محبت اور۔۔۔
باہر خوب زور شور سے آندھی چل رہی تھی۔ لیمپ کی مدھم سی روشنی میں کمرہ خوفناک معلوم ہو رہا تھا۔ ماں آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی بند دروازے کی طرف بڑھی لیکن اچانک پلٹ کر لیمپ کی بتی اونچی کر دی۔ ’’میری بچی، میرا تو کلیجہ پھٹا جا رہا ہے۔۔۔ تم اس طرح نہ سوچو، میں پھر کہتی ہوں، ہائے مجھ ...