قومی زبان

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے کرو اس کے علاوہ کیا کرو گے ادھر ہم بھی کلائی کاٹ لیں گے ادھر تم بھی بہت رویا کرو گے منانے کے لیے کالر پکڑ کے کہو گے جان اب ایسا کرو گے نہ لمحہ ایک ہی بیتا بھی ہوگا دوبارہ پھر وہی قصہ کرو گے چلو چھوڑو جہاں ہو ٹھیک رہنا انا تو ہے انا کا کیا کرو گے

مزید پڑھیے

مانو گے اک بات کہو تو بولوں میں

مانو گے اک بات کہو تو بولوں میں ہونے کو ہے رات کہو تو بولوں میں پانچ بجے ہی میری باری تھی تھی نا ہوئے ہیں پونے سات کہو تو بولوں میں بوند بوند میں خون اتر آیا دیکھو کیسی ہے برسات کہو تو بولوں میں گویا ایسا کھیل نہیں ہے دنیا میں شہہ میں بیٹھی مات کہو تو بولوں میں انساں ہو تو ...

مزید پڑھیے

بہت گریہ کرو گی جانتے ہیں

بہت گریہ کرو گی جانتے ہیں ہمیں تم کیا کہو گی جانتے ہیں ہماری ہی بری لگتی تھی تم کو ابھی سب کی سنوگی جانتے ہیں ابھی تو فاصلوں کے لطف لوٹو کبھی سر بھی دھنوگی جانتے ہیں ہماری تو کٹے گی کشمکش میں چہک تم بھی اٹھو گی جانتے ہیں بہا کر اشک ساری رات گویا کہ صبح ہنس کر ملو گی جانتے ...

مزید پڑھیے

آج میں نے گناہ کر ڈالا

آج میں نے گناہ کر ڈالا آہ پہ واہ واہ کر ڈالا خیر ہوتا نہیں تھا ہم سے بھی خیر ہم نے نباہ کر ڈالا یار منزل تھی میرے پیروں میں رہنماؤں نے راہ کر ڈالا سانپ ڈستا نہیں بھلا کیسے ہاتھ میں نے ہی چاہ کر ڈالا تم نے پوچھا نہیں بھی ہونا ہے ایک دم سے تباہ کر ڈالا

مزید پڑھیے

پینے دیں مے کشوں کو جہاں بھی پیا کریں

پینے دیں مے کشوں کو جہاں بھی پیا کریں سجدہ وضو کریں نہ کریں بس دعا کریں کانوں نے کیا سنا تھا زبانوں نے کیا کہا انسانیت گھٹی ہے یہاں کم ملا کریں روپوش پھر رہے ہیں ریاست کے بادشاہ گدی پہ پھر یے کون ہے چلیے پتہ کریں امن جہاں کو جھونک دی اپنی جوانیاں اس سے زیادہ دیپؔ بھلا اور کیا ...

مزید پڑھیے

زندگی معتبر تلاشے ہے

زندگی معتبر تلاشے ہے وہ کھنڈر میں گہر تلاشے ہے دیکھ وہ اوبنے لگا مجھ سے اور کوئی سفر تلاشے ہے داغ کو دے گیا مری صورت صورت‌ نو شجر تلاشے ہے ایک میں پا کے بیچ آیا ہوں ایک تو در بدر تلاشے ہے دیپؔ جیسے کئی لٹے اس سے وہ ابھی نامور تلاشے ہے

مزید پڑھیے

اجڑے ہوئے جہان بہت وقت ہو گیا

اجڑے ہوئے جہان بہت وقت ہو گیا زندہ ہے بس تھکان بہت وقت ہو گیا اک قول تھا کہ ساتھ جئیں گے مریں گے ہم بدلے ہوئے بیان بہت وقت ہو گیا سن فصل عشق کی مری برباد ہو گئی کب تک بھروں لگان بہت وقت ہو گیا ہم خاندانی لوگ انا سے بھرے ہوئے بکھرا ہے خاندان بہت وقت ہو گیا خانہ بدوش روح تو کھنڈر ...

مزید پڑھیے

رشک اس بات پہ مر جاتا ہے

رشک اس بات پہ مر جاتا ہے کم سے کم ملنے تو وہ آتا ہے جانے کس طور جھیلے گا مجھ کو جی تو اس بات سے گھبراتا ہے چشم کے قفل کھلے رہنے لگے خواب بھی آنے میں شرماتا ہے چاشنی چاشنی لہجہ جس کا آج کل تلخیاں فرماتا ہے ہجر سے آس تو ہے برکت کی عشق آتا ہے چلا جاتا ہے

مزید پڑھیے

تم سے ملنا بھی نہیں تم سے بچھڑنا بھی نہیں

تم سے ملنا بھی نہیں تم سے بچھڑنا بھی نہیں وقت کے جیسے مگر ہم کو بدلنا بھی نہیں عشق نے پھر ہمیں اک بار ہے بخشا صحرا دریا ملنا بھی نہیں ابر برسنا بھی نہیں بڑی مشکل سے چھپاتے ہیں زمانے سے تمہیں زخم رسنا بھی ہے اور آنکھ کو گلنا بھی نہیں وہ کہیں دور بہت دور گیا ہے مجھ سے اس کو آنا بھی ...

مزید پڑھیے

ہماری روح کو چھوکر گزر گیا ہے ابھی

ہماری روح کو چھوکر گزر گیا ہے ابھی وہ ایک لمحہ نہ جانے کدھر گیا ہے ابھی کہ دور عشق میں اس کا بھی ایک جسم تو تھا مجھے ہے شک وہ فضا میں بکھر گیا ہے ابھی خزانے ڈھونڈھتا ہے وہ اگر تو لے جائے ہماری آنکھ سے ضائع گہر گیا ہے ابھی جبیں پہ لہریں تھیں بھیتر بدن میں طوفاں تھا خدا کا شکر ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4518 سے 6203