قومی زبان

سیمیں بدن ہے وہ نہ گل نسترن ہے وہ

سیمیں بدن ہے وہ نہ گل نسترن ہے وہ پھر بھی ہمارے واسطے جان سخن ہے وہ جادو خیال آفریں دل دار و دل نشیں گلدستۂ بہار ہے سرو و سمن ہے وہ موسم سے ماورا ہے مرا پیکر خیال جس حال میں ہو اپنے لئے اک چمن ہے وہ روشن رکھا ہے مجھ کو اسی کے خیال نے تاریکیوں کے دشت میں لرزاں کرن ہے وہ چشم غزل سے ...

مزید پڑھیے

میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں

میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں ہوا پر آشیانہ چاہتا ہوں جو ہمت ہے تو میرے ساتھ آؤ افق کے پار جانا چاہتا ہوں جو منت کش نہیں ہیں بال و پر کے پرندے وہ اڑانا چاہتا ہوں نگوں کر دے جو طوفانوں کا سر بھی چراغ ایسا جلانا چاہتا ہوں سکوں بخشے جو ہر آشفتہ سر کو غزل ایسی سنانا چاہتا ہوں نظر آ ...

مزید پڑھیے

بہت ویرانیاں ہوتے ہوئے آباد ہو جانا

بہت ویرانیاں ہوتے ہوئے آباد ہو جانا کرشمہ ہے دل ناشاد کا یوں شاد ہو جانا کوئی حالت نہیں رہتی ہے یکساں دیدہ و دل میں کبھی زنجیر ہو جانا کبھی آزاد ہو جانا بڑی بے انت ہمت چاہئے راہ محبت میں یہ ظاہر یوں کوئی مشکل نہیں فریاد ہو جانا اگر بے سود ہو سب آہ و زاری سامنے اس کے تو پھر خاموش ...

مزید پڑھیے

فکر انگیز انتشار میں ہیں

فکر انگیز انتشار میں ہیں جب سے ہم میرؔ کے دیار میں ہیں خود سے بے باک گفتگو کر کے ایک اک لفظ کے حصار میں ہیں عکس کے ساتھ آئنے بولیں ایسے لمحے کے انتظار میں ہیں کون ان کا شمار جانے ہے کتنے دریا جو آبشار میں ہیں اب کوئی کس کا احتساب کرے جب سبھی ایک ہی قطار میں ہیں ان کو لطف خزاں ...

مزید پڑھیے

دل کی ہر بات نئی چاہتا ہے

دل کی ہر بات نئی چاہتا ہے یعنی تنہا سفری چاہتا ہے جس کو منزل کی تمنا ہی نہیں صرف بے راہروی چاہتا ہے اپنے ہمسائے کی خاطر یہ دل گھر کی دیوار گری چاہتا ہے تنگ اتنا ہوا آسائش سے پھر سے وہ در بدری چاہتا ہے جس کے قبضے میں ہے شہرت ساری بس وہی اپنی نفی چاہتا ہے بے خودی کا ہے یہ عالم کہ ...

مزید پڑھیے

عصا بدست اب نہیں ہے کوئی

اسرائیل مصر جنگ میں کرنل ناصر کے نعرے ہم بیٹے فرعون کے سے متأثر ہو کر یہی وہ کہسار ہیں جہاں مشت خاک نور آشنا ہوئی تھی یہی وہ ذرات ریگ ہیں جو کسی کے بیتاب والہانہ قدم کی ٹھوکر سے کہکشاں کہکشاں ہوئے تھے یہی وہ پتھریلی وادیاں ہیں کہ جن کی آغوش خشک میں دو دھڑکتے معصوم دل ملے تھے اور ...

مزید پڑھیے

انداز زمانے کا ویسا ہی رہا پھر بھی (ردیف .. ب)

انداز زمانے کا ویسا ہی رہا پھر بھی سو بار سنایا اور سو بار کہا صاحب دنیا سے شکایت کیا اور تم سے گلہ کیسا الزام ہی ملنا تھا انعام وفا صاحب افتاد پہ انساں کی خاموش ہوئے انساں ایسے میں تو یاد آیا بس اپنا خدا صاحب حالات کی دھوپ اپنا یوں رنگ اڑا دے گی مٹ جاتا ہے سب جیسے پانی پہ لکھا ...

مزید پڑھیے

محبت کی حرارت سے ہوا سارا لہو آتش

محبت کی حرارت سے ہوا سارا لہو آتش تخیل شبنمی ہے گرچہ میری گفتگو آتش نگار زندگی میں اس کے دم سے ہی اجالا ہے چمن ویرانہ ہوتا گر نہ ہوتی آرزو آتش خوش آتی ہے ہم آشفتہ سروں کو اس کی یہ عادت کبھی مانند شبنم اور ہوتا ہے کبھی آتش جھلس جاتی ہیں وہ آنکھیں جنہیں کچھ خواب بننے تھے بنا دی ...

مزید پڑھیے

خوش خرامی کو تری ایک چمن زار تو ہو

خوش خرامی کو تری ایک چمن زار تو ہو گل سے بلبل کو جہاں باہمی تکرار تو ہو رنگ کے ساتھ لہو بھرنے کو تیار تو ہو تیری تصویر بنے کیسے کہ فن کار تو ہو جنگ اور عشق میں ہر بات ہے جائز لیکن جیت اس کی ہے جو آمادۂ پیکار تو ہو وہ محبت ہے مجھے باعث عزت جس میں کبھی انکار ہو لیکن کبھی اقرار تو ...

مزید پڑھیے

زندگی کرنے کے حیلے نہ بہانے آئے

زندگی کرنے کے حیلے نہ بہانے آئے ہم تو دنیا میں فقط خاک اڑانے آئے یاد ماضی میں فراموش کیا فردا کو عرصۂ عشق میں ایسے بھی زمانے آئے دل وہ بستی ہے اجڑ جائے تو بستی ہی نہیں کتنے سادہ ہیں اسے پھر سے بسانے آئے مسئلہ کوئی نہیں ایسا جو حل ہو نہ سکے بس اسی بات پہ دنیا کو منانے آئے وہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 276 سے 6203