قومی زبان

مجھے جب موت نے بویا زمیں میں

مجھے جب موت نے بویا زمیں میں میں پھر اگنے کو جا سویا زمیں میں خرام اس حسن والے کا ہے ایسا گڑے ہیں آدمی گویا زمیں میں مرا نام و نشان نکلا زمیں سے مرا نام و نشاں کھویا زمیں میں گزر اوقات کرنا ہے یہیں پر زمیں پر وقت کاٹو یا زمیں میں

مزید پڑھیے

لمحہ مری گرفت میں آیا نکل گیا

لمحہ مری گرفت میں آیا نکل گیا جیسے کسی نے ہاتھ ملایا نکل گیا کانٹا سا اک چبھا تھا مرے دل میں خوف مرگ میں نے ذرا سا زور لگایا نکل گیا شیطان میری ذات کے اندر مقیم تھا لوبان کوٹھری میں جلایا نکل گیا جب رات خوب ڈھل گئی سویا مرا وجود کون و مکاں کی سیر کو سایا نکل گیا مجھ میں مقیم ...

مزید پڑھیے

استری کرتے ہوئے

وہ میری شرٹ جلنے پر ترا بے ساختہ ہنسنا مجھے جب یاد آتا ہے تو جاناں ایسے لگتا ہے تو میرے پاس بیٹھی ہے مجھے محسوس ہوتی ہے مگر میں چھو نہیں سکتا تری آواز کانوں میں ابھی تک گونج اٹھتی ہے وہ میری شرٹ جلنے پر ترا بے ساختہ ہنسنا مجھے جب یاد آتا ہے

مزید پڑھیے

شناور

خلا میں غور سے دیکھوں تو اک تصویر بنتی ہے اور اس تصویر کا چہرہ ترے چہرے سے ملتا ہے وہی آنکھیں وہی رنگت وہی ہیں خال و خد سارے مری آنکھوں سے دیکھے تو تجھے اس عکس کے چہرے پہ اک تل بھی دکھائی دے جو بالکل تیرے چہرے پر سجے اس تل کے جیسا ہے جو گہرا ہے بہت گہرا سمندر سے بھی گہرا ہے کہ اس ...

مزید پڑھیے

اقرار

تری سنجیدہ باتیں یاد آئیں تو ہنساتی ہیں تری سب بھولپن میں کی ہوئی باتیں ستاتی ہیں ترا یہ بچپنا تو جانے کب جائے گا جان جاں تجھے بھی پیار کرنا جانے کب آئے گا جان جاں بھری محفل میں سب کے سامنے اقرار کرتا ہوں میں تم سے پیار کرتا ہوں تمہی سے پیار کرتا ہوں نہ ہو مجھ پر یقیں تم کو تو اک دن ...

مزید پڑھیے

ایس ایم ایس

میں نے اس کو میسج بھیجا جس میں میں نے پیار محبت کے کچھ جملے درج کیے اور نیچے اپنا نام بھی لکھا وہ بھی عجلت میں تھی شاید اس نے ٹو کا اضافہ کر کے میسج مجھ کو واپس بھیجا جلدی میں وہ اپنا نام ہی بھول گئی تھی اس نے اپنا نام نہ لکھا نیچے میرا نام لکھا تھا

مزید پڑھیے

میں اپنی حیثیت سے کچھ زیادہ لے کے آیا ہوں

میں اپنی حیثیت سے کچھ زیادہ لے کے آیا ہوں میں قطرہ ہوں مگر ہم راہ دریا لے کے آیا ہوں مجھے بھی کچھ عطار کر دے اجالا بانٹنے والے تری خدمت میں تمہید تمنا لے کے آیا ہوں تمہاری آنکھ کے رستے تمہارے دل میں اتروں گا میں عزم و حوصلہ پختہ ارادہ لے کے آیا ہوں اجل نے کام اپنا کر دیا رشوت ...

مزید پڑھیے

تمہارا حسن ہے یکتا چلو میں مان لیتا ہوں

تمہارا حسن ہے یکتا چلو میں مان لیتا ہوں کوئی تم سا نہیں دیکھا چلو میں مان لیتا ہوں اگر میرے لیے کہتے نہ ہرگز اعتبار آتا وہ اوروں کے لئے رویا چلو میں مان لیتا ہوں مجھے معلوم ہے وعدہ خلافی اس کی فطرت ہے جو کہتے ہو نبھائے گا چلو میں مان لیتا ہوں سنا ہے وہ بہت نادم ہوا اپنے رویے ...

مزید پڑھیے

میں اپنے حال زار کا آئینہ دار ہوں

میں اپنے حال زار کا آئینہ دار ہوں جیسے کسی غریب کا اجڑا مزار ہوں کیوں طنز آپ کرتے ہیں میرے گناہ پر یہ میں نے کب کہا ہے کہ پرہیزگار ہوں یا رب مری طرح سے کوئی اور بھی ہے کیا یا صرف ایک میں ہی یہاں سنگسار ہوں جو دل کی بات تھی وہی لفظوں میں ڈھال دی دنیا سمجھ رہی ہے کہ تخلیق کار ...

مزید پڑھیے

کب کہا میں نے مجھے سارا زمانا چاہئے

کب کہا میں نے مجھے سارا زمانا چاہئے صرف مجھ کو آپ کے دل میں ٹھکانا چاہئے عقل کہتی ہے کہ اس کو بھول جانا چاہئے دل یہ کہتا ہے اسے اپنا بنانا چاہئے جو ہمارے بعد آئیں کم سے کم بھٹکیں نہ وہ کوے فن میں اک دیا ایسا جلانا چاہئے تا حد امکان ہم نے ہی منایا ہے تمہیں ہم کبھی روٹھیں تو تم کو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3738 سے 6203