قومی زبان

آتی ہے فغاں لب پہ مرے قلب و جگر سے

آتی ہے فغاں لب پہ مرے قلب و جگر سے کھل جائے نہ یہ بھید کہیں تیری نظر سے رکھا ہے ترے غم کو ہمیشہ تر و تازہ ٹپکا لہو آنکھوں سے کبھی زخم جگر سے لے چھوڑ دیا شہر ترا کہنے پہ تیرے اب ہو گئے ہم دور بہت تیرے نگر سے دنیا پہ ہوا راز محبت کا یوں افشا تڑپایا بہت تو نے اٹھایا ہمیں در سے منسوب ...

مزید پڑھیے

تیری آنکھوں سے ملی جنبش مری تحریر کو

تیری آنکھوں سے ملی جنبش مری تحریر کو کر دیا میں نے مکمل خواب کی تعبیر کو جب محبت کی کہانی لب پہ آتی ہے کبھی وہ برا کہتے ہیں مجھ کو اور میں تقدیر کو اف رے یہ شور سلاسل نیند سب کی اڑ گئی دو رہائی آ کے تم پا بستۂ زنجیر کو یہ عرق آلودہ پیشانی یہ رنج و اضطراب دیکھ جا آ کر شکست عشق کی ...

مزید پڑھیے

مینار سکوت

وقت کو صحرا کہوں یا بحر بے ساحل کہوں رات ہے ریگ رواں کی لہر یا کہ موج آب زندگی تارے جگنو ہیں کہ موتی پھول ہیں یا سیپیاں کہکشاں ہے دھول تاروں کی کہ موج پر خروش و در فشاں سوچ کی چنگاریاں اڑتی ہیں یوں جیسے دل پر چوٹ پڑتی ہو کسی احساس کی جیسے میں تنہا نہیں وقت کے صحرا میں جیسے ان گنت ...

مزید پڑھیے

وادی نیل

جمال مرگ آفریں! یہ شب میری زندگی ہے نچوڑ دے اس کے چند لمحوں کی عشرتوں میں وہ مے وہ نشہ کہ ساغر ماہ وصال میں ہے وہ مے کہ تیرے جمال میں ہے وصال میں ہے وصال! تیرا وصال وہ شعلہ اجل ہے کہ جس میں جل کر کئی پتنگے ابد کی منزل کو پا چکے ہیں ابد کی منزل! سحر کی پہلی کرن وہ ناگن کہ میرے سینے سے ...

مزید پڑھیے

رنگ گفتگو

ناز تھا خوبئ گفتار پہ مجھ کو لیکن آج پھولوں نے پکارا مجھے رنگ و بو سے تو نظر آیا کہ پتھر بھی زباں رکھتے ہیں ہر مکاں مکینوں کی ہے تفسیر نظر شوکت شاہ کا عنوان بنا اس کا محل سنگ دیوار نے دی اس کے تحفظ کو زباں جھونپڑی غربت مزدور کی ہے مرثیہ خواں چیتھڑے چیختے ہیں جیب کی ناداری پر آبلہ ...

مزید پڑھیے

انار کلی

تیرے غم میں کتنا نازک ہو گیا ہے دل کہ اب اس بھرے بازار میں ہر صدا اک اجنبی احساس کا آئینہ ہے آج تیرے غم سے فارغ ہو کے میں بہہ رہا ہوں لذت اظہار کے سیلاب میں لڑکھڑاتے رینگتے لنگڑاتے ہنستے بولتے لفظ اور ان کا دھواں خوشبو چمک چل رہے ہیں مل کے بے آہنگ آوازوں کے رنگ اجنبی ہونٹوں کے ...

مزید پڑھیے

سوالی

گزر رہے ہیں برابر تباہیوں کے جلوس یہ زندگی کے مسافر کہاں چلے جائیں یہ اشتہار غموں کے الم کی تصویریں یہ زندگی ہے نہیں گرد زندگی بھی نہیں جواں امیدیں فضائے حیات سے مایوس تنور سینہ کا ایندھن ہیں وہ تمنائیں جلی حروف میں یہ حادثوں کی تحریریں کہ جن سے دل کے اندھیرے میں کچھ کمی بھی ...

مزید پڑھیے

یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ

یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ پیارو پھر فصل بہاراں ہے قریب آ جاؤ دور ہو کر بھی سنیں تم نے حکایات وفا قرب میں بھی وہی عنواں ہے قریب آ جاؤ ہم محبت کے مسافر ہیں کہیں دیکھ نہ لیں دھات میں گردش دوراں ہے قریب آ جاؤ جان پیاری ہے کہ تم بھی ہو مری جان کے ساتھ غم جاں ہی غم جاناں ہے قریب ...

مزید پڑھیے

یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ

یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ پیارو پھر فصل بہاراں ہے قریب آ جاؤ دور ہو کر بھی سنیں تم نے حکایات وفا قرب میں بھی وہی عنواں ہے قریب آ جاؤ ہم محبت کے مسافر ہیں کہیں دیکھ نہ لے گھات میں گردش دوراں ہے قریب آ جاؤ جاؤ اب جاؤ کہ وہ عہد وفا ختم ہوا جب بھی دیکھو کہ پھر امکاں ہے ...

مزید پڑھیے

میں ہوں تیرے لیے بے نام و نشاں آوارہ

میں ہوں تیرے لیے بے نام و نشاں آوارہ زندگی میرے لیے تو ہے کہاں آوارہ تجھ سے کٹ کر کوئی دیکھے تو کہاں پہنچا ہوں جیسے ندی میں کوئی سنگ رواں آوارہ تجھ کو دیکھا ہے کہیں تجھ کو کہاں دیکھا ہے وہم ہے سر بہ گریباں و گماں آوارہ دیر و کعبہ کی روایات سے انکار نہیں آؤ دو دن تو پھریں نعرہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 352 سے 6203