قومی زبان

نروان

اک خوشبو درد سر کی مرجھائی کلیوں کو کھلائے جاتی ہے ذہن میں بچھو امیدوں کے ڈنک لگاتے ہیں ہچکی لے کر پھر خود ہی مر جاتے ہیں دل کی دھڑکن سچائی کے تلخ دھوئیں کو گہرا کرتی پیہم بڑھتی جاتی ہے پیٹ میں بھوک ڈکاریں لیتی رہتی ہے پھر رگ رگ میں سوئیاں بن کر بھاگی بھاگی پھرتی ہے پورے جسم میں ...

مزید پڑھیے

نئی جستجو کا المیہ

تخیل کی اونچی اڑانوں سے آگے جہاں خواب ٹوٹے پڑے ہیں مری آرزو تھی وہاں جا کے دیکھوں رفیقوں رقیبوں کے چہرے مری ہر بغاوت پہ ہنستے رہے ہیں میں رفتار کے دائرے توڑ کر خدا سے پرے جا چکا ہوں فرشتوں کی پہلی بغاوت کا منظر مجھے یاد آیا کچھ ایسا لگا جیسے آدم کا سارا المیہ نئی جستجو کے سہارے ...

مزید پڑھیے

یہ رات

ستارے چپ ہیں کہ چلتی ہے تیز تیز ہوا یہ رات اپنی محبت کی رات بھی تو نہیں فضا میں یادوں کے جگنو چمک رہے ہیں ابھی حسین یادوں کو لیکن ثبات بھی تو نہیں غم حیات سے مانوس ہو چلا ہے دل نئے نئے ہی سہی سانحات بھی تو نہیں بدل کے رکھ دیں جو لیل و نہار دنیا کے ابھی حیات کے وہ حادثات بھی تو ...

مزید پڑھیے

گوڈو

ہوائیں چلتی ہیں تھمتی ہیں بہنے لگتی ہیں نئے لباس نئے رنگ روپ سج دھج سے پرانے زخم نئے دن کو یاد کرتے ہیں وہ دن جو آ کے نقابیں اتار ڈالے گا نظر کو دل سے ملائے گا دل کو باتوں سے ہر ایک لفظ میں معنی کی روشنی ہوگی مگر یہ خواب کی باتیں سراب کی یادیں ہر ایک بار پشیمان دل گرفتہ ہیں صبح کے ...

مزید پڑھیے

خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگا

خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگا کہ اب تو جا کے دوانے کو چین آئے گا ملیں گے مجھ سے کہیں اچھے جاں نثار تجھے مگر کبھی تو مرا ذکر آ ہی جائے گا نہ ایسا ہو مگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا سکوں تلاش کرے گا کہیں نہ پائے گا عجیب دور ہے کچھ بھی یہاں پہ ممکن ہے جو یاد رکھنا بھی چاہا تو بھول جائے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4671 سے 6203