قومی زبان

تہجد میں وہ رنگ و بو رات بھر

تہجد میں وہ رنگ و بو رات بھر خدا سے رہی گفتگو رات بھر جو خوابوں میں لہرائے پھولوں کے جام مہکتے رہے بے سبو رات بھر ہوا جو سر شام دل پاش پاش کیا تار غم سے رفو رات بھر وہ تنہائی کا خوبصورت ہجوم وہ میلہ سر آب جو رات بھر چمکتے رہے آنسوؤں کے چراغ کیا یاد انہیں با وضو رات بھر یہ کمرے ...

مزید پڑھیے

تجھ سے مل جانے کے امکاں ہوئے کیسے کیسے

تجھ سے مل جانے کے امکاں ہوئے کیسے کیسے خواب ہی میں سہی ساماں ہوئے کیسے کیسے لوگ یہ سوچ کے ہو جائیں نہ حالات خراب عالم عیش میں حیراں ہوئے کیسے کیسے لفظ بوڑھے ہوں تو پیغام کوئی کیا بھیجے ہم صبا سے بھی پشیماں ہوئے کیسے کیسے کوئی جلوہ ہے نہ چہرہ نہ تجلی نہ کرن آئنے بے سر و ساماں ...

مزید پڑھیے

بھرے ہوئے ہیں ابھی روشنی کی دولت سے

بھرے ہوئے ہیں ابھی روشنی کی دولت سے دیئے جلائیں گے ہم بھی مگر ضرورت سے بہت سے خواب حقیقت میں دل نواز نہ تھے بہت سے لوگ چلے آ رہے ہیں جنت سے اسی نگاہ سے پھر تم نے مجھ کو دیکھ لیا بدن اتار کر آیا تھا کتنی محنت سے یہی کہ تو بڑا خوش حال ہے خداوندا ذرا پتہ نہیں چلتا جہاں کی حالت ...

مزید پڑھیے

ڈوبنے والا ہی تھا ساحل بر آمد کر لیا

ڈوبنے والا ہی تھا ساحل بر آمد کر لیا اس نے بالآخر ہمارا دل بر آمد کر لیا وہ بدن کی بھیک دینے پر ہوا راضی تو میں اپنی خوشحالی میں اک سائل بر آمد کر لیا ہم تلاش حق میں نکلے اور شرمندہ ہوئے اس نے آئینے سے بھی باطل بر آمد کر لیا عشق کے منکر تھے ہم تو یہ جہاں ناپید تھا جب ہوئے اثبات پر ...

مزید پڑھیے

ایک آیت پڑھ کے اپنے آپ پر دم کر دیا

ایک آیت پڑھ کے اپنے آپ پر دم کر دیا ہم نے ہر چہرے کی جانب دیکھنا کم کر دیا احتراماً اس کے قدموں میں جھکا نادان میں اس نے میرا قد ہمیشہ کے لیے کم کر دیا مجھ سے اوروں کی جدائی بھی سہی جاتی نہیں میں نے دو بھیگی ہوئی پلکوں کو باہم کر دیا کھل رہے ہیں مجھ میں دنیا کے سبھی نایاب ...

مزید پڑھیے

سب اپنے اپنے خداؤں میں جا کے بیٹھ گئے

سب اپنے اپنے خداؤں میں جا کے بیٹھ گئے سو ہم بھی خوف کی چادر بچھا کے بیٹھ گئے مجھے اس آگ کی تفصیل میں نہیں جانا جنہیں بنانی تھیں خبریں بنا کے بیٹھ گئے کبوتروں میں یہ دہشت کہاں سے در آئی کہ مسجدوں سے بھی کچھ دور جا کے بیٹھ گئے ہمارا قہر ہماری ہی جان پر ٹوٹا تمام خاک بدن کی اڑا کے ...

مزید پڑھیے

اچھا عشق

اچھے عشق کے لیے بہت کچھ درکار ہے عشق کے علاوہ بھی بہت کچھ اور جن کے پاس عشق ہوتا ہے بہت کچھ نہیں ہوتا ان کے پاس برے لوگوں کے پاس وہ سب کچھ ہوتا ہے جس سے پیدا کیا جا سکے اچھے اور سچے عشق کا کبھی نہ ٹوٹنے والا بھرم اچھا عشق اچھے لوگوں کے بس کی بات نہیں

مزید پڑھیے

فریزر میں رکھی شام

تم نے میری روح کو اک کالے تابوت میں رکھ کر کیلیں ٹھونکیں جسم کو لیکن چھوڑ دیا گھنی رات کے جنگل میں سو جانے کو اور میں تن کے ٹکڑے کر کے لفظوں کے صندوق میں بھر کر بیتے دنوں کے فریزر میں رکھ آیا ہوں جب تم اپنی گزری شاموں کے پٹ کھولوگی ڈر جاؤگی

مزید پڑھیے

پیش لفظ ایک محبت نامے کا

کمرے کی سیلن سے اکتا کر کہیں چلی گئی ہے میرے حصے کی دھوپ بندھن سے ڈرنے والی چڑیا اڑ رہی ہے کھوکھلے آکاش میں اور میں میں تو استقبال بھی نہیں کر سکتا کسی نئی آہٹ کا کیونکہ ڈر گیا ہوں میں آتے ہوئے قدموں کی لوٹتی ہوئی بازگشت سے میری آنکھوں میں جم گئی ہے اداس لو بھری دوپہر ہمالہ کی ...

مزید پڑھیے

تقویٰ

بہت عیار تھے وہ لوگ وہ سارا دن خدا کو یاد کرتے مسجدوں میں جاتے روتے گڑگڑاتے اور تسبیحیں پڑھا کرتے زمانہ معتقد تھا اس قدر ان کا وہ جب باہر نکلتے لوگ ان کے راستے کی گرد کو اپنے عماموں سے ہٹاتے تھے ان کی خاطر خوان پر نعمت سجاتے تھے مگر جب رات آتی اور اندھیرے ہر در و دیوار پر خیمے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2097 سے 6203