راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے
راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے جو مآل دوستی آئے تھے سمجھانے مجھے عشق کی ہلکی سی پہلی آنچ ہی میں جل بجھے کیا بھلا درس وفا دیں گے یہ پروانے مجھے یہ تو کہئے بے خودی سے مل گئی کچھ آگہی ورنہ دھوکا دے دیا تھا چشم بینا نے مجھے نامرادی لوٹ ہی لیتی متاع آرزو اک سہارا دے دیا احساس ...