قومی زبان

رونق بڑھے گی روئے نشاط جمال کی

رونق بڑھے گی روئے نشاط جمال کی تھوڑی سی گرد ڈال دو اس پر ملال کی دیتی رہی فریب انہیں بھی تری وفا آغاز میں بھی جن کو خبر تھی مآل کی اب اس مقام پر ہے مری زندگی جہاں کیفیت ایک سی ہے نشاط و ملال کی اللہ رے جذب دید کہ اہل نگاہ سے خود حسن بھیک مانگ رہا ہے جمال کی دل پھر بھی آ گیا غم ...

مزید پڑھیے

راکھ

نہ جانے کب سے یونہی دل شکستہ بیٹھی ہوں اداس چہرے کو اپنی ہتھیلیوں میں لئے گزرنے والی ہے رات اور میری آنکھوں میں جلا رہی ہے تری یاد آنسوؤں کے دیئے مرا خیال تھا ان زرنگار محلوں میں وہ دل کشی ہے کہ میں تجھ کو بھول جاؤں گی نشاط تازہ کے احساس کی شعاعوں سے شباب و حسن کی راہوں کو ...

مزید پڑھیے

ایک ایکٹرس

وہ لڑکی وہ معصوم الھڑ سی لڑکی کسی آرزو کی طرح دل نشیں تھی شعاع سحر کی طرح تھی اچھوتی بہاروں ستاروں کا خواب حسیں تھی بہاروں ستاروں کا وہ خواب لیکن نرالی ہی تعبیر میں ڈھل رہا ہے وہ معصوم دل جو چراغ وفا تھا ہوس کی بھری بزم میں جل رہا ہے وہ جلتے ہوئے کچھ پشیمان بھی ہے نکھر بھی رہی ہے ...

مزید پڑھیے

کشمکش

سوچتے سوچتے پھر مجھ کو خیال آتا ہے وہ مرے رنج و مصائب کا مداوا تو نہ تھی رنگ افشاں تھی مرے دل کی خلاؤں میں مگر ایک عورت تھی علاج غم دنیا تو نہ تھی میرے ادراک کے ناسور تو رستے رہتے میری ہو کر بھی وہ میرے لئے کیا کر لیتی حسرت و یاس کے گمبھیر اندھیرے میں بھلا ایک نازک سی کرن ساتھ کہاں ...

مزید پڑھیے

گڈو

پھول سا نازک بیل سا کومل ننھا منا گڈو اپنا دنیا کے چہرے کی رونق فطرت کی آنکھوں کا سپنا صورت اس کی بھولی بھالی گال ہیں اس کے گورے گورے جسم ہے یا پھولوں کی ڈالی بال ہیں یا ریشم کی ڈورے اس کی دنیا پیار کی دنیا اس کی باتیں پیار کی باتیں بچپن کے ہیں سمے سہانے ہنستے دن اور ہنستی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2360 سے 6203