قومی زبان

دہلی کی سیر

آؤ بچو سیر کرائیں بھارت کا دل تم کو دکھائیں بھارت کا دل کیا ہے بولو دنیا دیکھو آنکھیں کھولو ہر لب پر ہے جس کا فسانہ دہلی ہے وہ شہر پرانا شہر کہ جس میں میرؔ نے گائے رنج و خوشی کے دل کش نغمے شہر کہ جس میں غالبؔ نے بھی چھیڑیں شیریں غزلیں اپنی شہر کہ جس میں شاہ ظفرؔ نے غزلیں لکھیں لکھے ...

مزید پڑھیے

سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو

سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو میں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو میں ان دنوں تری آنکھوں کے اختیار میں ہوں جمال سبز کسی تجربے میں لا مجھ کو میں بوڑھے جسم کی ذلت اٹھا نہیں سکتا کسی قدیم تجلی سے کر نیا مجھ کو میں اپنے ہونے کی تکمیل چاہتا ہوں سکھی سو اب بدن کی حراست سے کر رہا ...

مزید پڑھیے

تم ثروت کو پڑھتی ہو

تم ثروت کو پڑھتی ہو کتنی اچھی لڑکی ہو بات نہیں سنتی ہو کیوں غزلیں بھی تو سنتی ہو کیا رشتہ ہے شاموں سے سورج کی کیا لگتی ہو لوگ نہیں ڈرتے رب سے تم لوگوں سے ڈرتی ہو میں تو جیتا ہوں تم میں تم کیوں مجھ پہ مرتی ہو آدم اور سدھر جائے تم بھی حد ہی کرتی ہو کس نے جینس کری ممنوع پہنو اچھی ...

مزید پڑھیے

ادائے عشق ہوں پوری انا کے ساتھ ہوں میں

ادائے عشق ہوں پوری انا کے ساتھ ہوں میں خود اپنے ساتھ ہوں یعنی خدا کے ساتھ ہوں میں مجاوران ہوس تنگ ہیں کہ یوں کیسے بغیر شرم و حیا بھی حیا کے ساتھ ہوں میں سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں میں چھو گیا تو ترا رنگ کاٹ ڈالوں گا سو اپنے آپ سے ...

مزید پڑھیے

من جس کا مولا ہوتا ہے

من جس کا مولا ہوتا ہے وہ بالکل مجھ سا ہوتا ہے آنکھیں ہنس کر پوچھ رہی ہیں نیند آنے سے کیا ہوتا ہے مٹی کی عزت ہوتی ہے پانی کا چرچا ہوتا ہے جانتا ہوں منصور کو بھی میں اپنے ہی گھر کا ہوتا ہے اچھی لڑکی ضد نہیں کرتے دیکھو عشق برا ہوتا ہے وحشت کا اک گر ہے جس میں قیس اپنا بچہ ہوتا ...

مزید پڑھیے

جناب شیخ کی ہرزہ سرائی جاری ہے

جناب شیخ کی ہرزہ سرائی جاری ہے ادھر سے ظلم ادھر سے دہائی جاری ہے بچھڑ گیا ہوں مگر یاد کرتا رہتا ہوں کتاب چھوڑ چکا ہوں پڑھائی جاری ہے ترے علاوہ کہیں اور بھی ملوث ہوں تری وفا سے مری بے وفائی جاری ہے وہ کیوں کہیں گے کہ دونوں میں امن ہو جائے ہماری جنگ سے جن کی کمائی جاری ہے عجیب ...

مزید پڑھیے

پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے

پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے میں خوش نہیں ہوں تجھے خود میں مبتلا کر کے اصولی طور پہ مر جانا چاہیے تھا مگر مجھے سکون ملا ہے تجھے جدا کر کے یہ کیوں کہا کہ تجھے مجھ سے پیار ہو جائے تڑپ اٹھا ہوں ترے حق میں بد دعا کر کے میں چاہتا ہوں خریدار پر یہ کھل جائے نیا نہیں ہوں رکھا ہوں ...

مزید پڑھیے

خواب کا خواب حقیقت کی حقیقت سمجھیں

خواب کا خواب حقیقت کی حقیقت سمجھیں یہ سمجھنا ہے تو پھر پہلے طریقت سمجھیں میں جواباً بھی جنہیں گالی نہیں دیتا وہ لوگ میری جانب سے اسے خاص محبت سمجھیں میں تو مر کر بھی نہ بیچوں گا کبھی یار کا نام آپ تاجر ہیں نمائش کو عبادت سمجھیں میں کسی بیچ کے رستے سے نہیں پہنچا یہاں حاسدوں سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5303 سے 6203