قومی زبان

صدی کو الوداع کہتے ہوئے۔۔۔

(1) ’’لیکن اس کا حل کیا ہے؟‘‘ پاپا کی آنکھوں میں الجھن کے آثار تھے، لہجے سے جذبات غائب۔۔۔ چہرہ ذرا سا سکڑ گیا تھا۔ ماں کے رویے میں کھوکھلے قسم کی سختی تھی۔۔۔ ’’آنے والے مہمان کو آنے ہی نہیں دیا جائے۔۔۔ یعنی۔۔۔‘‘ یہ ایک دو ٹوک فیصلہ تھا۔۔۔ ’’لیکن کیا رِیا تیار ہو جائے ...

مزید پڑھیے

لیبارٹری

گندہ تالاب، کیکڑے اور وہ یہ قیاس لگانا بہت آسان ہے کہ وہ کہاں پیدا ہوئے ہوں گے۔۔۔ وہ سابرمتی آشرم سے دلی کے آشرم چوک تک کہیں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ کہیں، کسی بھی طرح، کسی بھی حال میں۔۔۔ لیکن معاف کیجئے گا۔ اُنکی پیدائش کے عمل کو کسی بھی طرح میں ’’کلوننگ پروسیس‘‘ سے جوڑنے کی ...

مزید پڑھیے

آپ اس شہر کا مذاق نہیں اڑا سکتے

(1) وہ بہت آرام سے باتیں کر رہا تھا۔ اتنے آرام سے ، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ لیکن شاید جو ’’حادثہ‘‘ بھی ہوا تھا، کوئی زلزلہ جیسا بھیانک المیہ بھی اتنا خوفناک نہیں ہو سکتا تھا۔ (یہ میرا ماننا ہے۔ میں کون۔۔۔؟ میں یعنی کہانی کار) لیکن وہ جیسے ان تمام امکانات سے الگ اپنی سچائیوں کا ...

مزید پڑھیے

بھنور میں ایلس

(۱) ادھر آنکھیں بوجھل ہوئیں، ادھر خواب کے در کھل گئے۔۔۔ پھر جیسے کسی نے انتہائی معصومیت سے صدا لگائی ہو۔۔۔ ’’ایلس آنکھیں کھولو۔۔۔ آنکھیں کھولو نا ایلس۔۔۔‘‘ ’’جاؤ نہیں کھولتی۔ ابھی مزے مزے کے سپنے جو دیکھ رہی ہوں۔۔۔ آنکھیں کھلیں تو سپنا ہٹ ٹوٹ جائے گا۔۔۔‘‘ آواز پھر ...

مزید پڑھیے

نور علی شاہ کو اداس ہونے کے لئے کچھ چاہئے

جو سچ تھا، وہ تواریخ کے پنوں میں چھپ گیا نہیں، چھپا دیا گیا۔ تواریخ کے گدلے نالے میں۔۔۔ اور نالے سے اٹھتی ہوئی بدبو سونگھنے والے بھلا کیسے سوچ پائیں گے کہ کبھی سلطنت اور شہنشاہیت کے گذرے قصوں میں ان کی بھی ساجھے داری رہی ہو گی۔ نہیں نور علی شاہ۔ اس جھانسے سے کام نہیں چلے گا۔ جو ...

مزید پڑھیے

مجھے اسے زندہ رکھنا ہے

جیسا کہ گھر والے بتایا کرتے تھے۔ وہ رات بہت بھیانک تھی جب میں پیدا ہوا۔ بہت بھیانک۔۔۔ جیسے خوف و دہشت کے ماحول میں کوئی چیخ اٹک گئی ہو۔ نہیں، اس سے بھی کہیں زیادہ بھیانک اور جیسے سب بچے روتے ہوئے پیدا ہوتے ہیں۔ میں بالکل نہیں رویا تھا۔ اس لئے پہلے تو مجھے مردہ سمجھ لیا گیا۔ پھر ...

مزید پڑھیے

فریج میں عورت

(1) وہ چپ چاپ اس بات کا اعتراف کر لیتا تھا۔ ’’ہاں، میرے فریج میں ایک عورت ہے‘‘۔ فریج میں عورت؟‘‘ ’’کیوں۔ عورت فریج میں نہیں ہو سکتی۔ میں جب چاہوں، اسے فریج سے باہر بلا لیتا ہوں۔ کمرے میں یار، اس کے ساتھ ہنستا ہوں۔ باتیں کرتا ہوں۔ دل بہلاتا ہوں۔‘‘ * فریج والی عورت پہلی ...

مزید پڑھیے

غلام بخش

وہ غلام ملک میں پیدا ہوا۔ اس لئے باپ نے اس کا نام ہی غلام بخش رکھ دیا۔ مجھے یقین ہے، مرنے سے پہلے وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتا تھا۔ کچھ بتانا چاہتا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی وہ مر گیا۔۔۔ وہ بوڑھا تھا۔۔۔ قبر میں پیر لٹکائے بیٹھا تھا۔۔۔ اسے مرنا تھا اور وہ مر گیا۔۔۔ ممکن ہے اس کے مرنے کا ...

مزید پڑھیے

دادا اور پوتا

(اپنے پانچ سالہ بیٹے عکاشہ کے لئے جس کی خوبصورت اور ’’خطرناک‘‘ شرارتوں سے اس کہانی کا جنم ہوا) (۱) کچھ دنوں سے بڈھے اور پوتے میں جنگ چل رہی تھی۔ بڈھا چلّاتا رہتا تھا اور پوتا اس کی ہر بات نظر انداز کر جاتا تھا۔ ’’سنو، میرے پاس وقت ہیں۔‘‘ ’’کیوں وقت نہیں ہے؟‘‘ ’’بس کہہ ...

مزید پڑھیے

کریم لگا بسکٹ اور چونٹیاں

وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ تھا۔ اور مردہ ہوتے ہوئے بھی زندہ۔ اب تک وہ مصنوعی تنفّس کے ذریعے زندہ تھا۔ اگر آکسیجن کی نلی وہ اپنے نتھنوں سے ہٹا دیتا تو اس کی موت واقع ہو سکتی تھی یعنی ایک طرح سے زندگی اوپر والے کے ہاتھ میں تھی تو موت اس کے اختیار میں تھی اور ایسا اسے تب معلوم ہوا جب ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6005 سے 6203