قومی زبان

کوچۂ یار میں کچھ دور چلے جاتے ہیں

کوچۂ یار میں کچھ دور چلے جاتے ہیں ہم طبیعت سے ہیں مجبور چلے جاتے ہیں ہم کہاں جاتے ہیں یہ بھی ہمیں معلوم نہیں بادۂ عشق سے مخمور چلے جاتے ہیں گرچہ آپس میں وہ اب رسم محبت نہ رہی توڑ جوڑ ان کے بدستور چلے جاتے ہیں بیٹھے بیٹھے جو دل اپنا کبھی گھبراتا ہے سیر کرنے کو سر طور چلے جاتے ...

مزید پڑھیے

شکوؤں پہ ستم آہوں پہ جفا سو بار ہوئی سو بار ہوا

شکوؤں پہ ستم آہوں پہ جفا سو بار ہوئی سو بار ہوا ہر بات مجھے ہر کام مجھے دشوار ہوئی دشوار ہوا ساقی کی نشیلی آنکھوں سے ساری دنیا سارا عالم بدمست ہوئی بدمست ہوا سرشار ہوئی سرشار ہوا ہے نام دل مضطر جس کا کہتے ہیں جسے سب جان حزیں مرنے کے لئے مٹنے کے لئے تیار ہوئی تیار ہوا اظہار محبت ...

مزید پڑھیے

کیوں آپ کو خلوت میں لڑائی کی پڑی ہے

کیوں آپ کو خلوت میں لڑائی کی پڑی ہے ملنے کی گھڑی ہے کہ یہ لڑنے کی گھڑی ہے کیا چشم عنایت کا تری مجھ کو بھروسہ لڑ لڑ کے ملی ہے کبھی مل مل کے لڑی ہے کیا جانئے کیا حال ہمارا ہو شب ہجر اللہ ابھی چار پہر رات پڑی ہے تلوار لیے وہ نہیں مقتل میں کھڑے ہیں اس وقت مرے آگے مری موت کھڑی ہے جینے ...

مزید پڑھیے

ہمیشہ تمنا و حسرت کا جھگڑا ہمیشہ وفا و محبت کا ہلڑ

ہمیشہ تمنا و حسرت کا جھگڑا ہمیشہ وفا و محبت کا ہلڑ تھمے کیا طبیعت رکے کس طرح دل یہ آفت وہ فتنہ یہ آندھی وہ جھکڑ جو راز محبت کو جانے گا کوئی تو یہ جان لے وہ مچا دے گا گڑبڑ نظر کی طرح بڑھ نظر کی طرح رک نظر کی طرح مل نظر کی طرح لڑ مرے دل کے ہاتھوں سے ہجر وفا میں مری زندگی میں نہ ہو جائے ...

مزید پڑھیے

نکھر آئی نکھار آئی سنور آئی سنوار آئی

نکھر آئی نکھار آئی سنور آئی سنوار آئی گلوں کی زندگی لے کر گلستاں میں بہار آئی مشیت کو نہیں منظور دو دن پارسا رکھنا ادھر کی میں نے توبہ اور ادھر فوراً بہار آئی اسیران قفس کو واسطہ کیا ان جھمیلوں سے چمن میں کب خزاں آئی چمن میں کب بہار آئی مجھے گلشن سے اے جوش جنوں صحرا کو اب لے ...

مزید پڑھیے

دل ہماری طرف سے صاف کرو

دل ہماری طرف سے صاف کرو جو ہوا سو ہوا معاف کرو مجھ سے کہتی ہے اس کی شان کرم تم گناہوں کا اعتراف کرو حسن ان کو یہ رائے دیتا ہے کام امید کے خلاف کرو حضرت دل یہی ہے دیر و حرم خانۂ یار کا طواف کرو طور سینا کی سمت جائیں کلیم نوحؔ تم سیر کوہ قاف کرو

مزید پڑھیے

یوں نہ میری بات مانی جائے گی

یوں نہ میری بات مانی جائے گی خوب جانچی خوب چھانی جائے گی آتے آتے راہ پر وہ آئیں گے جاتے جاتے بد گمانی جائے گی ان سے ہم کہہ دیں گے اپنے دل کی بات اور کیا ہوگا نہ مانی جائے گی آج ہی تو ہم نے پی برسوں کے بعد آج ہی کیا سرگرانی جائے گی یہ ہمیں اے نوحؔ کیا معلوم تھا جلد دیوانی جوانی ...

مزید پڑھیے

اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے حسن کی مورت عشق کا پتلا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے دنیا سے کیا مطلب مجھ کو عالم سے کیا تجھ کو تعلق میرا دل بر تیرا شیدا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے چل کر پھر کر دیکھا بھالا جانچا پرکھا سمجھا بوجھا سب سے اعلیٰ سب سے ادنیٰ میں ہی میں ...

مزید پڑھیے

اگر اس کا مرا جھگڑا یہیں طے ہو تو اچھا ہو

اگر اس کا مرا جھگڑا یہیں طے ہو تو اچھا ہو خدا جانے خدا کے سامنے کل کیا نہ ہو کیا ہو گزرتی ہے بشر کی زندگی کس وہم باطل میں جو ایسا ہو تو ایسا ہو جو ایسا ہو تو ایسا ہو شب خلوت یہ کہنا بار بار اس کا بناوٹ سے ہمیں چھیڑے تو غارت ہو ہمیں دیکھے تو اندھا ہو وہ ہر دم کی عیادت سے مری گھبرا ...

مزید پڑھیے

مانا کہ مرا دل بھی جگر بھی ہے کوئی چیز

مانا کہ مرا دل بھی جگر بھی ہے کوئی چیز لیکن وہ نظر تیر نظر بھی ہے کوئی چیز ممکن نہیں وہ چاہنے والوں کو نہ چاہیں اخلاص و محبت کا اثر بھی ہے کوئی چیز لٹ جائے کہ رہ جائے رہ عشق و وفا میں دل بھی ہے کوئی مال جگر بھی ہے کوئی چیز ان سے جو نہ اٹھا تھا اسے اس نے اٹھایا قائل ہیں ملائک کہ بشر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2147 سے 6203