قومی زبان

دلبر بے‌ باک سوں خوب نہیں بولنا

دلبر بے‌ باک سوں خوب نہیں بولنا شوخ ستم ناک سوں خوب نہیں بولنا دست میں خنجر پکڑ نکلا ہے وہ غصہ ور ہاتھ کے چالاک سوں خوب نہیں بولنا ابتر خوں ریز ہے قتل اوپر تیز ہے ظالم و سفاک سوں خوب نہیں بولنا اس کی جفا سیں تمام جگ میں پڑی دھوم دھام ہم جم و ضحاک سوں خوب نہیں بولنا مجھ سے رقیب ...

مزید پڑھیے

خوب ہے عاشق سوں مل رہنا سجن

خوب ہے عاشق سوں مل رہنا سجن لاڈ اوس کا ہر گھڑی سہنا سجن اپنی خاطر سوں دیا مجھ کوں بسار کیا یہی تھا تجھ سیتی کہنا سجن راستی سے تجھ کوں کرنا ہے نباہ ہاتھ جو پکڑا مرا دہنا سجن مت پہن زیور اپس سنگار کوں مہر و مہ کوں عیب ہے گہنا سجن دل نے ہشیاری کی کپڑے پھاڑ کر خلعت دیوانگی پہنا ...

مزید پڑھیے

حسن کے ڈنکے کی دھوم جگ میں پڑی جا بہ جا

حسن کے ڈنکے کی دھوم جگ میں پڑی جا بہ جا کیوں نہ بجے دل منے عشق کی نوبت سدا عاشق بے جاں نے آج دل ستی اے روح بخش تجھ کوں کہا دیکھ کر جان بیا مرحبا بلبل شیراز نے چھوڑ دیا عشق گل غنچہ دہن کو سنا بات میں جب خوش ادا سرو ہوا ہے کھڑا تیری تواضع کتیں جب سیں سنا باغ میں قد کو ترے دل ...

مزید پڑھیے

تجھ چہرۂ گل رنگ نیں خوباں کو گلگونی دیا

تجھ چہرۂ گل رنگ نیں خوباں کو گلگونی دیا تیرے لب یاقوت نے مجھ دل کوں پر خونی دیا دیوانہ ہو گھر چھوڑ کر جاتا رہا صحرا طرف اے رشک لیلیٰ تو نے جب عاشق کو مجنونی دیا مضمون عالی باندھتا ہوں تیرے قد کی وصف میں مجھ طبع کوں صحبت نے تیری جب سے موزونی دیا برجا ہے گر مغرور ہوں اپنے دلاں میں ...

مزید پڑھیے

اے جواناں نو بہاراں میں قدح نوشی کرو

اے جواناں نو بہاراں میں قدح نوشی کرو گل بدن ساقی سیتی ہر شب ہم آغوشی کرو دوستی کی رہ میں دل کوں سرد کرنا خوب نئیں دم بدم خورشید رویاں سیں گرم جوشی کرو مدعا گر ہے ظہور قرب اپنا خلق پر انجمن میں برملا خوباں سے سرگوشی کرو مہ رخاں کے دیکھنے کا ہے اگر دل موں تلاش آسماں ساں اختیار ...

مزید پڑھیے

دریا جو چڑھا ہے وہ اترنے نہیں دینا

دریا جو چڑھا ہے وہ اترنے نہیں دینا یہ لمحۂ موجود گزرنے نہیں دینا دنیا ہی نہیں دل کو بھی اس شہر ہوس میں من مانی کسی حال میں کرنے نہیں دینا محسوس نہیں ہوگی مسیحا کی ضرورت یہ زخم ہی ایسا ہے کہ بھرنے نہیں دینا مشکل ہے مگر کام یہ کرنا ہی پڑے گا انسان کو انسان سے ڈرنے نہیں دینا جس ...

مزید پڑھیے

ایسی تن آسانی سے

ایسی تن آسانی سے باز آ جا نادانی سے جینا مشکل ہوتا ہے اتنی نکتہ دانی سے صحرا بھی شرماتا ہے اس دل کی ویرانی سے لاج کہاں تک آئے گی خوابوں کی عریانی سے پیاس نہیں بجھ پاتی ہے دریا کی دربانی سے پیچھا کون چھڑا پایا اس دنیا دیوانی سے

مزید پڑھیے

منظر روز بدل دیتا ہوں اپنی نرم خیالی سے

منظر روز بدل دیتا ہوں اپنی نرم خیالی سے شام شفق میں ڈھل جاتی ہے رنگ حنا کی لالی سے تجھ سے بچھڑ کر زندہ رہنا اپنے سوگ میں جینا ہے دل اک پھول تھا خوشبو والا ٹوٹ گیا ہے ڈالی سے شہر طرب کو جانے کس کی نظر لگی ہے آج کی شب رستے بھی ویران پڑے ہیں گھر لگتے ہیں خالی سے دنیا والے جس کو اکثر ...

مزید پڑھیے

کار دنیا کے تقاضوں کو نبھانے میں کٹی

کار دنیا کے تقاضوں کو نبھانے میں کٹی زندگی ریت کی دیوار اٹھانے میں کٹی اب بھی روشن ہے ترے دل میں محبت کا دیا رات پھر شمع یقیں ساز جلانے میں کٹی تشنگی وہ تھی کوئی کار وفا ہو نہ سکا عمر بے مایہ فقط پیاس بجھانے میں کٹی ساعت وصل جو دیکھے تھے خد و خال ترے ہجر کی شب وہی تصویر بنانے ...

مزید پڑھیے

بیٹھے بٹھائے آج پھر کس کا خیال آ گیا

بیٹھے بٹھائے آج پھر کس کا خیال آ گیا چہرے کا رنگ اڑ گیا رنگ ملال آ گیا الجھن میں پڑ گیا ہوں میں دل کا کروں تو کیا کروں شیشہ نہیں یہ کام کا اس میں تو بال آ گیا پورا نہ کر سکوں گا اب تجھ سے کبھی مکالمہ آنکھیں تھیں محو گفتگو دل کا سوال آ گیا کرنی ہے ترک جس جگہ تیری تلاش و آرزو صحرا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2059 سے 6203