رین چیک
اوپر اثناکے کمرے میں ا سٹریوپوری آواز سے بج رہا تھا ۔گھر میں داخل ہوتے ہی میرا موڈ خراب ہوگیا۔ میڈونا کی آواز سارے گھر میں گونج رہی تھی وہی منحوس گانا ۔ Papa don't Preach عامر اوپر اپنے کمرے میں نہ جانے کیا کررہا تھا بالکل ایسا لگ رہا تھا کہ گھر میں بھونچال آیا ہوا ہے۔ ایک تو کناڈا کے ...