دراصل یہ نظم لکھی ہی نہیں گئی
بعض باتیں بہت معمولی ہوتی ہیں مگر ان کے دانت پورے جیون کو کاٹتے رہتے ہیں یہ ایک نظم کے درمیان ہوا آغاز تھا جو اختتام تک پہنچنے سے پہلے ہی پوری نظم سمیت گم ہو گیا شاید بعض بہت معمولی باتوں کے دانت ایک پوری نظم کے جیون کو مسلسل کاٹتے رہنے کے لیے ہوں گے سو تمہاری نظم گم ہو گئی ...