صریر خامہ سے تشریح سر زی ہوگی
صریر خامہ سے تشریح سر زی ہوگی فضائے شعر میں اقلیم آگہی ہوگی جسے کرم سے ترے بخت نارسا نہ ملا اسے نصیب حقیقت میں کیا خوشی ہوگی فضائے تیرہ کی عقدہ کشا ہے جو تنویر خلوص دل کی وہ پر کار سادگی ہوگی ریاض معنی کی جس سے فضا ہے رخشندہ الم نصیب کے دل کی وہ شاعری ہوگی حرم کے خاک نشینوں سے ...