قومی زبان

مجھے بے رخی پہ تیری اگر اختیار ہوتا

مجھے بے رخی پہ تیری اگر اختیار ہوتا تو میں بزم سے نہ اٹھتا نہ میں شرمسار ہوتا یہی آرزو تھی میری ترے در پہ جان دے دوں تری رہ گزر میں ظالم مرا اک مزار ہوتا دل ناصبور میں بس یہی اک ہوس ہے باقی مری زیست کا فسانہ کہیں یادگار ہوتا جو قفس میں آ گئے ہم کریں غیر چارہ سازی اے نصیب کوئی ...

مزید پڑھیے

نور تیرا ہی جا بجا پایا

نور تیرا ہی جا بجا پایا کہیں چھپ کر کہیں کھلا پایا زخم دل مل گیا زہے قسمت ساری محنت کا یہ صلہ پایا سادہ دل سادگی طبیعت میں درد سینے کا من چلا پایا آدمیت ہوئی ہے دور اب تو سب کا ایماں ملا جلا پایا جان کیا چیز ہے کروں قرباں دل میں تیرا ہی نقش پا پایا

مزید پڑھیے

تسکین دل جو پائے تو پھر اضطراب کیا

تسکین دل جو پائے تو پھر اضطراب کیا مجھ کو پتہ نہیں کہ گنہ کیا ثواب کیا تقدیس عشق پر نہ کوئی حرف آ سکے بھٹکے جو راہ سے تو پھر ایسا شباب کیا ہم جام کے اسیر نہیں غور سے یہ سن آنکھوں سے پی نہ جائے تو پھر وہ شراب کیا وہ سامنے ہیں اور زباں ہے مری خموش نیچی نگاہ میں ہیں سوال و جواب ...

مزید پڑھیے

شدت درد نہانی اور ہے

شدت درد نہانی اور ہے ان کی مجھ سے کھینچا تانی اور ہے ہم سبک سر بھی جو ہو کر رہ گئے اس پہ ان کی سرگرانی اور ہے کچھ بھی ہو اپنا بنا لیں گے تجھے ہم نے اپنے دل میں ٹھانی اور ہے اور ہے ان کا تقاضا دیکھیے بات قاصد کی زبانی اور ہے ہے عراقیؔ تجھ کو کس کا انتظار چند گھڑیوں کی کہانی اور ...

مزید پڑھیے

کفن باندھے ہوئے سر پر یہاں احرار بیٹھے ہیں

کفن باندھے ہوئے سر پر یہاں احرار بیٹھے ہیں جلا کر اپنے ہاتھوں سے یہ سب گھر بار بیٹھے ہیں صبا تو چھیڑتی ہے بے سبب اس دل شکستہ کو کہ جی میں عشق کا ہم تو لیے آزار بیٹھے ہیں انا معدوم ہے ان کی جو ذلت مول لیتے ہیں کہ لے کر اپنی عصمت کو سر بازار بیٹھے ہیں زمانہ ہو گیا شاطر عراقیؔ پاس ...

مزید پڑھیے

حسن شہہ لولاک جو چمکا شب معراج

حسن شہہ لولاک جو چمکا شب معراج جلووں سے نبی صبح تجلی شب معراج کیا خوب جما وصل کا نقشہ شب معراج مطلوب نیا طالب شیدا شب معراج پایا نہ تقرب کسی مخلوق نے ایسا جیسا کہ ملا شاہ کو رتبہ شب معراج طالب تھا خدا بندۂ محبوب کا اپنے مہمان خدا نور خدا تھا شب معراج گنجینۂ رحمت سے حبیب ...

مزید پڑھیے

معجزہ وہ جو مسیحا کا دکھاتے جاتے

معجزہ وہ جو مسیحا کا دکھاتے جاتے کہہ کے قم قبر سے مردے کو جلاتے جاتے مرتے دم باغ مدینہ کا نظارا کرتے دیکھ لیتے چمن خلد کو جاتے جاتے دیکھ کر نور تجلی کو ترے دیوانے دھجیاں دامن محشر کی اڑاتے جاتے بن کے پروانہ مری روح نکلتی تن سے لو جو اس شمع تجلی سے لگاتے جاتے اک نظر دیکھتے ہی ...

مزید پڑھیے

کیا سہل سمجھے ہو کہیں دھبا چھٹا نہ ہو

کیا سہل سمجھے ہو کہیں دھبا چھٹا نہ ہو ظالم یہ میرا خون ہے رنگ حنا نہ ہو یا رب مجھے ہے داغ تمنا بہت عزیز پہلو سے دل جدا ہو مگر یہ جدا نہ ہو راہیں نکالتا ہے یہی سوز و ساز کی پہلو میں دل نہ ہو تو کوئی حوصلہ نہ ہو تم اور وفا کرو یہ نہ مانوں گا میں کبھی اس کو فریب دو جو تمہیں جانتا نہ ...

مزید پڑھیے

تمنا ہے یہ آنکھوں کی ترا دیدار آ دیکھیں

تمنا ہے یہ آنکھوں کی ترا دیدار آ دیکھیں کبھی روضہ ترا یا احمد مختار آ دیکھیں شفا ہو جائے دم میں کشتۂ ہجر محمد کو اگر وہ خواب میں بھی حالت بیمار آ دیکھیں یہ دل تھا ان کا مسکن مت اجاڑ اس کو غم ہجراں غضب آ جائے گا گر شاہ دیں مسمار آ دیکھیں نہ کچھ مرنے کا غم ہو اور نہ کچھ شکوہ ہو فرقت ...

مزید پڑھیے

کیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ

کیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ پنچھیوں اڑ کے یوں ہی خواب دکھاتے جاؤ پیڑ پتھر کا جواب آج بھی دیتے پھل سے چوٹ کھاؤ بھلے پر رشتہ نبھاتے جاؤ یوں بھی پیغام محبت کا پہنچ جائے گا ساتھ انساں کے پرندوں کو بساتے جاؤ شہر میں کام بہت سارے سمے لیکن کم مت کرو بات مگر ہاتھ ہلاتے جاؤ اک دو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5821 سے 6203