قومی زبان

ثبوت اشتیاق ہمرہی لاؤ تو آؤ

ثبوت اشتیاق ہمرہی لاؤ تو آؤ حصار ذات سے باہر نکل پاؤ تو آؤ زمانوں سے فقط لہریں گمانوں کی گنو ہو کسی دن تم یہ دریا پار کر جاؤ تو آؤ حد خواہش میں جینا ہے تو جاؤ راہ اپنی نہ دشت شوق کی وسعت سے گھبراؤ تو آؤ عجب بے اختیارانہ تھی ہر آمد تمہاری اسی موج محبت میں کبھی آؤ تو آؤ یہ درویشوں ...

مزید پڑھیے

جسم کے خول سے نکلوں تو قضا کو دیکھوں

جسم کے خول سے نکلوں تو قضا کو دیکھوں بت کو رستے سے ہٹاؤں تو خدا کو دیکھوں ایسا کیا جرم ہوا ہے کہ تڑپتے مرتے اپنے احساس کی سولی پہ انا کو دیکھوں بولتی آنکھ کا رس ہنستے ہوئے لفظ کا روپ بات نظروں کی سنوں یا کہ صدا کو دیکھوں ان کی قسمت کہ کھلیں روز تمنا کے گلاب میری تقدیر کہ زخموں ...

مزید پڑھیے

جب بھی موسم ہنر حرف و بیاں لے جائے

جب بھی موسم ہنر حرف و بیاں لے جائے یوں لگے جسم سے جیسے کوئی جاں لے جائے ہم کہ ہیں نقش سر ریگ رواں کیا جانے کب کوئی موج ہوا اپنا نشاں لے جائے ایک آزادی کہ زندانئ خواہش کر دے اک اسیری کہ کراں تا بہ کراں لے جائے وحشت شوق مقدر تھی سو بچتے کب تک اب تو یہ سیل بلا خیز جہاں لے جائے ایک ...

مزید پڑھیے

مجھے خوشی ہے مری اس سے رسم و راہ نہیں

مجھے خوشی ہے مری اس سے رسم و راہ نہیں وہ شخص دل سے کسی کا بھی خیر خواہ نہیں سبھی خموش ہیں آپس کی دشمنی میں یہاں کسی کی بے گنہی کا کوئی گواہ نہیں وہ منصبوں کی ہوا میں ہے کسی طرح سمجھے غلام شہر میں کوئی بھی کج کلاہ نہیں ہم اپنے شوق دیوں کی سلامتی چاہیں کسی کے انجم و مہتاب پر نگاہ ...

مزید پڑھیے

یہ شب و روز جو اک بے کلی رکھی ہوئی ہے

یہ شب و روز جو اک بے کلی رکھی ہوئی ہے جانے کس حسن کی دیوانگی رکھی ہوئی ہے وہ جو اک موج محبت ترے رخ پر جھلکی آنکھ میں آج بھی اس کی نمی رکھی ہوئی ہے وقت دیتا ہے جو پہچان تو یہ دیکھتا ہے کس نے کس درد میں دل کی خوشی رکھی ہوئی ہے آتی رہتی ہیں عجب عکس و صدا کی لہریں میرے حصے کی کہیں ...

مزید پڑھیے

کیوں وصل میں بھی آنکھ ملائی نہیں جاتی

کیوں وصل میں بھی آنکھ ملائی نہیں جاتی وہ فرق دلوں کا وہ جدائی نہیں جاتی کیا دھوم بھی نالوں سے مچائی نہیں جاتی سوتی ہوئی تقدیر جگائی نہیں جاتی کچھ شکوہ نہ کرتے نہ بگڑتا وہ شب وصل اب ہم سے کوئی بات بنائی نہیں جاتی دیکھو تو ذرا خاک میں ہم ملتے ہیں کیونکر یہ نیچی نگہ اب بھی اٹھائی ...

مزید پڑھیے

وہ دل نصیب ہوا جس کو داغ بھی نہ ملا

وہ دل نصیب ہوا جس کو داغ بھی نہ ملا ملا وہ غم کدہ جس میں چراغ بھی نہ ملا گئی تھی کہہ کے میں لاتی ہوں زلف یار کی بو پھری تو باد صبا کا دماغ بھی نہ ملا چراغ لے کے ارادہ تھا یار کو ڈھونڈیں شب فراق تھی کوئی چراغ بھی نہ ملا خبر کو یار کی بھیجا تھا گم ہوئے ایسے حواس رفتہ کا اب تک سراغ ...

مزید پڑھیے

تصور ہم نے جب تیرا کیا پیش نظر پایا

تصور ہم نے جب تیرا کیا پیش نظر پایا تجھے دیکھا جدھر دیکھا تجھے پایا جدھر پایا کہاں ہم نے نہ اس درد نہانی کا اثر پایا یہاں اٹھا وہاں چمکا ادھر آیا ادھر پایا پتا اس نے دیا تیرا ملا جو عشق میں خود گم خبر تیری اسی سے پائی جس کو بے خبر پایا دل بے تاب کے پہلو سے جاتے ہی گیا سب کچھ نہ ...

مزید پڑھیے

پا شکستوں کو جب جب ملیں گے آپ

پا شکستوں کو جب جب ملیں گے آپ سر راہ طلب ملیں گے آپ ان سے پوچھا کہ کب ملیں گے آپ بولے جب جاں بلب ملیں گے آپ دل یہ کہہ کر خبر کو اس کی چلا مجھ کو زندہ نہ اب ملیں گے آپ عرصۂ حشر عید گاہ ہوا سب سے مل لیں گے جب ملیں گے آپ وصل میں بھی جبیں پہ ہوگی شکن توڑنے کو غضب ملیں گے آپ بے خودوں کو ...

مزید پڑھیے

بے باک نہ دیکھا کوئی قاتل کے برابر

بے باک نہ دیکھا کوئی قاتل کے برابر شرم آنکھ میں پائی نہ گئی تل کے برابر دشمن کوئی اے یار مرا اور ترا دوست ہوگا نہ زمانے میں مرے دل کے برابر دل متصل کوچۂ محبوب ہوا گم لٹنا تھا پہنچ کر مجھے منزل کے برابر کم بختیٔ واعظ ہے کہ ہو وعظ کی صحبت رندان قدح نوش کی محفل کے برابر ہم پی گئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3599 سے 6203