قومی زبان

رند کی کائنات کیا ہے خاک

رند کی کائنات کیا ہے خاک تاک والی کوئی بڑا گھر تاک سوجھتا کیا ہے تجھ کو ناصح خاک وہ مثل ہے کہ آنکھوں آگے ناک پھیر لے جس طرف غرض چاہے آدمی بن گیا ہے موم کی ناک لو جنوں کی سواری آ پہنچی میرے دامن پہ چل رہا ہے چاک زرگری عقل کی معاذ اللہ اب کھٹائی میں پڑ گیا ادراک ہو گیا سب لحاظ ...

مزید پڑھیے

جنوں تلاش میں ہے پا نہ لے بہار مجھے

جنوں تلاش میں ہے پا نہ لے بہار مجھے ندیم! اب نہ مرے نام سے پکار مجھے سرور بادۂ نا خوردہ رقص بزم حیات بہت پسند ہے آئین انتظار مجھے پھر آج ہم سفر زندگی کہاں ہوں میں یہ کون راہ بھلاتا ہے بار بار مجھے زمانہ سازیٔ احباب ابھی نہیں سمجھا سمجھ رہا ہوں زمانہ ہے سازگار مجھے سقوط نبض خبر ...

مزید پڑھیے

بھاگ کہ منزل قرار عمر کی رہ گزر نہیں

بھاگ کہ منزل قرار عمر کی رہ گزر نہیں اس میں فرار کے سوا اور کوئی مفر نہیں ہے تو بلائے زندگی رسم وفا مگر نہیں بات یہ ہے کہ خیر سے شر پہ مری نظر نہیں شیخ جزائے کار خیر یہ جو بتا رہا ہے آج بات تو خوب ہے مگر آدمی معتبر نہیں بہر حصول مدعا رات دن ایک کیجئے راہ طلب کے واسطے شام نہیں سحر ...

مزید پڑھیے

خرد آموز ہستی ہے مگر اب کیا کہوں وہ بھی

خرد آموز ہستی ہے مگر اب کیا کہوں وہ بھی کہ بن جاتی ہے دیوانوں کی دنیا میں جنوں وہ بھی سوال اک بے مروت سے طلب ایسی کہ کیا کہئے ہم اپنی زندگی سے مانگتے ہیں اور سکوں وہ بھی بتوں کے ساتھ لی دی سی جو یاد اللہ باقی ہے تو کیا شیخ حرم تیرے لیے میں چھوڑ دوں وہ بھی ریاکاری کے سجدے شیخ لے ...

مزید پڑھیے

کیوں خیال رنج و راحت سے نہ ہوں بیگانہ ہم

کیوں خیال رنج و راحت سے نہ ہوں بیگانہ ہم جلوہ گاہ یار ہے دل یعنی خلوت خانہ ہم ہیں کبھی واعظ کبھی ہیں مرشد مے خانہ ہم گھومتے جاتے ہیں حسب گردش پیمانہ ہم لاکھ پر بھاری ہیں تیری دستگیری چاہئے کیوں کسی پہ بار ہوں اے ہمت مردانہ ہم کھائیے یہ زہر کب تک کھائے جاتی ہے یہ زیست اے اجل کب ...

مزید پڑھیے

رندان بادہ نوش کی چھاگل اٹھا تو لا

رندان بادہ نوش کی چھاگل اٹھا تو لا باد بہار دوڑ کے بادل اٹھا تو لا آ عمر رفتہ حشر کے دم خم بھی دیکھ لیں طوفان زندگی کی وہ ہلچل اٹھا تو لا سر سے دیار غم کے سنیچر اتار دے منگل ہے جس میں جا کے وہ جنگل اٹھا تو لا لالچ بتا کے دور سے واعظ کا رنگ دیکھ خالی ہی کیوں نہ ہو کوئی بوتل اٹھا تو ...

مزید پڑھیے

مدتیں ہو گئی ہوتا نہیں پھیرا تیرا

مدتیں ہو گئی ہوتا نہیں پھیرا تیرا طائر ہوش کہاں اب ہے بسیرا تیرا چھاؤنی ڈال کے دنیا میں رہے گا کب تک خیمے رہ جائیں گے اٹھ جائے گا ڈیرا تیرا رہتی ہے شمس و قمر کو ترے سائے کی تلاش روشنی ڈھونڈھتی پھرتی ہے اندھیرا تیرا کھائے جاتی ہے ابھی شعلہ مزاجی اے شمع دن سے پہلے ہوا جاتا ہے ...

مزید پڑھیے

بادہ مستی آ کرامت ہو کے میخانے میں آ

بادہ مستی آ کرامت ہو کے میخانے میں آ چل پری شیشے سے اڑ کر میرے پیمانے میں آ دوسرا ایسا کہاں اے دشت خلوت کا مقام اپنی ویرانی کو لے کر میرے ویرانے میں آ وحشت دل کی نہیں تدبیر جز افسردگی تنگیٔ زنداں کسی پہلو سے دیوانے میں آ کر مرتب کچھ نئے انداز سے اپنا بیاں مرنے والے زندگی چاہے ...

مزید پڑھیے

سرد ہو جاتی ہے فکر جاہ دنیا جس کے بعد

سرد ہو جاتی ہے فکر جاہ دنیا جس کے بعد وہ ذرا سا ہے خیال اے دل کہ پھر کیا اس کے بعد دل بہ مشکل آستان بت کے سجدوں سے پھرا سر اٹھایا تو سہی لیکن بڑی گھس گھس کے بعد بے خودی آئی تھی ان کے بعد بزم ناز میں پھر نہیں معلوم ہم کو کون آیا کس کے بعد خون دل ہی پر مصائب کاش ہو جاتے تمام دیکھنا یہ ...

مزید پڑھیے

جو سنتے ہیں تو میں ممنون ہوں ان کی عنایت کا

جو سنتے ہیں تو میں ممنون ہوں ان کی عنایت کا کہوں کیا اب کہ موقع ہی نہیں باقی شکایت کا نیا مضمون کیا ہوتا وہ خط میں اور کیا لکھتے وہی آیا ہے جو لکھا ہوا تھا اپنی قسمت کا ہمیں تو آپ کی بیباکیوں سے ڈر ہی رہتا ہے نہیں معلوم کس دن وقت آ جائے ندامت کا نظر آتا نہیں اب گھر میں وہ بھی اف ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2260 سے 6203