قومی زبان

بوجھ اٹھائے چلتا رہے گا دریا پانی کا

بوجھ اٹھائے چلتا رہے گا دریا پانی کا مرتے دم تک ختم نہ ہوگا قصہ پانی کا ساحل ساحل دریا دریا اور سمندر تک پانی بھی کرتا رہتا ہے پیچھا پانی کا جھرنوں سے ندی یہ بولی ساتھ چلو تم بھی سات سمندر پار لگا ہے میلا پانی کا ریت کی موجیں لے کے بڑھا ہے خشکی کا طوفان ڈوبنے والا ڈھونڈ رہا ہے ...

مزید پڑھیے

نیند آنکھوں میں ہے کم کم مجھے آواز نہ دو

نیند آنکھوں میں ہے کم کم مجھے آواز نہ دو جاگ جائے گا کوئی غم مجھے آواز نہ دو یوں بھی رفتار دل زار ہے مدھم مدھم اور ہو جائے گی مدھم مجھے آواز نہ دو نیم خاموش ہے ساز رگ جاں کا ہر تار تار ہو جائیں گے برہم مجھے آواز نہ دو بعد مدت کے ذرا دل کو قرار آیا ہے جانے کیا دل کا ہو عالم مجھے ...

مزید پڑھیے

تھے جو شعروں میں نغمگی کی طرح

تھے جو شعروں میں نغمگی کی طرح دل سے جاتے ہیں روشنی کی طرح جب بھی ظالم وہ یاد آتا ہے دل دکھاتا ہے چاندنی کی طرح ہائے وہ لوگ ہم سے روٹھ گئے جن کو چاہا تھا زندگی کی طرح جانے یہ لوگ کس جہاں کے ہیں جب بھی ملتے ہیں اجنبی کی طرح سخت حالات میں جیے جانا موت ہے موت خود کشی کی طرح

مزید پڑھیے

ڈھل چکی رات ملاقات کہاں سو جاؤ

ڈھل چکی رات ملاقات کہاں سو جاؤ سو گیا سارا جہاں سارا جہاں سو جاؤ سو گئے وہم و گماں وہم و گماں سو جاؤ سو گیا درد نہاں درد نہاں سو جاؤ کب تلک دیدۂ نم دیدۂ نم دیدۂ نم کب تلک آہ و فغاں آہ و فغاں سو جاؤ آہ اب ٹوٹ چلا ٹوٹ چلا ٹوٹ چلا آہ یہ رشتۂ جاں رشتۂ جاں سو جاؤ اٹھ چلے دل کے مکیں دل ...

مزید پڑھیے

ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جام

ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جام زندگی کی اداسیوں کو سلام کون جانے یہ کس کی زلفوں میں ہو گئے ہیں اسیر صبح و شام میں سمجھتا ہوں پھر بہار آئی کوئی لیتا ہے جب خزاں کا نام کوئی اہل جنوں کو سمجھا دے آگہی تو نہیں ہے کوئی دام ساتھ دو گام تو چلو ورنہ بھول جائے گی گردش ایام

مزید پڑھیے
صفحہ 3482 سے 6203