قومی زبان

زرد پتوں کو ہوا ساتھ لئے پھرتی ہے

زرد پتوں کو ہوا ساتھ لئے پھرتی ہے دم گزیدہ ہیں قضا ساتھ لئے پھرتی ہے راکھ ہو جائے نہ فاقوں کے جہنم میں حیات بے کسی اپنی چتا ساتھ لئے پھرتی ہے ماں کے ہونٹوں سے تھی نکلی دم رخصت جو دعا مجھ کو اب تک وہ دعا ساتھ لئے پھرتی ہے آس کی راکھ میں ڈھونڈیں نئی امید کوئی زندگی بیم و رجا ساتھ ...

مزید پڑھیے

مضمحل قدموں پہ بار

مضمحل قدموں پہ بار گردش لیل و نہار دل ہے کوئے یار میں سر چلا ہے سوئے دار گنبد بے در کی گونج بند ہونٹوں کی پکار ڈھانپ لو خالی شکم ہو چکے فاقے شمار کھا گئی دہقان کو سبز کھیتوں کی قطار مدفن محنت کشاں کارخانوں کے مزار منزلیں ہیں بے نشاں راستے گرد و غبار تن بہت دھویا ربابؔ میل ...

مزید پڑھیے

ہزار صبح نے کرنوں کے جال پھیلائے

ہزار صبح نے کرنوں کے جال پھیلائے مگر سمٹ نہ سکے رات کے گھنے سائے طواف کرتی ہے منزل اسی مسافر کا جو راستوں کے خم و پیچ سے نہ گھبرائے یہ انتظار کی گھڑیاں بڑی غنیمت ہیں خدا کرے کہ یوں ہی زندگی گزر جائے شمیم گل سے کسی پیرہن کی خوشبو تک تھے سلسلے ہی کچھ ایسے کہ جو نہ راس آئے خیال ...

مزید پڑھیے

ہر قدم پر اک نیا دکھ خیر خواہوں سے ملا

ہر قدم پر اک نیا دکھ خیر خواہوں سے ملا کب ہمیں کوئی تحفظ ان پناہوں سے ملا خود نمائی کے سوا کیا کج کلاہوں سے ملا صرف اک جھوٹا تفاخر تھا جو شاہوں سے ملا لوگ خالی ہاتھ آئے ہیں جہاں سے لوٹ کر درد کا تحفہ ہمیں ان بارگاہوں سے ملا ایک مرکز پر ہوئے یکجا کہاں پست و بلند کب فقیروں کا ...

مزید پڑھیے

فانوس ہند کا شعلہ

زندہ باش اے انقلاب اے شعلۂ فانوس ہند گرمیاں جس کی فروغ منتقل جاں ہو گئیں بستیوں پر چھا رہی تھیں موت کی خاموشیاں تو نے صور اپنا جو پھونکا محشرستاں ہو گئیں جتنی بوندیں تھیں شہیدان وطن کے خون کی قصر آزادی کی آرائش کا ساماں ہو گئیں مرحبا اے نو گرفتاران بیداد فرنگ جن کی زنجیریں خروش ...

مزید پڑھیے

عمر ابد کا ماحصل عشق کا دور ناتمام

عمر ابد کا ماحصل عشق کا دور ناتمام ہائے وہ مستیٔ سحر ہائے وہ بے خودئ شام پہلے مآل سوچ لیں ہم سفران سست گام میری سرشت میں نہیں خواہش منزل و مقام طائر خستہ بال کو دام بھی کنج آشیاں مرغ چمن نورد کو گوشۂ آشیاں بھی دام اب بھی خدا پرست ہے دیر و حرم کی قید میں ہائے نگاہ نا رسا ہائے ...

مزید پڑھیے

یاد میں تیری دو عالم کو بھلانا ہے ہمیں

یاد میں تیری دو عالم کو بھلانا ہے ہمیں عمر بھر اب کہیں آنا ہے نہ جانا ہے ہمیں کہتے ہیں عشق کا انجام برا ہوتا ہے اب تو کچھ بھی ہو محبت کو نبھانا ہے ہمیں خلش عشق سے بے چین ہے دل ایک طرف اس پہ یا رب غم ہستی بھی اٹھانا ہے ہمیں ہائے وہ آگ جو مشکل سے جلی تھی دل میں آج اس آگ کے شعلوں کو ...

مزید پڑھیے

جاں رہے نوچتے حیات کے دکھ

جاں رہے نوچتے حیات کے دکھ ذات کے اور کائنات کے دکھ کچھ بگاڑا نہ وقت نے ان کا ہیں جواں اب بھی میرے ساتھ کے دکھ روزمرہ کا بن گئے معمول روزمرہ معاملات کے دکھ فتح نے بھی شکست و ریخت ہی دی جیت سے منسلک تھے مات کے دکھ رہ گیا اب جنوں ہی کم آمیز عشق میں تو ہیں بات بات کے دکھ ہم غریبوں ...

مزید پڑھیے

مرگ احساس با لیقین آخر

مرگ احساس با لیقین آخر آدمی بن گیا مشین آخر ایک اک کر کے ہو گئے رخصت خانۂ دل کے سب مکین آخر گھر بھی مدفن بنے ہیں گلیاں بھی تنگ ہونے لگی زمین آخر تیری چوکھٹ سے رہ سکے نہ الگ سنگ‌‌ در ہو گئی جبین آخر پا سکے خوں بہا دیت نہ قصاص زندگی کے لواحقین آخر عشق تسخیر کائنات کے بعد ہو رہا ...

مزید پڑھیے

چو کی لفظی تحقیق

اشنان کرنے گھر سے چلے لالہ لال چند اور آگے آگے لالہ کے ان کی بہو گئی پوچھا جو میں نے لالہ للائن کہاں گئیں نیچی نظر سے کہنے لگے وہ بھی چو گئی میں نے دیا جواب انہیں از رہ مذاق کیا وہ بھی کوئی چھت تھی کہ بارش سے چو گئی کہنے لگے کہ آپ بھی ہیں مسخرے عجب اب تک بھی آپ سے نہ تمسخر کی خو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 309 سے 6203