فرض برسوں کی عبادت کا ادا ہو جیسے
فرض برسوں کی عبادت کا ادا ہو جیسے بت کو یوں پوج رہے ہیں کہ خدا ہو جیسے ایک پر پیچ غنا ایک حریری نغمہ ہائے وہ حسن کہ جنگل کی صدا ہو جیسے عشق یوں وادئ ہجراں میں ہوا محو خرام خارزاروں میں کوئی آبلہ پا ہو جیسے عارضوں پر وہ ترے تابش پیمان وفا چاندنی رات کے چہرے پہ حیا ہو جیسے اس طرح ...