قومی زبان

میرے ہی دل کے ستانے کو غم آیا سیدھا

میرے ہی دل کے ستانے کو غم آیا سیدھا راستہ دیکھ لیا ہے مرے گھر کا سیدھا ایک صورت کبھی طالع کی نہ دیکھی ہم نے خط تقدیر لکھا ہے عجب الٹا سیدھا سیدھی سیدھی ہمیں ہر وقت سنا بیٹھتے ہو نام سن پایا ہے صاحب نے ہمارا سیدھا ٹیڑھی بانکے ہوئے اس شوخ کے آگے سیدھے کیا ہی کج فہم ہے وہ جو اسے ...

مزید پڑھیے

دل لے گئی وہ زلف رسا کام کر گئی

دل لے گئی وہ زلف رسا کام کر گئی کعبہ کو ڈھ گئی یہ بلا کام کر گئی آیا نہ یار موت مرا کام کر گئی ناکام ہی رہا میں قضا کام کر گئی زاہد نے بھی نماز کو اپنی قضا کیا واللہ ان بتوں کی ادا کام کر گئی اس کی گلی میں خاک ہماری نہ لے چلے اپنا کبھی نہ باد صبا کام کر گئی زاہد کی آنکھ میں تو ...

مزید پڑھیے

بتوں کا ذکر کرو واعظ خدا کو کس نے دیکھا ہے

بتوں کا ذکر کرو واعظ خدا کو کس نے دیکھا ہے شرار سنگ موسیٰ کے لیے برق تجلیٰ ہے یہ ہندوستان ہے یاں پربتوں کا روز میلا ہے خدا جانے وہ بت اے مہرؔ دیبی ہے کہ درگا ہے یہ ہندوستان ہے یاں پربتوں کا روز میلا ہے کوئی کالی بھوانی کوئی دیبی کوئی درگا ہے بتان ہند میں نام خدا کب کوئی تجھ سا ...

مزید پڑھیے

عشق جان جہاں نصیب ہوا

عشق جان جہاں نصیب ہوا اک زمانہ مرا رقیب ہوا مر گئے ہم مسیح کے دم میں یہ بھی اک واقعہ عجیب ہوا ان سے کہہ دو کہ آپ پر عاشق بیکس و بے وطن غریب ہوا نہ سنے نالے کیا کسی گل نے تجھ کو کیا رنج عندلیب ہوا پاس آداب حسن یار رہا عشق میرے لیے ادیب ہوا جب نکیرین نے سوال کیے یا علیؑ کہہ کے میں ...

مزید پڑھیے

کرتے ہیں شوق دید میں باتیں ہوا سے ہم

کرتے ہیں شوق دید میں باتیں ہوا سے ہم جاتے ہیں کوئے یار میں پہلے صبا سے ہم پیچھے کہیں رہے نہیں آہ رسا سے ہم جاتے ہیں کوئے یار میں پہلے صبا سے ہم ایذا کی اپنی فکر کریں گے دوا سے ہم ڈھونڈیں گے کوئی موت کا نسخہ شفا سے ہم زاہد برا نہ مانیں گے اس بد دعا سے ہم ہوں بت پرست چاہتے ہیں یہ ...

مزید پڑھیے

اس دور میں ہر اک تہ چرخ کہن لٹا

اس دور میں ہر اک تہ چرخ کہن لٹا اوروں کا زر لٹا مرا نقد سخن لٹا خلوت نشیں ہو تو دل عاشق میں کر جگہ یوں دولت جمال نہ اے سیم تن لٹا بلبل کو کیسی کیسی ہوئیں آفتیں نصیب گلچیں کے دست ظلم سے کیا کیا چمن لٹا فریاد تک خدا سے نہ کی اے صنم تری میں بے زباں ترے یہاں اے بے دہن لٹا نباش کی ...

مزید پڑھیے

ذکر جاناں کر جو تجھ سے ہو سکے

ذکر جاناں کر جو تجھ سے ہو سکے واعظ احساں کر جو تجھ سے ہو سکے راز دل ظاہر نہ ہو اے دود آہ داغ پنہاں کر جو تجھ سے ہو سکے پھونکتا ہے مجھ کو یہ سوز دروں چشم گریاں کر جو تجھ سے ہو سکے اے مسیحا مجھ کو ہے آزار عشق میرا درماں کر جو تجھ سے ہو سکے قیس کو روتا ہوں اے دشت جنوں فکر داماں کر جو ...

مزید پڑھیے

عجب ہے مہرؔ سے اس شوخ کی وصال کا وقت

عجب ہے مہرؔ سے اس شوخ کی وصال کا وقت وہ دوپہر کہ جو مخصوص ہے زوال کا وقت مری تو خاک بھی تیرے قدم نہ چھوڑے گی ذرا تو آنے تو دے اپنے پائمال کا وقت چمن کی سیر ہے بلبل پڑے چہکتی ہیں ہمارے آپ کے بھی ہے یہ بول چال کا وقت کرو نہ ذکر رقیبوں کا مجھ سے راگ نہ لاؤ خطا معاف نہیں ہے یہ اس خیال ...

مزید پڑھیے

چین پہلو میں اسے صبح نہیں شام نہیں

چین پہلو میں اسے صبح نہیں شام نہیں ایک دم بھی دل بیمار کو آرام نہیں رخ پر نور نہیں زلف سیہ فام نہیں وہ زمانہ نہیں وہ صبح نہیں شام نہیں شہروں شہروں مری رسوائی کا شہرا پہنچا مجھ سا دنیا میں کوئی عاشق بد نام نہیں چاند ہی تاروں کی جھرمٹ میں ذرا دیکھ اے دل گوں میں شوخ‌‌ نصارا کی یہ ...

مزید پڑھیے

نالۂ گرم کے اور دم سرد بھرے کیا جئیں ہم تو مرے

نالۂ گرم کے اور دم سرد بھرے کیا جئیں ہم تو مرے ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے فصل گل آئی یہ اور میں ہوں گرفتار قفس کچھ بھی چلتا نہیں بس ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے پھنس گئے دام میں صیاد کے شاید بلبل روز سنتا ہوں یہ غل ہم صفیران چمن را کہ رساند ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3893 سے 6203