قومی زبان

مرے دل میں ہجر کے باب ہیں تجھے اب تلک وہی ناز ہے

مرے دل میں ہجر کے باب ہیں تجھے اب تلک وہی ناز ہے جو یہ جی ہی لینے پہ ہے نظر تو قبول ہو یہ نماز ہے یہی کھوج لینے کے واسطے پھروں ہوں میں ساتھ نسیم کے کہ چمن میں کوئی ہے گل کہیں تری بو سے محرم راز ہے کوئی اور قصہ شروع کر جو تمام کہہ سکے ہم نفس کہ فسانہ زلف سیاہ کا شب ہجر سے بھی دراز ...

مزید پڑھیے

معرکے میں عشق کے سر سے گزرنے سے نہ ڈر

معرکے میں عشق کے سر سے گزرنے سے نہ ڈر گر اٹھاتا ہے تو یہ جوکھوں تو مرنے سے نہ ڈر جان من تیرا گریباں گیر ہو سکتا ہے کون عاشقوں کے خوں میں تو دامن کے بھرنے سے نہ ڈر زاہدا تو صحبت رنداں میں آیا ہے تو سن ترک گالی کا نہ کر پگڑی اترنے سے نہ ڈر گر سبک باری کی خواہش ہے تو اس قاتل سے ...

مزید پڑھیے

لالہ رو تم غیر کے پالے پڑے

لالہ رو تم غیر کے پالے پڑے دیکھنے کے ہیں ہمیں لالے پڑے جب نظر سرمے کے دنبالے پڑے دل کے پیچھے تیر اور بھالے پڑے اس برس فرقت میں تیرے اشک کے چشم سے بہتے ہیں پرنالے پڑے ہم ہوائے وصل میں یاں تک پھرے جو ہوس کے پاؤں میں چھالے پڑے عارض اس کے پر نہیں زلف سیاہ گنج پر سوتے ہیں دو کالے ...

مزید پڑھیے

جو مریض عشق کے ہیں ان کو شفا ہے کہ نہیں

جو مریض عشق کے ہیں ان کو شفا ہے کہ نہیں اے طبیب ان کی بھی دنیا میں دوا ہے کہ نہیں خوبرو جتنے ہیں عالم میں جفاکار ہیں سب یاد کیا جانیں انہیں طور وفا ہے کہ نہیں تنگ اتنا ہے زمانہ کہ چمن میں گل تک صبح دم چاک گریباں ہی صبا ہے کہ نہیں مری بے تابی کے احوال کو شب کے اس سے نامہ بر تو نے ...

مزید پڑھیے

دلا یہ مے کدۂ عشق ہے شراب تو پی

دلا یہ مے کدۂ عشق ہے شراب تو پی شراب اگر نہیں خون‌ دل خراب تو پی بہے جو دھار دم تیغ سے نہ جا پیاسا سبیل نذر شہیداں یہی ہے آب تو پی برنگ شبنم گل داغ عشق سے دل پر جو گل نہ کھائے تو بے خود نہ ہو گلاب تو پی نہ آفتاب قیامت سے ڈر مئے گل رنگ کرے چمن میں اگر سیر ماہتاب تو پی ولا یہ جام مئے ...

مزید پڑھیے

وہیں جی اٹھتے ہیں مردے یہ کیا ٹھوکر سے چھونا ہے

وہیں جی اٹھتے ہیں مردے یہ کیا ٹھوکر سے چھونا ہے وہ رفتار اور وہ قامت قیامت کا نمونہ ہے گھٹا آتا ہے دم یہ عشق نے آتش ہے سلگائی دل سوزاں سے یا قسمت دھواں آنکھوں کا دونا ہے ارے او خانہ آباد اتنی خوں ریزی یہ قتالی کہ ایک عاشق نہیں کوچہ ترا ویران سونا ہے کباب دل اگرچہ سوختہ ہے چکھ تو ...

مزید پڑھیے

واں جو کچھ کعبے میں اسرار ہے اللہ اللہ

واں جو کچھ کعبے میں اسرار ہے اللہ اللہ سو مرے بت میں نمودار ہے اللہ اللہ دیر میں کعبے میں میخانے میں اور مسجد میں جلوہ گر سب میں مرا یار ہے اللہ اللہ اس کے ہر نقش قدم پر کریں عاشق سجدہ بت کافر کی وہ رفتار ہے اللہ اللہ حسن کے اس کی کیا طور تجلی دل کو ہائے کیا جلوۂ دیدار ہے اللہ ...

مزید پڑھیے

تروار کھینچ ہم کو دکھاتے ہو جب نہ تب

تروار کھینچ ہم کو دکھاتے ہو جب نہ تب کیا مر رہے جواں کو ستاتے ہو جب نہ تب تقصیر ہم سے کون سی ایسی ہوئی وقوع منہ پر جو ہاتھ میرے دھراتے ہو جب نہ تب از بس مزاج ہم سے تمہارا کشیدہ ہے آزردہ بات میں ہوئے جاتے ہو جب نہ تب اب تو رکھا ہے کاٹ ہمارا یہ آپ نے غیروں سے مل پتنگ اڑاتے ہو جب نہ ...

مزید پڑھیے

بلبل بجائے اپنے تجھے ہم نوا سے بحث

بلبل بجائے اپنے تجھے ہم نوا سے بحث واشد میں گل کی محض غلط ہے صبا سے بحث آئینے کو نہ چاہئے عاشق کے دل کے ساتھ برعکس اپنی شکل کے روئے صفا سے بحث اب تو غرور حسن ہے ایسا بتاں تمہیں مطلق محل خوف نہیں ہے خدا سے بحث مبحث سے اس مقام کے خارج ہے دخل غیر جب آشنا کو آن پڑے آشنا سے بحث بلبل ...

مزید پڑھیے

اک ادھوری سی شام باقی ہے

اک ادھوری سی شام باقی ہے لمحوں سے انتقام باقی ہے سارے دشمن کو لکھ لیا اس نے صرف میرا ہی نام باقی ہے جھومتے پھر رہے ہیں بس وہ ہی جن کے ہاتھوں میں جام باقی ہے کوئی صورت نہیں مگر اس کا کورے کاغذ پہ نام باقی ہے تم کہو گے تو وقت لے لوں ذرا صبح باقی ہے شام باقی ہے

مزید پڑھیے
صفحہ 429 سے 6203