قومی زبان

گریباں کو جنوں میں تا بہ دامن چاک ہونا تھا

گریباں کو جنوں میں تا بہ دامن چاک ہونا تھا جواب جادۂ صحرائے وحشت ناک ہونا تھا تغافل کے گلے سن کر جھکا لیں تم نے کیوں آنکھیں مرے شرمندہ کرنے کو ذرا بے باک ہونا تھا نگاہ گرم کی بجلی سے جلنا تھا مقدر میں کسی کو آگ ہونا تھا کسی کو خاک ہونا تھا جو آنکھیں پوچھتیں اس کی تو دل میرا بتا ...

مزید پڑھیے

یاد آ کے تری ہجر میں سمجھائے گی کس کو

یاد آ کے تری ہجر میں سمجھائے گی کس کو دل ہی نہیں سینہ میں تو بہلائے گی کس کو دم کھنچتا ہے کیوں آج یہ رگ رگ سے ہمارا کیا جانے ادھر دل کی کشش لائے گی کس کو اٹھنے ہی نہیں دیتی ہے جب یاس بٹھا کر پھر شوق کی ہمت کہیں لے جائے گی کس کو جب مار ہی ڈالا ہمیں بے تابئ دل نے کروٹ شب فرقت میں ...

مزید پڑھیے

صبح ہو شام جدائی کی یہ ممکن ہی نہیں

صبح ہو شام جدائی کی یہ ممکن ہی نہیں ہجر کی رات وہ ہے جس کے لیے دن ہی نہیں صبح کرنا شب غم کا کبھی ممکن ہی نہیں آ کے دن پھیر دے اپنے وہ کوئی دن ہی نہیں دل بے تاب محبت کو ہو کس طرح سکوں دونوں حرفوں میں جب اس کے کوئی ساکن ہی نہیں کیا مذمت ہے مجھے صبح شب ہجر ان سے جن سے کہتا تھا کہ بچنا ...

مزید پڑھیے

اے مصور جو مری تصویر کھینچ

اے مصور جو مری تصویر کھینچ حسرت آگیں غمزدہ دلگیر کھینچ جذب بھی کچھ اے تصور چاہئے خود کھنچے جس شوخ کی تصویر کھینچ اے محبت داغ دل مرجھا نہ جائیں عطر ان پھولوں کا بے تاخیر کھینچ آ بتوں میں دیکھ زاہد شان حق دیر میں چل نعرۂ تکبیر کھینچ ایک ساغر پی کے بوڑھا ہو جوان وہ شراب اے مے کدہ ...

مزید پڑھیے

جانے والا اضطراب دل نہیں

جانے والا اضطراب دل نہیں یہ تڑپ تسکین کے قابل نہیں جان دے دینا تو کچھ مشکل نہیں جان کا خواہاں مگر اے دل نہیں تجھ سے خوش چشم اور بھی دیکھے مگر یہ نگہ یہ پتلیاں یہ تل نہیں رہتے ہیں بے خود جو تیرے عشق میں وہ بہت ہشیار ہیں غافل نہیں جو نہ سسکے وہ ترا کشتہ ہے کب جو نہ تڑپے وہ ترا ...

مزید پڑھیے

نہ ٹھیری جب کوئی تسکین دل کی شکل یاروں میں

نہ ٹھیری جب کوئی تسکین دل کی شکل یاروں میں تو آ نکلے تڑپ کر ہم تمہارے بے قراروں میں کسی کے عشق میں درد جگر سے دل یہ کہتا ہے ادھر بھی آ نکلنا ہم بھی ہیں امیدواروں میں وہ ماتم بزم شادی ہے تمہاری جس میں شرکت ہو وہ مرنا زندگی ہے تم جہاں ہو سوگواروں میں تعلی سے یہ نفرت ہے کہ بعد مرگ ...

مزید پڑھیے

دل ہے وابستہ مرا حسرت ناکام کے ساتھ

دل ہے وابستہ مرا حسرت ناکام کے ساتھ تازہ ہو جاتے ہیں سب زخم ترے نام کے ساتھ اس نے ہر حلق تمنا پہ چلایا خنجر یوں ہے پیکار مری گردش ایام کے ساتھ درد الفت مرا کرتا ہے ترنم ریزی کرنیں رو رو کے گلے ملتی ہیں جب شام کے ساتھ سنگ بن جاتا اگر میں بھی برائے عشرت زندگی پھر تو گزرتی بڑے آرام ...

مزید پڑھیے

وحشتوں میں عشق کی وہ شانہ فرمائیں گے کیا

وحشتوں میں عشق کی وہ شانہ فرمائیں گے کیا زندگی الجھی ہوئی ہے بال سلجھائیں گے کیا خود ہی تم سوچو جو دنیا میں اسیر ذات ہیں وہ دکھوں کی بھیڑ میں آرام پہنچائیں گے کیا دور استبداد میں اے دل فغاں بے سود ہے گرمیٔ فریاد سے پتھر پگھل جائیں گے کیا سونے چاندنی کی یہ نہریں یہ فلک پیما ...

مزید پڑھیے

اتنا پرجوش میرے درد کا دھارا تو نہ تھا

اتنا پرجوش میرے درد کا دھارا تو نہ تھا کیا پس پردہ کہیں قرب تمہارا تو نہ تھا تم نے القاب بدل کر مجھے مکتوب لکھا اس تغیر میں کہیں تلخ اشارا تو نہ تھا لازمہ قطع مراسم سے یہ تفریق ہوئی ورنہ یہ عشق مجھے آپ سے پیارا تو نہ تھا بال کھولے ہوئے کیوں آ گئے پردے کے قریب میں نے آواز سنائی ...

مزید پڑھیے

دونوں عالم سے عیاں تھا مجھے معلوم نہ تھا

دونوں عالم سے عیاں تھا مجھے معلوم نہ تھا تو ہی تو جلوہ کناں تھا مجھے معلوم نہ تھا قلب مضطر میں مرے مہر و وفا کی صورت نور کا ایک جہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا درد‌ کونین اٹھا رکھا تھا اللہ اللہ دل مرا کتنا جواں تھا مجھے معلوم نہ تھا تو مری محفل افکار سجانے کے لیے روح میں نور فشاں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3600 سے 6203