بارش میں ایک لڑکی سے بات چیت
تب ڈرامہ کی ریہرسل شروع نہیں ہوئی تھی۔ ریہرسل سے ایک مہینہ قبل یہ ’’حادثہ‘‘ پیش آیا تھا اگر اسے حقیقت میں ’’حادثہ‘‘ کا نام دیا جائے تو! لیکن۔۔۔ اس ’’حادثہ‘‘ سے پہلے بھی وہ کہیں ٹکرائی تھی۔ کہاں؟سمینار میں۔ بس، ایک سرسری سی ملاقات تھی۔ وہ بھی ایسے خالص ادبی سمیناروں ...