قومی زبان

دل کسی سے لگا کے دیکھ لیا

دل کسی سے لگا کے دیکھ لیا چوٹ پر چوٹ کھا کے دیکھ لیا رحم کس خوش نصیب پر آیا کس کو چلمن اٹھا کے دیکھ لیا چین آتا نہیں کسی پہلو تم نے مجھ کو ستا کے دیکھ لیا تیرے ارمان کے سوا کیا ہے دل کی دنیا میں آ کے دیکھ لیا بے وفا کون با وفا ہے کون آپ نے آزما کے دیکھ لیا عمر رفتہ کی یاد آ ہی ...

مزید پڑھیے

کسی پرندے نے اڑنے کا من بنایا ہے

کسی پرندے نے اڑنے کا من بنایا ہے وہ کوئی اور نہیں میرا ہی تو سایہ ہے زمیں کی مٹھی میں جیسے ہو آسمان کوئی غضب کا ریشمی احساس کوئی لایا ہے گلوں میں شوخ گلابی تمہیں نے رنگ بھرے چلے بھی آؤ کے گلشن نے اب بلایا ہے یہ میرا گاؤں ہر اک روز یوں دمکنے لگا کے جگنوؤں نے یہاں آشیاں بنایا ...

مزید پڑھیے

میرا بیٹا تو ہے غرور مرا

میرا بیٹا تو ہے غرور مرا شان میرا ہے وہ شعور مرا چاند تارے بھی تجھ سے شرمائیں جگمگاتا سا کوہ نور مرا ایک مدت کے باد چمکا ہے سادی آنکھوں میں جیسے نور مرا کوئی لمحہ نہ اس سے خالی ہے پاس میرے ہے کوئی دور مرا چھپ کے احساس میں وہ رہتا ہے وہ فرشتہ کوئی ضرور مرا

مزید پڑھیے

باورے من کی باوری خوشبو

باورے من کی باوری خوشبو گیتوں غزلوں سی موہنی خوشبو موسم عشق کا پیام لئے آسمانی سی عاشقی خوشبو یا خدا کیا ہے ساحری توبہ خود ہی بھر بھر کے لوٹتی خوشبو گہری گہری سی جھانکتی اندر من سمندر کو ناپتی خوشبو کالی راتوں میں جانے غم کیوں ہے لکتی چھپتی سی سانوری خوشبو بن کے الفاظ ہر سو ...

مزید پڑھیے

آج کی تاریخ میں انساں مکمل کون ہے

آج کی تاریخ میں انساں مکمل کون ہے یہ پتہ کیسے چلے کہ کس کا مقتل کون ہے پاس ہی رہتا وہ ہر دم سحر ہو یا ہو نشہ خوشبو جیسا ہے ہواؤں میں مسلسل کون ہے سادگی کی اپسرا وہ یا ہے کوئی ساحری ہے غزل یا ہے وہ صندل شوخ چنچل کون ہے اس چھلکتے سے سمندر میں نشہ ہے آج تک جھوم کر برسا ہے پاگل اف یے ...

مزید پڑھیے

یا خدا کچھ تو درد کم کر دے

یا خدا کچھ تو درد کم کر دے یا جدا مجھ سے میرا غم کر دے بڑھ رہی دوریوں کو کم کر دے اور اس میں کو آج ہم کر دے سجدہ کرتے رہیں قیامت تک چاہے تو سر مرا قلم کر دے کاش قسمت میں چھت میسر ہو مولیٰ میرے ذرا کرم کر دے میرے خوابوں کا آئنہ تم ہو رشتہ کو دل سے محترم کر دے تم سے ہی تو جڑے ہیں ...

مزید پڑھیے

لیکن

اب خدا کو بھی ذرا آرام کرنا چاہیئے اک زمانے سے مسلسل کر رہا ہے تین شفٹیں اور دنیا بھر کے تہواروں پہ بھی مل نہیں پائی کبھی رخصت اسے ہفتہ واری یعنی وہ جو دا اینڈ پہ ایک چھٹی ساری دنیا میں ہی دی جاتی ہے اب اس کی وہ چھٹی ازل سے بند ہے سینکڑوں بیماریوں میں کام کرتے ہی اسے پایا ہے میں ...

مزید پڑھیے

اضافی ضرورتوں کے لیے ایک نظم

ہر آدمی کی قسمت میں ایک نہ ایک سزا ہوتی ہے میرے لیے ہر بار تم سے دور رہنے کی سزا منتخب کی جائے گی نا انصافی کے پیش نظر سزا کا کام کسی منصف پر نہیں چھوڑا جائے گا لیکن اس کے باوجود وہ توہین کا وہ نوٹس نہیں جاری کر سکیں گے جس میں وہی ہوں گے مدعی وہی ہوں گے منصف ہماری شہریت کو خام کر دیا ...

مزید پڑھیے

کیا ہونا ممکن ہے

اگر تم کسی دن کچھ بن جاؤ یعنی تم ایک حرف بن جاؤ جو اب تک کسی حروف تہجی کا حصہ نہ ہو تو جدلیاتی مادیت کے مطابق کیا ہوگی تمہاری حیثیت کیا کہیں گے تمہارے بارے میں اہل شریعت کس مقام پر رکھیں گے تمہیں اہل طریقت؟ کون سی جمہوریت تمہیں قبول کرے گی کیا سلوک کریں گے تمہارے ساتھ ...

مزید پڑھیے

پاگلوں کی مدح میں

پاگلوں سے نہیں بہت ڈر لگتا ہے، مجھے نارمل اور ذہین لوگوں سے کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ اپنی محبوبیت میں قہر اور فتنے سے بھری خود پسندی میں کچھ بھی سوچ سکتے ہیں کچھ بھی چاہ سکتے ہیں منصوبے بنانا اور سازشیں کرنا مشکل نہیں ہوتا ان کے لیے یقین رہتا ہے انہیں کچھ بھی کر سکتی ہے ذہانت اگر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5079 سے 6203