قومی زبان

پہنچ گئے تو کریں گے ادھرادھر کی تلاش

پہنچ گئے تو کریں گے ادھرادھر کی تلاش ابھی تو ہے ہمیں ان کی گلی میں گھر کی تلاش ہمارے عیب میں جس سے مدد ملے ہم کو ہمیں ہے آج کل ایسے کسی ہنر کی تلاش چراغ لے کے پھرا ڈھونڈھتا ہوا گھر گھر شب فراق جو مجھ کو رہی سحر کی تلاش تلاش یار میں کام آ گئے ہمی آخر ہمارے کام نہیں آئی عمر بھر کی ...

مزید پڑھیے

اسی کی دین ہے غم میں گلہ نہیں کرتا

اسی کی دین ہے غم میں گلہ نہیں کرتا قبول ہو کہ نہ ہو اب دعا نہیں کرتا نہ ہو ملول برا وقت سب پہ آتا ہے کسی کے ساتھ زمانہ وفا نہیں کرتا تم ایسے اچھے کہ اچھے نہیں کسی کے ساتھ میں وہ برا کہ کسی کا برا نہیں کرتا ملے مراد ہماری مگر ملے بھی کہیں خدا کرے مگر ایسا خدا نہیں کرتا

مزید پڑھیے

غم جدا پیش رہا ہے مرے افکار جدا

غم جدا پیش رہا ہے مرے افکار جدا دل پہ یہ مار جدا رہتی ہے وہ مار جدا ہو گئی بند جو بیمار محبت کی زباں چارہ گر چپ ہیں جدا مونس و غم خوار جدا دل بھی کیا جنس ہے منحوس وہ فرماتے ہیں بیچنے والے جدا رو میں خریدار جدا تم اگر جاؤ تو وحشت مری کھا جائے مجھے گھر جدا کھانے کو آئے در و دیوار ...

مزید پڑھیے

دیار ہوش کی پہلے جنوں خبر لینا

دیار ہوش کی پہلے جنوں خبر لینا اڑا کے دھول نہ مٹی خراب کر لینا جفا بھی ہو تو وہ تم جانو اور ہم جانیں نہ ہو کسی کو خبر اس طرح خبر لینا نشانی لے کے چلیں گے وطن کو غربت کی کہیں سے دشت کا دامن ذرا کتر لینا نیاز حسن بھی ہے زندگی کے دھندوں میں کسی پہ مرنے کی فرصت ملے تو مر لینا اسی ...

مزید پڑھیے

وہ مزاج پوچھ لیتے ہیں سلام کر کے دیکھو

وہ مزاج پوچھ لیتے ہیں سلام کر کے دیکھو جو کلام ہو کچھ اس میں تو کلام کر کے دیکھو کئی رند شیخ ایسے بھی ہیں دخت رز پہ شیدا جو حلال کر کے رکھ دیں گے حرام کر کے دیکھو تم اسی لئے بنے ہو کہ بناؤ باتیں واعظ کسی کام کے اگر ہو تو وہ کام کر کے دیکھو یہ ہمیں بھی دیکھنا ہے تمہیں کیا کہے گی ...

مزید پڑھیے

رہ کے اچھا بھی کچھ بھلا نہ ہوا

رہ کے اچھا بھی کچھ بھلا نہ ہوا میں برا ہو گیا برا نہ ہوا کہنے والے وہ سننے والا میں ایک بھی آج دوسرا نہ ہوا اب کہاں گفتگو محبت کی ایسی باتیں ہوئے زمانہ ہوا شکوۂ لطف ان سے کیا ناطقؔ نہ کبھی آپ نے کہا نہ ہوا

مزید پڑھیے

کبھی سوز دل کا گلہ کیا کبھی لب سے شور فغاں اٹھا

کبھی سوز دل کا گلہ کیا کبھی لب سے شور فغاں اٹھا کوئی اہل ضبط بھلا بتو اسے کیا کرے جو دھواں اٹھا یہ خدا کی شان تو دیکھیے کہ خدا کا نام ہی رہ گیا مجھے تازہ یاد بتاں ہوئی جو حرم سے شور اذاں اٹھا مرے صبر نے بھی غضب کیا کہ عدو کی جان پہ بن گئی یہ کہاں کی چوٹ کہاں لگی یہ کہاں کا درد کہاں ...

مزید پڑھیے

کیا ارادے ہیں وحشت دل کے

کیا ارادے ہیں وحشت دل کے کس سے ملنا ہے خاک میں مل کے اے دل شکوہ سنج کیا گزری کس لئے ہونٹ رہ گئے سل کے مٹتے جاتے ہیں راہ عمر میں دوست مل رہے ہیں نشان منزل کے چھوڑ ناطقؔ فضائے بزم شکست اٹھ کے ٹکڑے سنبھال لے دل کے

مزید پڑھیے

دیکھتا رہتا ہوں اکثر شام قدرت دیکھ کر

دیکھتا رہتا ہوں اکثر شام قدرت دیکھ کر خوبصورت دیکھتا ہوں خوبصورت دیکھ کر میری نیت دیکھ کر میری طبیعت دیکھ کر رک گیا رنگ مجاز اپنی حقیقت دیکھ کر ناز برداری کی اجرت کوئی ٹھہراتا نہیں دینے والے دے دیا کرتے ہیں محنت دیکھ کر ناز بھی تم کو ملا انداز بھی تم کو ملے کیا بتو اللہ بھی ...

مزید پڑھیے

تو آخر ساز ہستی کیوں طرب آہنگ محفل تھا

تو آخر ساز ہستی کیوں طرب آہنگ محفل تھا نشاط آئین کیف بے دلی یا رب اگر دل تھا بہ فیض بے خودی ایسے مقام شوق میں ہم تھے جہاں کار حصول مدعا تحصیل حاصل تھا مقام ہو سویدائے مجرد عالم حیرت مری گم گشتگی سے اب یہ نقشہ ہے جہاں دل تھا ہمیں کمبخت احساس خودی اس در پہ لے بیٹھا ہم اٹھ جاتے تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2261 سے 6203