قومی زبان

وہی فاصلہ ہے کہ جو تھا

اشرف جب بھی رسول آباد کی حویلی کا ذکر کرتا ایمن ہمہ تن گوش ہوجاتی اوراشرف کی آنکھوں میں اِس طرح جھانکنے لگتی جیسے حویلی کے دُھندلے نقش و نگار اُس کے اندر چھُپے ہیں جنھیں وہ کھوجنے کی کوشش کر رہی ہو۔ کھوجنے کی اس ادا سے اشرف لطف اندوز ہوتا اوربتاتا کہ کچی پکّی اینٹوں سے بنی ...

مزید پڑھیے

ایسی بلندی

عامرؔ کو ایم ۔اے۔ کیے ہوئے ، دوسال ہوچکے تھے، بہت بھاگ دوڑ کے بعد بھی جب اسے من پسند نوکری نہ ملی تو اس نے دلّی جاکر قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ حالانکہ بابوجی اس سے کئی بار اپنے دوست سیٹھ بہاری لال کی دوکان پر بیٹھنے کو کہہ چکے تھے جہاں اُسے بارہ سوروپیے ماہوار مل سکتے تھے مگراس ...

مزید پڑھیے

بے نام رشتہ

فرقان کو پانچ سال قبل سرکاری نوکری بڑی کوشش کے بعد ملی تھی ۔ آفس میں وہ پُر وقار ، نفاست پسند اور کم گو مشہور تھااسی لیے عملے کے لوگ اُس سے مرعوب رہاکرتے اور دُور ہی رہنے میں اپنی عافیت خیال کرتے۔ گذشتہ پانچ برسوں میں فرقان سے کوئی ایسی حرکت سرزد نہیں ہوئی تھی کہ کوئی قہقہہ تو ...

مزید پڑھیے

ننگا بادشاہ

بیوی کسی مرد کے ساتھ بھاگ گئی تو چھوٹے میاں اپنا شہر اور خاندان چھوڑ کر ہمارے شہر چلے آئے تھے اور یہیں کے ہوکررہ گئے ۔ یہ خبرعام تھی، خبر پَر دار ہو یا بے پَر بہر حال ہمارے کانوں تک آگئی۔ اُن کی شخصیت رنگا رنگ اور دلچسپ ہونے کے مختلف پہلوؤں کی معلومات اُن سے تعلق ہموار ہونے کی ...

مزید پڑھیے

انجان رشتے

ابّو سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ہمیشہ دورے پر رہتے تھے ۔گھر میں ڈھیرسارے نوکر چاکر تھے جو مجھ پر جان چھڑ کتے تھے۔اُن کے درمیان میں نے کبھی اکیلا محسوس نہیں کیا کیونکہ دیکھا گیا ہے جیب سے کنگال لوگ دل سے خوش حال ہوتے ہیں چونکہ ان کے پاس پریم اور ممتا کا خزانہ ہوتا ہے۔ ماں کے مرنے ...

مزید پڑھیے

ٹیبلو

ادھر میں نے سمبندھ توڑ لینے کا ارادہ باندھا، اُدھرمنظر فریز ہوگیا۔۔۔ فریم اور فریم میں جڑا ہوا منظر کب سے میری نظروں کے سامنے رکھا ہوا تھا۔ میرے دل میں جو درد ہے، اس کی کوئی روپ ریکھا تو اس منجمد منظر میں کہیں ہوگی۔۔۔ میں اسے کوئی نام تو دے سکوں گا۔۔۔ زندگی کا کاروبار اور حسب ...

مزید پڑھیے

مجھے بوڑھا ہونے سے بچاؤ

دسمبر کے کسی دن کی ڈھلتی عمر میں وہ ملا تھا۔ شام کی پیشانی سیندوریا ہو رہی تھی ۔ اس کے ساتھ دیسی نسل کا ایک چھوٹاسا کتا آگے پیچھے ہو رہا تھا۔ ان دونوں کے بیچ زیادہ دوری نہیں رہتی تھی۔ ان کو جوڑ نے والی بیلٹ بہت چھوٹی تھی۔ ایک یاڈیڑھ میٹر کی۔ ’’آپ کی ذراسی کوشش سے کسی اچھی نسل ...

مزید پڑھیے

بابا

کئی بار ماچس پر تیلی رگڑنے اور پھر تیلی پھر پھر اکے جلنے کی آواز بابا کے کانوں کے اندر گئی۔ کون ہے رے. میں ہوں انا اور کون؟ تجھے اتا بھی نہیں سوجھتا۔ اندھیرے میں کیوں پڑا رہتا ہے؟ چور کی طرح کیوں آتی ہے۔ آواز تودیا کر۔ چور ہی تو ہوں۔ تیرے یہاں جھانجھر جو پڑے ہیں۔ جھانجھر تو نہیں ...

مزید پڑھیے

ناف کے نیچے

مقام: شمالی ٹولے کا ایک تاریک کمرہ اس سے قبل کہ اژدہا اسے اپنے دہانہ میں بھر لیتا اس کی نیند ٹوٹ گئی اور اس نے گھبرا کر آنکھیں کھول دیں۔ اٹھ کر بیٹھنے کی کوشش کی تو اس کے منہ سے کراہ نکل گئی۔ اس نے محسوس کیا کہ اس کے جسم کا ایک ایک عضو پھوڑے کی شکل میں ٹیس رہا ہے۔ وہ پسینے سے تربہ ...

مزید پڑھیے

شاہ زادے کی پریم کہانی

لڑکی کو لڑکے سے عشق ہو گیا تھا۔ ایسا عشق کہ ایک پل چین نہیں۔ ہر گھڑی نگاہوں کے سامنے رکھنے کی طلب، ہر وقت اس کی قربت کی آرزو۔ رات کو نیند، نہ دن کو قرار۔ بس لڑکا اس کی آنکھوں میں بس کے رہ گیا تھا۔ لڑکی نے جب پہلی بار لڑکے کو دیکھا تھا، اس کی آنکھیں خواب ناک ہواُٹھی تھیں، گویا اس کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5948 سے 6203