کہا جو ہم نے ''ہمیں در سے کیوں اٹھاتے ہو''
کہا جو ہم نے ''ہمیں در سے کیوں اٹھاتے ہو'' کہا کہ اس لیے تم یاں جو غل مچاتے ہو'' کہا ''لڑاتے ہو کیوں ہم سے غیر کو ہمدم'' کہا کہ ''تم بھی تو ہم سے نگہ لڑاتے ہو'' کہا جو حال دل اپنا تو اس نے ہنس ہنس کر کہا ''غلط ہے یہ باتیں جو تم بناتے ہو'' کہا ''جتاتے ہو کیوں ہم سے روز ناز و ادا'' کہا کہ ''تم ...