قومی زبان

خاک ہند

اے خاک ہند تیری عظمت میں کیا گماں ہے دریائے فیض قدرت تیرے لیے رواں ہے تیرے جبیں سے نور حسن ازل عیاں ہے اللہ رے زیب و زینت کیا اوج عز و شاں ہے ہر صبح ہے یہ خدمت خورشید پر ضیا کی کرنوں سے گوندھتا ہے چوٹی ہمالیا کی اس خاک دل نشیں سے چشمے ہوئے وہ جاری چین و عرب میں جن سے ہوتی تھی ...

مزید پڑھیے

درد دل

درد ہے دل کے لئے اور دل انساں کے لئے تازگی برگ و ثمر کی چمنستاں کے لئے ساز آہنگ جنوں تار رگ جاں کے لئے بے خودی شوق کی بے سر و ساماں کے لئے کیا کہوں کون ہوا سر میں بھری رہتی ہے بے پیے آٹھ پہر بے خبری رہتی ہے نہ ہوں شاعر نہ ولی ہوں نہ ہوں اعجاز بیاں بزم قدرت میں ہوں تصویر کی صورت ...

مزید پڑھیے

مرثیہ بال گنگا دھر تلک

موت نے رات کے پردے میں کیا کیسا وار روشنئ صبح وطن کی ہے کہ ماتم کا غبار معرکہ سرد ہے سویا ہے وطن کا سردار طنطنہ شیر کا باقی نہیں سونا ہے کچھار بیکسی چھاتی ہے تقدیر پھری جاتی ہے قوم کے ہاتھ سے تلوار گری جاتی ہے اٹھ گیا دولت ناموس وطن کا وارث قوم مرحوم کے اعزاز کہن کا وارث جاں ...

مزید پڑھیے

برسات

ہے دلاتی یاد مے نوشی فضا برسات کی دل بڑھا جاتی ہے آ آ کر گھٹا برسات کی بندھ گئی ہے رحمت حق سے ہوا برسات کی نام کھلنے کا نہیں لیتی گھٹا برسات کی اگ رہا ہے ہر طرف سبزہ در و دیوار پر انتہا گرمی کی ہے اور ابتدا برسات کی دیکھنا سوکھی ہوئی شاخوں میں بھی جان آ گئی حق میں پودوں کے مسیحا ...

مزید پڑھیے

وطن کا راگ

زمین ہند کی رتبہ میں عرش اعلیٰ ہے یہ ہوم رول کی امید کا اجالا ہے مسز بسنٹ نے اس آرزو کو پالا ہے فقیر قوم کے ہیں اور یہ راگ مالا ہے طلب فضول ہے کانٹے کی پھول کے بدلے نہ لیں بہشت بھی ہم ہوم رول کے بدلے وطن پرست شہیدوں کی خاک لائیں گے ہم اپنی آنکھ کا سرمہ اسے بنائیں گے غریب ماں کے ...

مزید پڑھیے

حب قومی

حب قومی کا زباں پر ان دنوں افسانہ ہے بادۂ الفت سے پر دل کا مرے پیمانہ ہے جس جگہ دیکھو محبت کا وہاں افسانہ ہے عشق میں اپنے وطن کے ہر بشر دیوانہ ہے جب کہ یہ آغاز ہے انجام کا کیا پوچھنا بادۂ الفت کا یہ تو پہلا ہی پیمانہ ہے ہے جو روشن بزم میں قومی ترقی کا چراغ دل فدا ہر اک کا اس پر صورت ...

مزید پڑھیے

رامائن کا ایک سین

رخصت ہوا وہ باپ سے لے کر خدا کا نام راہ وفا کی منزل اول ہوئی تمام منظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام دامن سے اشک پونچھ کے دل سے کیا کلام اظہار بے کسی سے ستم ہوگا اور بھی دیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی دل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نونہال خاموش ماں کے پاس گیا صورت خیال دیکھا تو ایک ...

مزید پڑھیے

ہمارا وطن دل سے پیارا وطن

یہ ہندوستاں ہے ہمارا وطن محبت کی آنکھوں کا تارا وطن ہمارا وطن دل سے پیارا وطن وہ اس کے درختوں کے تیاریاں وہ پھل پھول پودے وہ پھلواریاں ہمارا وطن دل سے پیارا وطن ہوا میں درختوں کا وہ جھومنا وہ پتوں کا پھولوں کا منہ چومنا ہمارا وطن دل سے پیارا وطن وہ ساون میں کالی گھٹا کی ...

مزید پڑھیے

جو دل پر بوجھ ہے یا رب ذرا بھی کم نہیں ہوتا

جو دل پر بوجھ ہے یا رب ذرا بھی کم نہیں ہوتا زمانہ غم تو دیتا ہے شریک غم نہیں ہوتا خزانہ علم کا ہے لا زوال ایسا زمانے میں جسے بانٹو تو بڑھتا ہے پہ ہرگز کم نہیں ہوتا ہمارا سر بنا ہے دوستو اک خاص مٹی سے کسی ظالم کی چوکھٹ پر کبھی یہ خم نہیں ہوتا زہے قسمت خدا نے ضبط کی طاقت مجھے دی ...

مزید پڑھیے

حجاب بن کے وہ میری نظر میں رہتا ہے

حجاب بن کے وہ میری نظر میں رہتا ہے مجھی سے پردہ ہے میرے ہی گھر میں رہتا ہے کبھی کسی کا تجسس کبھی خود اپنی تلاش عجیب دل ہے ہمیشہ سفر میں رہتا ہے جسے خیال سے چھوتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں اک ایسا حسن بھی میری نظر میں رہتا ہے جسے کسی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا سکوں کے ساتھ وہی اپنے گھر میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4538 سے 6203