بھیانک سچ بن چکا ہے جس پر از سر نو تحقیق کی ضرورت ہے۔ 55 برسوں کے ہندوستان یا پاکستان کا اردو ادب دیکھ لیجئے۔ نئی نسل کیا لکھ رہی ہے اس پر گفتگو کرنے سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6166 سے 6203