بلیدان
جب بارش برسی لوگ بہت ہی روئے ہم مندر میں جا سوئے جب دھوپ کھلی تو لوگ بہت ہی روئے ہم جنگل میں جا سوئے لوگوں کو غصہ آیا اور ہم کو آن جگایا ہم جاگتے ہیں تم سوتے ہو الو کے پٹھے تم تنہا ہو ہم لوگ اکٹھے ہم بوڑھے ہیں تم بچے تم جھوٹے ہو ہم سچے یوں پاپ ہے سونا جب دھوپ کھلے یا بارش برسے ...