ڈراپ سین
ذوق بہت دنوں سے احتشام اللہ کے کردار میں الجھا ہوا تھا۔ اس نے اس کردار پر بہت محنت صرف کی تھی۔ مشاہدے اور تجربے کی آنچ پر اسے مہینوں تپا کر کندن بنایا تھا۔ وہ روز کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا۔ زندگی کے رویوں۔۔۔ فرد کی الجھنوں۔۔۔ خوشی میں روح سے اٹھنے والی تھرکتی لہروں۔۔۔ غم میں ان ...