قومی زبان

ایک بھٹکے ہوئے لشکر کے سوا کچھ بھی نہیں

ایک بھٹکے ہوئے لشکر کے سوا کچھ بھی نہیں زندگانی مری ٹھوکر کے سوا کچھ بھی نہیں آپ دامن کو ستاروں سے سجائے رکھئے میری قسمت میں تو پتھر کے سوا کچھ بھی نہیں تیرا دامن تو چھڑا لے گئے دنیا والے اب مرے ہاتھ میں ساغر کے سوا کچھ بھی نہیں میری ٹوٹی ہوئی کشتی کا خدا حافظ ہے دور تک گہرے ...

مزید پڑھیے

یہ کس نے دور سے آواز دی ہے

یہ کس نے دور سے آواز دی ہے فضاؤں میں ابھی تک نغمگی ہے ستارے ڈھونڈتے ہیں ان کا آنچل شمیم صبح دامن چومتی ہے تعلق ہے نہ اب ترک تعلق خدا جانے یہ کیسی دشمنی ہے ردائے زلف میں گزری تھی اک شب مگر آنکھوں میں اب تک نیند سی ہے مری تقدیر میں بل پڑ رہے ہیں تری زلفوں میں شاید برہمی ہے

مزید پڑھیے

جب روٹھ جانا آپ کا اچھا نہیں لگا

جب روٹھ جانا آپ کا اچھا نہیں لگا کیوں مان جانا آپ کا اچھا نہیں لگا مٹی میں کیوں ملاتے ہیں ان موتیوں کو آپ آنسو بہانا آپ کا اچھا نہیں لگا محفل سے جو نکالا کوئی بات ہی نہ تھی ہاں مسکرانا آپ کا اچھا نہیں لگا ہر آستاں پہ دیکھیے تعظیم کے لئے سر کو جھکانا آپ کا اچھا نہیں لگا عزت نہیں ...

مزید پڑھیے

وقت کی دہلیز پر بیٹھے ہیں جانے کے لئے

وقت کی دہلیز پر بیٹھے ہیں جانے کے لئے منتظر ہیں موت کے آرام پانے کے لئے کیا لکھوں جو زندگی اپنی کہانی کہہ گئی لفظ لاؤں میں کہاں سے اس فسانے کے لئے جو بنایا تھا کبھی وہ گھر بکھر کر رہ گیا ہم ترستے ہی رہے اس آشیانے کے لئے محفل جام و سبو میں اب کہاں وہ رونقیں اب کہاں انداز ساقی ہے ...

مزید پڑھیے

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے ہم ترستے ہی ترستے ہی ترستے ہی رہے وہ فلانے سے فلانے سے فلانے سے ملے خود سے مل جاتے تو چاہت کا بھرم رہ جاتا کیا ملے آپ جو لوگوں کے ملانے سے ملے ماں کی آغوش میں کل موت کی آغوش میں آج ہم کو دنیا میں یہ دو وقت ...

مزید پڑھیے

تھوڑا سا عکس چاند کے پیکر میں ڈال دے

تھوڑا سا عکس چاند کے پیکر میں ڈال دے تو آ کے جان رات کے منظر میں ڈال دے جس دن مری جبیں کسی دہلیز پر جھکے اس دن خدا شگاف مرے سر میں ڈال دے اللہ تیرے ساتھ ہے ملاح کو نہ دیکھ یہ ٹوٹی پھوٹی ناؤ سمندر میں ڈال دے آ تیرے مال و زر کو میں تقدیس بخش دوں لا اپنا مال و زر مری ٹھوکر میں ڈال ...

مزید پڑھیے

کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ

کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ اب یہ کواڑ بند کرو خامشی کے ساتھ سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کا امید باندھئے نہ بڑے آدمی کے ساتھ چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سے اپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ شائستگان شہر مجھے خواہ کچھ کہیں سڑکوں کا حسن ہے مری آوارگی کے ...

مزید پڑھیے

یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں

یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں ہمارے عہد میں مکاریاں نہیں چلتیں قبیلے والوں کے دل جوڑئیے مرے سردار سروں کو کاٹ کے سرداریاں نہیں چلتیں برا نہ مان اگر یار کچھ برا کہہ دے دلوں کے کھیل میں خودداریاں نہیں چلتیں چھلک چھلک پڑیں آنکھوں کی گاگریں اکثر سنبھل سنبھل کے یہ ...

مزید پڑھیے

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا دو روز میں گلاب سا چہرہ اتر گیا جان بہار تم نے وہ کانٹے چبھوئے ہیں میں ہر گل شگفتہ کو چھونے سے ڈر گیا اس دل کے ٹوٹنے کا مجھے کوئی غم نہیں اچھا ہوا کہ پاپ کٹا درد سر گیا میں بھی سمجھ رہا ہوں کہ تم تم نہیں رہے تم بھی یہ سوچ لو کہ مرا کیفؔ مر ...

مزید پڑھیے

صرف اتنے جرم پر ہنگامہ ہوتا جائے ہے

صرف اتنے جرم پر ہنگامہ ہوتا جائے ہے تیرا دیوانہ تری گلیوں میں دیکھا جائے ہے آپ کس کس کو بھلا سولی چڑھاتے جائیں گے اب تو سارا شہر ہی منصور بنتا جائے ہے دلبروں کے بھیس میں پھرتے ہیں چوروں کے گروہ جاگتے رہیو کہ ان راتوں میں لوٹا جائے ہے تیرا مے خانہ ہے یا خیرات خانہ ساقیا اس طرح ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3420 سے 6203