قومی زبان

کلمۂ طیبہ کا پہلا لفظ لا

لا کی منزل منزل دشوار ہے پر خار ہے کفر سے دامن چھڑانا بھی بڑا آزار ہے تجھ سے ممکن ہو تو پہلے لا کی منزل سے گزر پہلے غیر اللہ سے دامن چھڑا او بے خبر اس کی وحدت اس کی یکتائی کا کلمہ بعد میں پہلے مصنوعی خداؤں سے مگر انکار کر کفر کو ٹھوکر لگاتا ہے جو لا کہتا ہے تو لا تو کہتا ہے زباں سے ...

مزید پڑھیے

ایک آنسو گرا سوچتے سوچتے

ایک آنسو گرا سوچتے سوچتے یاد کیا آ گیا سوچتے سوچتے کون تھا کیا تھا وہ یاد آتا نہیں یاد آ جائے گا سوچتے سوچتے جیسے تصویر لٹکی ہو دیوار سے حال یہ ہو گیا سوچتے سوچتے سوچنے کے لیے کوئی رستہ نہیں میں کہاں آ گیا سوچتے سوچتے میں بھی رسماً تعلق نبھاتا رہا وہ بھی اکثر ملا سوچتے ...

مزید پڑھیے

تجھ کو سوچا تو کھو گئیں آنکھیں

تجھ کو سوچا تو کھو گئیں آنکھیں دل کا آئینہ ہو گئیں آنکھیں خط کا پڑھنا بھی ہو گیا مشکل سارا کاغذ بھگو گئیں آنکھیں کتنا گہرا ہے عشق کا دریا اس کی تہ میں ڈبو گئیں آنکھیں کوئی جگنو نہیں تصور کا کتنی ویران ہو گئیں آنکھیں دو دلوں کو نظر کے دھاگے سے اک لڑی میں پرو گئیں آنکھیں رات ...

مزید پڑھیے

وہ آئے گا دل سے دعا تو کرو

وہ آئے گا دل سے دعا تو کرو نماز محبت ادا تو کرو ملے گا کوئی بن کے عنوان بھی کہانی کی تم ابتدا تو کرو سمجھنے لگو گے نظر کی زباں محبت سے دل آشنا تو کرو تمہیں مار ڈالیں گی تنہائیاں ہمیں اپنے دل سے جدا تو کرو تمہارے کرم سے ہے یہ زندگی میں بجھ جاؤں گا تم ہوا تو کرو ہزاروں مناظر ...

مزید پڑھیے

زہر دیتا ہے کوئی کوئی دوا دیتا ہے

زہر دیتا ہے کوئی کوئی دوا دیتا ہے جو بھی ملتا ہے مرا درد بڑھا دیتا ہے کسی ہم دم کا سر شام خیال آ جانا نیند جلتی ہوئی آنکھوں کی اڑا دیتا ہے پیاس اتنی ہے میری روح کی گہرائی میں اشک گرتا ہے تو دامن کو جلا دیتا ہے کس نے ماضی کے دریچوں سے پکارا ہے مجھے کون بھولی ہوئی راہوں سے صدا ...

مزید پڑھیے

اپنی بھیگی ہوئی پلکوں پہ سجا لو مجھ کو

اپنی بھیگی ہوئی پلکوں پہ سجا لو مجھ کو رشتۂ درد سمجھ کر ہی نبھا لو مجھ کو چوم لیتے ہو جسے دیکھ کے تم آئینہ اپنے چہرہ کا وہی عکس بنا لو مجھ کو میں ہوں محبوب اندھیروں کا مجھے حیرت ہے کیسے پہچان لیا تم نے اجالو مجھ کو چھاؤں بھی دوں گا دواؤں کے بھی کام آؤں گا نیم کا پودا ہوں آنگن میں ...

مزید پڑھیے

اپنا دامن دیکھ کر گھبرا گئے

اپنا دامن دیکھ کر گھبرا گئے خون کے چھینٹے کہاں تک آ گئے بھول تھی اپنی کسی قاتل کو ہم دیوتا سمجھے تھے دھوکہ کھا گئے ہر قدم پر ساتھ ہیں رسوائیاں ہم تو اپنے آپ سے شرما گئے ہم چلے تھے ان کے آنسو پونچھنے اپنی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے ساتھ ان کے میری دنیا بھی گئی آہ وہ دنیا سے ...

مزید پڑھیے

مرے لبوں پہ آتے آتے کوئی بات تھک گئی

مرے لبوں پہ آتے آتے کوئی بات تھک گئی یہ کیا ہوا کہ چلتے چلتے کائنات تھک گئی میں روشنی پہ زندگی کا نام لکھ کے آ گیا اسے مٹا مٹا کے یہ سیاہ رات تھک گئی میں زندگی کے فاصلوں کو ناپنے نکل پڑا قریب منزل سفر مری حیات تھک گئی بڑا کٹھن ہے دوستو خود اپنی ذات کا سفر کبھی کبھی تو یوں ہوا کہ ...

مزید پڑھیے

میرے کہنے سے تو دل ان پر مرا آیا نہ تھا

میرے کہنے سے تو دل ان پر مرا آیا نہ تھا آئینے کو میں نے خود پتھر سے ٹکرایا نہ تھا جو ہوا جو کچھ ہوا میری خطا میرا قصور توڑ کر عہد وفا کیا وہ بھی پچھتایا نہ تھا میں نے دیکھی ہے امیر شہر کی وہ مفلسی دولت دنیا تھی لیکن غم کا سرمایہ نہ تھا ہم نے سوچا اب فراز دار سے دیکھیں اسے زندگانی ...

مزید پڑھیے

خلش

اکثر میں نے سوچا ہے میں بے حد سگریٹ پیتا ہوں سگریٹ پینا چھوڑوں گا اس کو بھی کیوں یاد کروں میں کیا حاصل ہوتا ہے مجھ کو اس کی فکر بھی چھوڑوں گا جب بھی میں نے فکر سے اس کی اپنا دامن موڑا ہے وہ اور زیادہ یاد آیا ہے جب مجھ کو وہ یاد آتا ہے میں سگریٹ پینے لگتا ہوں

مزید پڑھیے
صفحہ 2327 سے 6203