کائناتی گرد میں برسات کی ایک شام
ویسے تو پہاڑ زمین کا سکڑا ہوا لباس ہیں لیکن جب بارش ہوتی ہے ان کی سلوٹوں پر اجلاہٹ اگ آتی ہے سانپ کی دم سی سڑک پر چلتے ہوئے موسم مجھے اپنی کنڈلی میں قید کر لیتا ہے لہر در لہر منقسم پہاڑوں کا حسن رنگوں کی اس دھندلاہٹ میں پوشیدہ ہے جسے ہماری بیمار آنکھیں کبھی منعکس نہیں کر ...