قومی زبان

چمن وہی ہے گھٹائیں وہی بہار وہی

چمن وہی ہے گھٹائیں وہی بہار وہی مگر گلوں میں وہ اب رنگ و بو نہیں باقی ہے دلکشی میں وہی اب بھی موسموں کی بہار نظر میں کیفیت رنگ و بو نہیں باقی شباب دہر کی اب بھی ہے وہ فراوانی مگر خیال میں جوش نمو نہیں باقی ہے دل میں درد بھی پہلو میں دل بھی ہے لیکن کسی کے درد پہ رونے کی خو نہیں ...

مزید پڑھیے

نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائے

نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائے تو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے پھر اس کے رنج و غم و داغ کی حد ہے کوئی جو اس جہاں میں گھڑی بھر کو شادماں ہو جائے کسی سے کیا گلۂ جور آسماں کیجے کہ جس زمیں پہ رہیں ہم وہ آسماں ہو جائے حیاؔ ٹھکانا بھی کچھ ایسی درد مندی کا کہ لب تک آئے نہ اک حرف ...

مزید پڑھیے

شوق کہتا ہے کہ چلیے کوئے جاناں کی طرف (ردیف .. ن)

شوق کہتا ہے کہ چلیے کوئے جاناں کی طرف چاہیئے وارفتگی کی پاسداری ان دنوں پھر بہار آئی ہے جی امڈا ہے یاد دوست میں دل کرے زاری اور آنکھیں اشک باری ان دنوں آہ یہ برسات کا موسم یہ زخموں کی بہار ہو گیا ہے خون دل آنکھوں سے جاری ان دنوں کیا تقاضا کیجیے ان سے نگاہ لطف کا بے نیازی ہے وہاں ...

مزید پڑھیے

نہ ہوتی حال دل کہنے کی گر ہمت تو اچھا تھا

نہ ہوتی حال دل کہنے کی گر ہمت تو اچھا تھا نہ سنتے کاش وہ شرح غم الفت تو اچھا تھا مری بیتابیٔ دل بڑھ گئی ہے الاماں کتنی نکلتی گر نہ شوق دید کی حسرت تو اچھا تھا وہ راحت بیزیاں ثابت ہوئی کتنی حباب آسا کبھی ہوتا نہ اتمام شب فرقت تو اچھا تھا ہوا کیوں التفات ان کا بڑھا کیوں حوصلہ ...

مزید پڑھیے

ہم کو اب بھی نہر پر جا کر نہانا یاد ہے

ہم کو اب بھی نہر پر جا کر نہانا یاد ہے ہاتھ میں کپڑے اٹھا کر بھاگ جانا یاد ہے کھینچنا کرسی کا اپنا ان کا گرنا شان سے ماسٹر کا پھر ہمیں مرغا بنانا یاد ہے سینڈلوں اور جھاڑوؤں سے روز مجھ کو جھاڑنا مجھ سے جاناں پیار تیرا والہانہ یاد ہے تیری صورت دیکھتے ہی میرا ڈر کر چیخنا اور تیرا ...

مزید پڑھیے

ہم آپ کو تو عشق میں برباد کریں گے

ہم آپ کو تو عشق میں برباد کریں گے تاثیر وفا پر تجھے کیا یاد کریں گے یاں سخت دلوں میں نہیں ہم دم کوئی اپنا جا کوہ میں فرہاد کو فریاد کریں گے محروم نہ رکھے گا ہمیں عشق بتاں سے گو داد نہ دیں کشتۂ بیداد کریں گے اے دور فلک مجھ کو قسم سر کی ہے اپنے ہم شاد کبھی یہ دل ناشاد کریں گے گر ...

مزید پڑھیے

نہ چھٹا ہاتھ سے یک لحظہ گریباں میرا

نہ چھٹا ہاتھ سے یک لحظہ گریباں میرا چشم تر ہی پہ رہا گوشۂ داماں میرا جس طرف گزرے کرے روئے زمیں کو گل زار سیر گلشن سے پھرے جب گل خنداں میرا کھیلیں آپس میں پری چہرہ جہاں زلفیں کھول کون پوچھے ہے وہاں حال پریشاں میرا بخت ہیں شور یہ اپنے ہی کہ وہ نوشیں لب اوروں کا چشمۂ حیواں ہے ...

مزید پڑھیے

چنی منی

چنی نے ایک گیت سنایا منی نے بھی راگ الاپا پادھا نی رے سارےگاما سارےگاما نی رے پادھا چنی نے اک ٹھمکا لگایا منی نے بھی بھاؤ بتایا الٹا سیدھا الم غلم چھم چھم چھم چھم چھم چھم

مزید پڑھیے

تارے

تم بھی تارے ہم بھی تارے آؤ مل کے کھیلیں پیارے تم ہو اس آکاش کے تارے ہم ہیں دھرتی کے مہ پارے تم چندا ماما کے پیارے ہم ممی پاپا کے پیارے نیل گگن ہے تم سے روشن دھرتی ساری ہم سے روشن کام تمہارا جلتے رہنا کام ہمارا چلتے رہنا آؤ مل کے کھیلیں پیارے ہم بھی تارے تم بھی تارے

مزید پڑھیے

بسم اللہ

کام کوئی جب کیا کریں ہم نام اللہ کا لیا کریں ہم پڑھ بسم اللہ پہلے سب سے مانگ دعا پھر اپنے رب سے

مزید پڑھیے
صفحہ 3888 سے 6203