قومی زبان

کل والوں کے لیے

ہمیں ان سے ملنا ہے جو کل کے ہیں ہمارے پاس وہ کل ہیں اور ان کے درمیان ہے معدوم ایک آج جس کا رقبہ ایک صفر پر محیط ہے اس صفر میں ہے ایک دنیا جو کل سے آئی ہے اور کل کی طرف جا رہی ہے ہم اس کل پر ایک قالین بچھاتے جو جہنم میں چلنے کا مشورہ دیتی ہے میں اس سے پوچھتا ہوں کیا اس نے ویزا لگوا لیا ...

مزید پڑھیے

ایک منصوبے میں در پیش دشواریاں

میں روشنی میں اتنی غلطیاں کرتا ہوں جتنی لوگ اندھیرے میں نہیں کرتے ہوں گے میں ان دنوں ایک منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہوں ہر طرح کی ناکامیوں سے پاک منصوبہ تاکہ جیسے ہی موقع ملے میں خود کو قتل کر دوں مجھے ایسے چوراہے کا بھی انتخاب کرنا ہے جس کے عین وسط میں لاش کو اس طرح لٹکانا ممکن ...

مزید پڑھیے

بعد از مرگ

میں مر چکا ہوں اور مجھے پتہ بھی نہیں اب کیا کرو گے تم نہلاؤ گے مجھے اور پوچھو گے بھی نہیں میں نہانا چاہتا ہوں یا نہیں یہ بھی نہیں دیکھو گے پانی گرم ہے یا نہیں بھول جاؤ گے کہ اچھا نہیں لگتا مجھے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے نہ پینے کے لیے پھر لباس تبدیل کرو گے میرا اور یہ بھی نہیں پوچھو ...

مزید پڑھیے

اپنے لیے ایک نوحہ

اچھی طرح دیکھ چکا ہوں میں مقتولوں میں نہیں اس لیے میرا شمار قاتلوں میں کیا جانا چاہیئے یہ عبادت گاہیں جس کا گھر کہی جاتی ہیں میری ایک دوست اسے تلاش کر رہی ہے اسے اب تک یہ اطلاع نہیں ملی کہ وہ ایک لمبے سفر پر جا چکا ہے وہ مر چکا ہے یہ راز تو ایک پاگل نے بھی جان لیا تھا رات تو ...

مزید پڑھیے

لب پر ان کا نام نہیں ہے

لب پر ان کا نام نہیں ہے چین نہیں آرام نہیں ہے لاکھ بچاؤ مجھ سے دامن میری محبت خام نہیں ہے دل ہے پریشاں ان کی خاطر پل بھر کو آرام نہیں ہے میری محبت ان پر کامل عشق مرا ناکام نہیں ہے مشکل ہے ہر کوئی دیکھے اس کا جلوہ عام نہیں ہے پیکر الفت ہوں میں تاباںؔ نفرت میرا کام نہیں ہے

مزید پڑھیے

ستم ہے اپنا کسی نے بنا کے لوٹ لیا

ستم ہے اپنا کسی نے بنا کے لوٹ لیا مری نظر سے نظر کو ملا کے لوٹ لیا حریم ناز کے پردے میں جو نہاں تھا کبھی اسی نے شوخ ادائیں دکھا کے لوٹ لیا رہا نہ ہوش مجھے اس کے بعد پھر کچھ بھی کی جب کسی نے مقابل میں آ کے لوٹ لیا عجیب ناز سے الٹی نقاب رخ اس نے کی مجھ کو روح منور دکھا کے لوٹ لیا لو ...

مزید پڑھیے

وہ کوئی حسن ہے جس حسن کا چرچا نہ ہوا

وہ کوئی حسن ہے جس حسن کا چرچا نہ ہوا اس کا کیا عشق ہے جو عشق میں رسوا نہ ہوا تیرا آنا جو مرے پاس مسیحا نہ ہوا تھا جو بیمار کسی سے مگر اچھا نہ ہوا یوں تو مشتاق رہے کتنا ہی اس کوچے کے پر گزر میرے سوا اور کسی کا نہ ہوا شاید آ جائے کبھی دیکھنے وہ رشک مسیح میں کسی اور سے اس واسطے اچھا ...

مزید پڑھیے

پیار کا اک پل سکون زندگی دے جائے گا

پیار کا اک پل سکون زندگی دے جائے گا ختم جو ہونے نہ پائے وہ خوشی دے جائے گا وہ خلوص و مہر کا پیکر بنام دوستاں دشمنوں کو بھی شعور دوستی دے جائے گا حسن فطرت جلوہ گر ہو کر یقیناً اک دن رنگ کلیوں کو گلوں کو دل کشی دے جائے گا آئے گا وہ دن ہماری زندگی میں بھی ضرور جو اندھیروں کو مٹا کر ...

مزید پڑھیے

الٰہی خیر ہو اب اپنے آشیانے کی

الٰہی خیر ہو اب اپنے آشیانے کی نگاہیں اس کی طرف پھر اٹھیں زمانے کی ہوائے تند گزر جائے سرنگوں ہو کر اک ایسا آشیاں کوشش کرو بنانے کی خزاں کے آنے سے ہو جائیں غم زدہ جو پھول انہیں قسم ہے بہاروں میں مسکرانے کی کسی کی برق نظر سے نہ بجلیوں سے جلے کچھ اس طرح کی ہو تعمیر آشیانے کی وہ ...

مزید پڑھیے

بہار بن کے مرے ہر نفس پہ چھائی ہو

بہار بن کے مرے ہر نفس پہ چھائی ہو عجب ادا سے مری زندگی میں آئی ہو تمہارا حسن وہ تصویر حسن کامل ہے خدا نے خاص ہی لمحوں میں جو بنائی ہو شراب ہے نہ سحر ہے مگر یہ عالم ہے کسی نے جیسے نگاہوں سے مے پلائی ہو تری طرح ہی گریزاں ہے نیند بھی مجھ سے قسم ہے تیری جو اب تک قریب آئی ہو تو اس نگاہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5080 سے 6203