قومی زبان

ابھی ہماری محبت کسی کو کیا معلوم

ابھی ہماری محبت کسی کو کیا معلوم کسی کے دل کی حقیقت کسی کو کیا معلوم یقیں تو یہ ہے وہ خط کا جواب لکھیں گے مگر نوشتۂ قسمت کسی کو کیا معلوم بظاہر ان کو حیا دار لوگ سمجھے ہیں حیا میں جو ہے شرارت کسی کو کیا معلوم قدم قدم پہ تمہارے ہمارے دل کی طرح بسی ہوئی ہے قیامت کسی کو کیا ...

مزید پڑھیے

رنج کی جب گفتگو ہونے لگی

رنج کی جب گفتگو ہونے لگی آپ سے تم تم سے تو ہونے لگی چاہیئے پیغام بر دونوں طرف لطف کیا جب دو بہ دو ہونے لگی میری رسوائی کی نوبت آ گئی ان کی شہرت کو بہ کو ہونے لگی ہے تری تصویر کتنی بے حجاب ہر کسی کے رو بہ رو ہونے لگی غیر کے ہوتے بھلا اے شام وصل کیوں ہمارے رو بہ رو ہونے لگی نا ...

مزید پڑھیے

غیر کو منہ لگا کے دیکھ لیا

غیر کو منہ لگا کے دیکھ لیا جھوٹ سچ آزما کے دیکھ لیا ان کے گھر داغؔ جا کے دیکھ لیا دل کے کہنے میں آ کے دیکھ لیا کتنی فرحت فزا تھی بوئے وفا اس نے دل کو جلا کے دیکھ لیا کبھی غش میں رہا شب وعدہ کبھی گردن اٹھا کے دیکھ لیا جنس دل ہے یہ وہ نہیں سودا ہر جگہ سے منگا کے دیکھ لیا لوگ کہتے ...

مزید پڑھیے

دل پریشان ہوا جاتا ہے

دل پریشان ہوا جاتا ہے اور سامان ہوا جاتا ہے خدمت پیر مغاں کر زاہد تو اب انسان ہوا جاتا ہے موت سے پہلے مجھے قتل کرو اس کا احسان ہوا جاتا ہے لذت عشق الٰہی مٹ جائے درد ارمان ہوا جاتا ہے دم ذرا لو کہ مرا دم تم پر ابھی قربان ہوا جاتا ہے گریہ کیا ضبط کروں اے ناصح اشک پیمان ہوا جاتا ...

مزید پڑھیے

اس ادا سے وہ جفا کرتے ہیں

اس ادا سے وہ جفا کرتے ہیں کوئی جانے کہ وفا کرتے ہیں یوں وفا عہد وفا کرتے ہیں آپ کیا کہتے ہیں کیا کرتے ہیں ہم کو چھیڑوگے تو پچھتاؤگے ہنسنے والوں سے ہنسا کرتے ہیں نامہ بر تجھ کو سلیقہ ہی نہیں کام باتوں میں بنا کرتے ہیں چلئے عاشق کا جنازہ اٹھا آپ بیٹھے ہوئے کیا کرتے ہیں یہ بتاتا ...

مزید پڑھیے

ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا

ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا کن انکھیوں سے اس کو مگر دیکھ لینا فقط نبض سے حال ظاہر نہ ہوگا مرا دل بھی اے چارہ گر دیکھ لینا کبھی ذکر دیدار آیا تو بولے قیامت سے بھی پیشتر دیکھ لینا نہ دینا خط شوق گھبرا کے پہلے محل موقع اے نامہ بر دیکھ لینا کہیں ایسے بگڑے سنورتے بھی دیکھے نہ ...

مزید پڑھیے

وہ زمانہ نظر نہیں آتا

وہ زمانہ نظر نہیں آتا کچھ ٹھکانا نظر نہیں آتا جان جاتی دکھائی دیتی ہے ان کا آنا نظر نہیں آتا عشق در پردہ پھونکتا ہے آگ یہ جلانا نظر نہیں آتا اک زمانہ مری نظر میں رہا اک زمانہ نظر نہیں آتا دل نے اس بزم میں بٹھا تو دیا اٹھ کے جانا نظر نہیں آتا رہیے مشتاق جلوۂ دیدار ہم نے مانا ...

مزید پڑھیے

یہ بات بات میں کیا نازکی نکلتی ہے

یہ بات بات میں کیا نازکی نکلتی ہے دبی دبی ترے لب سے ہنسی نکلتی ہے ٹھہر ٹھہر کے جلا دل کو ایک بار نہ پھونک کہ اس میں بوئے محبت ابھی نکلتی ہے بجائے شکوہ بھی دیتا ہوں میں دعا اس کو مری زباں سے کروں کیا یہی نکلتی ہے خوشی میں ہم نے یہ شوخی کبھی نہیں دیکھی دم عتاب جو رنگت تری نکلتی ...

مزید پڑھیے

دل ناکام کے ہیں کام خراب

دل ناکام کے ہیں کام خراب کر لیا عاشقی میں نام خراب this hapless heart is all to blame In love it did besmirch my name اس خرابات کا یہی ہے مزہ کہ رہے آدمی مدام خراب this vice does have a specialty one's ruined for eternity دیکھ کر جنس دل وہ کہتے ہیں کیوں کرے کوئی اپنے دام خراب seeing my heart's wares on display she says why waste money pray? ابر تر سے صبا ہی ...

مزید پڑھیے

بات میری کبھی سنی ہی نہیں

بات میری کبھی سنی ہی نہیں جانتے وہ بری بھلی ہی نہیں she never did listen to me twixt bad and good she cannot see دل لگی ان کی دل لگی ہی نہیں رنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیں her love's not only fun and games there's sorrow too, not joy merely لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں you've never drunk O hapless priest The joys of wine how will you see اڑ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4491 سے 6203