خواب دیکھنے والی آنکھیں پتھر ہوں گی تب سوچیں گے
خواب دیکھنے والی آنکھیں پتھر ہوں گی تب سوچیں گے سندر کومل دھیان تتلیاں بے پر ہوں گی تب سوچیں گے رس برسانے والے بادل اور طرف کیوں اڑ جاتے ہیں ہری بھری شاداب کھیتیاں بنجر ہوں گی تب سوچیں گے بستی کی دیوار پہ کس نے ان ہونی باتیں لکھ دی ہیں اس ان جانے ڈر کی باتیں گھر گھر ہوں گی تب ...