قومی زبان

مکھڑا وہ بت جدھر کرے گا

مکھڑا وہ بت جدھر کرے گا بندہ سجدہ ادھر کرے گا کرنا ہو جسے کہ خانہ ویراں دل میں ترے وہ گھر کرے گا وہ لطف اٹھائے گا سفر کا آپ اپنے میں جو سفر کرے گا واعظ یہ سخن ترا کبھی آہ ہم میں بھی کچھ اثر کرے گا اے شیخ تجھے بتوں سے انکار واللہ بہت ضرر کرے گا ہو جس کو تمام شب سر شام کیا وصل میں ...

مزید پڑھیے

اس کی صورت کا تصور دل میں جب لاتے ہیں ہم

اس کی صورت کا تصور دل میں جب لاتے ہیں ہم خود بہ خود اپنے سے ہمدم آپ گھبراتے ہیں ہم ہوش گر رہتا ہو تجھ کو ہم سے پوشیدہ نہ رکھ جب وہ یاں آتا ہے اے دل تب کہاں جاتے ہیں ہم بیٹھے بیٹھے کیوں یکایک ہائے دل کھویا گیا ہمدم اس کا کچھ سبب ڈھونڈے نہیں پاتے ہیں ہم خود بہ خود کل شب کو وہ بولے ...

مزید پڑھیے

میں نے ہر چند کہ اس کوچے میں جانا چھوڑا

میں نے ہر چند کہ اس کوچے میں جانا چھوڑا پر تصور میں مرے اس نے نہ آنا چھوڑا اس نے کہنے سے رقیبوں کے مجھے چھوڑ دیا جس کی الفت میں دلا تو نے زمانا چھوڑا اٹھ گیا پردۂ ناموس مرے عشق کا آہ اس نے کھڑکی میں جو چلمن کا لگانا چھوڑا ہاتھ سے میرے وہ پیتا نہیں مدت سے شراب یارو کیا اپنی خوشی ...

مزید پڑھیے

جو نہ وہم و گمان میں آوے

جو نہ وہم و گمان میں آوے کس طرح تیرے دھیان میں آوے تجھ سے ہمدم رکھوں نہ پوشیدہ حال دل گر بیان میں آوے میری یہ آرزو ہے وقت مرگ اس کی آواز کان میں آوے میں نہ دوں گا جواب تو کہہ لے جو کہ تیری زبان میں آوے یہ شب وصل خیر سے گزرے تو مری جان جان میں آوے ہائے کیا ہو ابھی جو اے ہمدم وہ ...

مزید پڑھیے

مرا اس کے پس دیوار گھر ہوتا تو کیا ہوتا

مرا اس کے پس دیوار گھر ہوتا تو کیا ہوتا قضا سے اے فلک گر اس قدر ہوتا تو کیا ہوتا جنازہ پر مرے اس شوخ کو لایا ہے تو آخر اگر اے عشق کچھ تجھ میں اثر ہوتا تو کیا ہوتا ہوا بے ہوش بالکل آہ اس کی آمد آمد میں گر آنے سے میں اس کے با خبر ہوتا تو کیا ہوتا اسی عالم میں ہیں یہ لطف اے دل عشق بازی ...

مزید پڑھیے

اس شعلہ رو سے جب سے مری آنکھ جا لگی

اس شعلہ رو سے جب سے مری آنکھ جا لگی کیا جانے تب سے سینہ میں کیا آگ آ لگی کعبہ میں وہ ظہور ہے جو بت کدہ میں ہے اے شیخ منصفی سے تو کہیو خدا لگی پا تک بھی دسترس نہ ہو مجھ کو یہ رشک ہے اور تیرے ہاتھ میں رہے قاتل حنا لگی دشنام تم نے مجھ کو جو دی تو میں خوش ہوا اور میں نے دی دعا تو تجھے بد ...

مزید پڑھیے

اس کے کوچہ میں گیا میں سو پھر آیا نہ گیا

اس کے کوچہ میں گیا میں سو پھر آیا نہ گیا میں وہاں آپ کو ڈھونڈا تو میں پایا نہ گیا گم ہوا دل مرے پہلو سے کہ پایا نہ گیا شاید اس کوچہ میں جا اس سے پھر آیا نہ گیا دم بخود ہو کے موا اس کی نزاکت کے سبب آہ و نالہ بھی مجھے اس کو سنایا نہ گیا اس نے اک روز میں سو بار رلایا مجھ کو مجھ سے پر اس ...

مزید پڑھیے

مجھ سے آزردہ جو اس گل رو کو اب پاتے ہیں لوگ

مجھ سے آزردہ جو اس گل رو کو اب پاتے ہیں لوگ اور ہی رنگت سے کچھ کچھ آ کے فرماتے ہیں لوگ جب سے جانا بند میرا ہو گیا اے ہمدمو تب سے ان کے گھر میں ہر ہر طرح کے آتے ہیں لوگ میرے آہ سرد کی تاثیر اس کے دل میں دیکھ ہائے کس کس طرح مجھ پر اس کو گرماتے ہیں لوگ جب وہ گھبراتے تھے مجھ سے تب تھے ان ...

مزید پڑھیے

مرغی کی مصیبت

ہم نے بطخ کے چھ انڈے اک مرغی کے نیچے رکھے پھوٹے انڈے پچیس دن میں بول رہے تھے بچے جن میں بچے نکلے پیارے پیارے مرغی کی آنکھوں کے تارے رنگ تھا پیلا چونچ میں لالی آنکھیں ان کی کالی کالی چونچ تھی چوڑی پنجہ چپٹا باقی چوزوں کا سا نقشہ بچے خوش تھے مرغی خوش تھی ہم بھی خوش تھے وہ بھی ...

مزید پڑھیے

بھلانا ہے بہت مشکل مگر پھر بھی بھلانا ہے

بھلانا ہے بہت مشکل مگر پھر بھی بھلانا ہے تری یادوں کو دل سے اب تو ہر صورت مٹانا ہے بہت رسوائیاں سہہ لیں دل برباد کی خاطر مگر الفت پنپ سکتی نہیں ایسا زمانہ ہے مرا دامن پکڑ لیتی ہیں وہ معصوم سی یادیں مرے جیون میں تیری یاد ہی واحد خزانہ ہے تو آنکھوں میں تو یادوں میں تو ہر دم میرے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4123 سے 6203