بھالو
آج جمعرات تھی۔ ابھی چراغ بھی نہ جلے تھے۔ اللہ رکھی گلابی چھینٹ کا لہنگا اور مہین ململ کا کرتہ پہنے اور سر پر ہرا دوپٹہ حجنوں کی طرح لپیٹے، آج بھی سلیپریں گھسیٹتی درگاہ میں حاضری دینے نکلی لیکن ایسی بے تابی سے کہ انوری اس کی تیزی کا ساتھ نہ دے سکی۔ مٹکی برابر پیٹ، اس پر دل کی پیاس ...