قومی زبان

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو میں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو میں جو کانٹا ہوں تو چل مجھ سے بچا کر دامن میں ہوں گر پھول تو جوڑے میں سجا لے مجھ کو ترک الفت کی قسم بھی کوئی ہوتی ہے قسم تو کبھی یاد تو کر بھولنے والے مجھ کو مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی یہ تری ...

مزید پڑھیے

یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو

یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو اپنے ہی گلے کے لیے تلوار نہ مانگو گر جاؤ گے تم اپنے مسیحا کی نظر سے مر کر بھی علاج دل بیمار نہ مانگو کھل جائے گا اس طرح نگاہوں کا بھرم بھی کانٹوں سے کبھی پھول کی مہکار نہ مانگو سچ بات پہ ملتا ہے سدا زہر کا پیالہ جینا ہے تو پھر جینے کا اظہار نہ ...

مزید پڑھیے

دل جلتا ہے شام سویرے

دل جلتا ہے شام سویرے ایک چراغ اور لاکھ اندھیرے بھیگی پلکیں نیند سے خالی چین کے دشمن رین بسیرے لوگ سمجھتے ہیں سودائی پیار نے اپنے بھی دن پھیرے اپنا اپنا درد ہے ورنہ کس کی گلیاں کیسے پھیرے ان کا وہ معصوم تبسم جیسے کوئی پھول بکھیرے اے غم دوراں اے غم جاناں دل ہے ایک ستم ...

مزید پڑھیے

ہو چکا انتظار سونے دے

ہو چکا انتظار سونے دے اے دل بے قرار سونے دے مٹ گئیں رونقیں چراغوں کی لٹ گئے رہ گزار سونے دے آہٹوں کے فریب میں مت آ ان کا کیا اعتبار سونے دے پی لئے آنسوؤں کے جام بہت ٹوٹتا ہے خمار سونے دے تو نے دیکھی تو ہوگی شام خزاں اے مریض بہار سونے دے اونگھتا ہے اداس پیڑوں پر چاندنی کا غبار ...

مزید پڑھیے

دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیں

دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیں لوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں آئینہ دار محبت ہوں کہ ارباب وفا اپنے غم کو مرے انجام سے پہچانتے ہیں بادہ و جام بھی اک وجہ ملاقات سہی ہم تجھے گردش ایام سے پہچانتے ہیں پو پھٹے کیوں مری پلکوں پہ سجاتے ہو انہیں یہ ستارے تو مجھے شام سے ...

مزید پڑھیے

سسکیاں لیتی ہوئی غمگیں ہواؤ چپ رہو

سسکیاں لیتی ہوئی غمگیں ہواؤ چپ رہو سو رہے ہیں درد ان کو مت جگاؤ چپ رہو رات کا پتھر نہ پگھلے گا شعاعوں کے بغیر صبح ہونے تک نہ بولو ہم نواؤ چپ رہو بند ہیں سب مے کدے ساقی بنے ہیں محتسب اے گرجتی گونجتی کالی گھٹاؤ چپ رہو تم کو ہے معلوم آخر کون سا موسم ہے یہ فصل گل آنے تلک اے خوش نواؤ ...

مزید پڑھیے

پیا کا عشق ہے مرا یار جانی

پیا کا عشق ہے مرا یار جانی بن اس نیہ کوں جیو کر میں نہ جانی محبت ہے منج جیو چمن کا سو میرا پرت پھول رنگ رنگ کے اس کی نشانی ہوئے عاشقاں روپ لیلہ نہ مجنوں ولے ہوئی ہمارے وقت او کہانی عشق پنتھ میں جن نہ بیتاب ہووے اسے عاشقاں کیں نہیں او سیانی محبت کی سلطانی ہے سب جگت میں کہ اس سم ...

مزید پڑھیے

یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے

یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کو بدن مرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے بہ رنگ عود ملے گی اسے مری خوشبو وہ جب بھی چاہے بڑے شوق سے جلائے مجھے میں گھر سے تیری تمنا پہن کے جب نکلوں برہنہ شہر میں کوئی نظر نہ آئے ...

مزید پڑھیے

اے دوست! تری آنکھ جو نم ہے تو مجھے کیا

اے دوست! تری آنکھ جو نم ہے تو مجھے کیا میں خوب ہنسوں گا تجھے غم ہے تو مجھے کیا کیا میں نے کہا تھا کہ زمانے سے بھلا کر اب تو بھی سزاوار ستم ہے تو مجھے کیا ہاں لے لے قسم گر مجھے قطرہ بھی ملا ہو تو شاکیٔ ارباب کرم ہے تو مجھے کیا جس در سے ندامت کے سوا کچھ نہیں ملتا اس در پہ ترا سر بھی ...

مزید پڑھیے

گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں

گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیے ہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں بچ نکلتے ہیں اگر آتش سیال سے ہم شعلۂ عارض گلفام سے جل جاتے ہیں خود نمائی تو نہیں شیوۂ ارباب وفا جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں ربط باہم ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1844 سے 6203