قومی زبان

ایک خواب اور

خواب اب حسن تصور کے افق سے ہیں پرے دل کے اک جذبۂ معصوم نے دیکھے تھے جو خواب اور تعبیروں کے تپتے ہوئے صحراؤں میں تشنگی آبلہ پا شعلہ بکف موج سراب یہ تو ممکن نہیں بچپن کا کوئی دن مل جائے یا پلٹ آئے کوئی ساعت نایاب شباب پھوٹ نکلے کسی افسردہ تبسم سے کرن یا دمک اٹھے کسی دست بریدہ میں ...

مزید پڑھیے

بمبئی

سبز و شاداب ساحل ریت کے اور پانی کے گیت مسکراتے سمندر کا سیال چہرہ چاند سورج کے ٹکڑے لاکھوں آئینے موجوں میں بکھرے ہوئے کشتیاں بادبانوں کے آنچل میں اپنے سروں کو چھپائے ہوئے جال نیلے سمندر میں ڈوبے ہوئے خاک پر سوکھتی مچھلیاں گھاٹنیں پتھروں کی وہ ترشی ہوئی مورتیں ایلیفینٹا کے ...

مزید پڑھیے

انفرادیت

آ رہا ہے اک ستارہ آسماں سے ٹوٹ کر دوڑتا اپنے جنوں کی راہ پر دیوانہ وار اپنے دل کے شعلۂ سوزاں میں خود جلتا ہوا منتشر کرتا ہوا دامان ظلمت میں شرار اپنی تنہائی پہ خود ہی ناز فرماتا ہوا شوق پر کرتا ہوا آئین فطرت کو نثار کس قدر بے باک کتنا تیز کتنا گرم رو جس سے سیاروں کی آسودہ خرامی ...

مزید پڑھیے

اب بھی روشن ہیں

اب بھی روشن ہیں وہی دست حنا آلودہ ریگ صحرا ہے نہ قدموں کے نشاں باقی ہیں خشک اشکوں کی ندی خون کی ٹھہری ہوئی دھار بھولے بسرے ہوئے لمحات کے سوکھے ہوئے خار ہاتھ اٹھائے ہوئے افلاک کی جانب اشجار کامرانی ہی کی گنتی نہ ہزیمت کا شمار صرف اک درد کا جنگل ہے فقط ہو کا دیار جب گزرتی ہے مگر ...

مزید پڑھیے

آزادی

پوچھتا ہے تو کہ کب اور کس طرح آتی ہوں میں گود میں ناکامیوں کے پرورش پاتی ہوں میں صرف وہ مخصوص سینے ہیں مری آرام گاہ آرزو کی طرح رہ جاتی ہے جن میں گھٹ کے آہ اہل غم کے ساتھ ان کا درد و غم سہتی ہوں میں کانپتے ہونٹوں پہ بن کر بد دعا رہتی ہوں میں رقص کرتی ہیں اشاروں پر مرے موت و ...

مزید پڑھیے

سال نو

یہ کس نے فون پہ دی سال نو کی تہنیت مجھ کو تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے تصور اک نئے احساس کی جنت میں لے آیا نگاہوں میں کوئی رنگین چہرہ مسکراتا ہے جبیں کی چھوٹ پڑتی ہے فلک کے ماہ پاروں پر ضیا پھیلی ہوئی ہے سارا عالم جگمگاتا ہے شفق کے نور سے روشن ہیں محرابیں فضاؤں کی ثریا کی جبیں ...

مزید پڑھیے

اردو

ہماری پیاری زبان اردو ہماری نغموں کی جان اردو حسین دل کش جوان اردو زبان وہ دھل کے جس کو گنگا کے جل سے پاکیزگی ملی ہے اودھ کی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے جس کے دل کی کلی کھلی ہے جو شعر و نغمہ کے خلد زاروں میں آج کوئل سی کوکتی ہے اسی زباں میں ہمارے بچپن نے ماؤں سے لوریاں سنی ہیں جوان ہو ...

مزید پڑھیے

دوستی کا ہاتھ

تمہارا ہاتھ بڑھا ہے جو دوستی کے لیے مرے لیے ہے وہ اک یار غم گسار کا ہاتھ وہ ہاتھ شاخ گل گلشن تمنا ہے مہک رہا ہے مرے ہاتھ میں بہار کا ہاتھ خدا کرے کہ سلامت رہیں یہ ہاتھ اپنے عطا ہوئے ہیں جو زلفیں سنوارنے کے لیے زمیں سے نقش مٹانے کو ظلم و نفرت کا فلک سے چاند ستارے اتارنے کے لیے زمین ...

مزید پڑھیے

ترے پیار کا نام

دل پہ جب ہوتی ہے یادوں کی سنہری بارش سارے بیتے ہوئے لمحوں کے کنول کھلتے ہیں پھیل جاتی ہے ترے حرف وفا کی خوشبو کوئی کہتا ہے مگر روح کی گہرائی سے شدت تشنہ لبی بھی ہے ترے پیار کا نام

مزید پڑھیے

ایک سوال

معلوم نہیں ذہن کی پرواز کی زد میں سرسبز امیدوں کا چمن ہے کہ نہیں ہے لیکن یہ بتا وقت کا بہتا ہوا دھارا طوفان گر و کوہ شکن ہے کہ نہیں ہے سرمائے کے سمٹے ہوئے ہونٹوں کا تبسم مزدور کے چہرے کی تھکن ہے کہ نہیں وہ زیر افق صبح کی ہلکی سی سپیدی ڈھلتے ہوئے تاروں کا کفن ہے کہ نہیں ہے پیشانی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5321 سے 6203