قومی زبان

چتکبرے!

رات کے چاک پر انگڑائی لیتی ملگجی صبح، اپنے بدن سے سیاہ پوشاک جھٹکنے لگی۔ روشنی نمودار ہونے میں گرچہ تھوڑا وقت اور باقی تھا لیکن کنکریٹ اور لوہے کی چمنیوں پر بنے ہوئے گھونسلوں میں بے چینی پھیلنے لگی۔ گذشتہ اُڑان کی تھکن ابھی اُن کے پروں میں باقی تھی ۔ وہ لمبی نیند لینا چاہتے تھے ...

مزید پڑھیے

دفتر میں ایک دن

فدوی کی گذارش ہے کہ بوجوہ رمضان المبارک از بتاریخ رمضان بمطابق 12 فروری تا 27 رمضان المبارک قمری ہجری بمطابق تاریخ فلاں عیسوی فدوی کو رخصت مکسوبہ عطا فرما دی جائے۔ احقر العباد فلاں اس مضمون کا ایک نامہ عورت کی میز پر پڑا تھا۔ اس نے حسب عادت پہلے تو اس میں جو کچھ لکھا تھا، اس کو ...

مزید پڑھیے

طیراً ابابیل

نئے ہفتے کا پہلا دن سب سے مشکل تھا۔ دفتر میں چھ افراد پر مشتمل ایک پوری ٹیم اس کی منتظر تھی۔ نئی ڈکشنری کا پراجیکٹ شروع ہو چکا تھا۔ افسر خاتون سے فرمائش کی گئی تھی کہ پہلے وہ نئی ڈکشنری کے ”اصولیات تالیف“ بتائے۔ ”اصولیات تالیف، یا خدا!“ اس نے دل ہی دل میں سر پیٹ کر کہا تھا۔ ...

مزید پڑھیے

فعل متعدی

ٹھیک دس بج کر تیرہ منٹ پر میں نے یہ آواز سنی۔ ”تو اے عورت! اب کیا ہونا چاہیے اور اس کے لیے کیا کرنا لازم ہے۔“ جیسا کہ آپ نے پہلے ہی بخوبی اندازہ لگا لیا کہ یہ آواز کسی اور کی نہیں بلکہ اسی شے کی تھی جسے راجندر سنگھ بیدی نے اپنے ایک افسانے میں انتر آتما کا نام دیا۔ حیرت انگیز طور ...

مزید پڑھیے

سرخ بالوں والی لڑکی

وہ ایسی ہی تھی ۔ نیلی آنکھوں اور سرخ بالوں والی موہنی سی گڑیا ۔ جو جانے کیسے رحیم داد جیسے آٹھ جماعت پاس فیکٹری کے عام سے سٹور کیپر اور ایک بہت عام سی ہی رضیہ کے آنگن میں اتر آئی ۔ وہ دونوں قدرت کا کرشمہ دیکھتے تھے اور حیرانی سے اسے تکتے رہتے تھے ۔۔۔ قدرت کے کام ایک مخصوص اور مربوط ...

مزید پڑھیے

بےغیرت

صبح کی سپیدی مشرق سے آہستہ آہستہ نمودار ہو رہی تھی۔ پرندوں کے چہچنے کی آوازیں خاموشی کو چاک کرتی سماعت کے پردوں سے ٹکرا رہی تھیں۔۔۔ ساجدہ نے کسلمندی سے ایک پھر پور انگڑائی لی ۔۔اور نیند سے مخمور آنکھیں زبردستی کھول کر اٹھ بیٹھی۔ جوانی کی نیند بھی غصب کی ہوتی ہے۔۔آنکھوں کو ملتی ...

مزید پڑھیے

دل کے داغ کہاں۔۔۔ نشستِ درد کہاں

آپ نے کہا تھا نا کہ آپ کی یہ مریضہ یعنی میری ماں سال ڈیڑھ سال تک زندہ رہ جائے گی۔ مگر وہ اتنی جلد ی کیسے۔۔۔؟ ڈاکٹر۔۔۔ وہ میری طرف سوالیہ نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ مگر ایسے کوئی جواب دینے سے پہلے میرے بھی ذہن میں سوال اٹھارہا تھا کہ کیسے وہ کیسے اتنی جلدی ہمت ہار گئی۔۔۔ یہ بات اگرچہ ...

مزید پڑھیے

میری ہم رقص

یہ ایک عریاں شام تھی ۔ جس کے برہنہ سینے پہ وہ رقصاں تھی ۔ اور رقص بھی ایسا کہ نرت نرت پہ وقت ٹھہر کر اس کے نازواندازپہ نچھاورہونے لگا ۔ ڈھولک اور طبلے والےنئی سے نئی گت پیش کر رہے تھے۔ بھدے نقوش مگر سریلی آواز والی مغنیہ نے تان باندھی پریشاں ہوکے میری خاک ، آخر دل نہ بن جائے جو ...

مزید پڑھیے

آنکھ کی پتلی کا تماشا

’’مجھے اس سے دس گھنٹے محبت ہوئی تھی صرف دس گھنٹے۔۔۔ اس کے بعد میرا دل خالی ہو گیا۔‘‘ وہ خالی نظروں سے دور کہیں ان دیکھے منظروں میں کھوئی کہہ رہی تھی۔ میں نے کچھ حیرانی اور قدرے دلچسپی سے اسے دیکھا اور بنا ٹوکے اسے کہنے دیا جو نجانے کب سے وہ کہنا چاہ رہی تھی۔ ’’دل کی زمین ...

مزید پڑھیے

اماں ھُو مونکھے کاری کرے ماریندا

جانے کب اسے یہ لگنے لگا کہ کوئی اٹھتے ، بیٹھتے ، سوتے ، جاگتے اس کے ساتھ سائے کی طرح جڑا رہتا ہے۔ پانی بھرنے کے لئے مٹکا سر پہ رکھے وہ سہج سہج کر یوں زمیں پہ پاؤں دھرتی گویا انڈوں پہ چل رہی ہو۔ من کے بھیتر کیا چل رہا تھا وہ تو خود بھی بڑی بے خبر تھی۔ کنویں میں جھانکتی تو اپنا من اسے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6088 سے 6203