پچاسی سال نیچے گر گئے
ضعیفی کی شکن آلود چادر سے بدن ڈھانپے وہ اپنی نوجواں پوتی کے ساتھ آہستہ آہستہ سڑک کے ایک جانب چل رہا تھا گماں ہوتا تھا جیسے دھوپ کے کاندھے پہ چھاؤں ہاتھ رکھے چل رہی ہے چیختی ایڑیوں پر کڑکڑاتی ہڈیاں گاڑے ہوئے وہ جسم کا ملبہ اٹھائے جا رہا تھا اگرچہ پاؤں جنبش کر رہے تھے مگر بوڑھی کمر ...